کیا آپ انڈیا میں شہریت اختیار کرنا چاہیں گے... پاکستانی یوٹیوبر کا عوام سے عجیب و غریب سوال، وجہ کیا؟

image
 
آج کل کے دور میں اکثر افراد پیسے کمانے کے لیے سوشل میڈیا اور خاص طور پر یو ٹیوب کا سہارہ لیتے نظر آتے ہیں۔ جو لوگ اس کام سے منسلک ہیں وہ اس بات سے بخوبی آگاہ ہیں کہ منفرد اور متنازعہ موضوعات پر بنائی جانے والی ویڈيوز جتنی زيادہ دیکھی جائيں گی اتنے ہی پیسے ڈالر کی صورت میں اس یو ٹیوبر کے اکاونٹ میں جمع ہوں گے-
 
انڈیا کے حق میں اور اسلام کے خلاف ویڈيوز بنانے والی لڑکی
نیو نیوز کی ایک ویڈيو کے مطابق لاہور کے لبرٹی مارکیٹ میں رباہا نامی لڑکی ایک مائک کیمرے اور کچھ غنڈے نما گارڈ کے ہمراہ آتی ہے اور رباہا عمران نامی یو ٹیوب ویڈيو چینل کے لیے پروگرام کرتی ہے-
 
اس کے پروگرام کے موضوعات پاکستان مخالف ہوتے ہیں جس میں وہ نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں سے پاکستان چھوڑ کر بھارت شفٹ ہونے کے بارے میں دریافت کرتی ہے اور پاکستانی لڑکیوں سے کسی ہندو لڑکے سے شادی کے بارے میں پوچھتی ہے- اس کے ساتھ ساتھ اس کا یہ بھی پوچھنا ہوتا ہے کہ کیا وہ اسلام چھوڑ کر ہندو مذہب اختیار کر لیں گے-
 
image
 
متنازعہ ہیش ٹیگ کا استعمال
یو ٹیوب سے پیسے کمانے والے افراد جانتے ہیں کہ ایسی ویڈیوز کے لیے ہیش ٹیگ بہت اہمیت کے حامل ہوتے ہیں- رباہا عمران بھی بہت چالاکی سے ایسے ہیش ٹیگ استعمال کرتی ہیں جو کہ پاکستان اور بھارت دونوں ممالک کے لوگوں میں دلچسپی کا باعث ہوں جیسے ہیش ٹیگ پاکستان بمقابلہ بھارت، یا ہیش ٹیگ پاکستانی پبلک کا بھارت کے لیے ری ایکشن وغیرہ-
 
بھاری فین فالونگ
اس حوالے سے یہ بھی قابل غور ہے کہ رباہا کے اس چینل کے ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ فالور ہیں اور ان کی ان متنازعہ ویڈيوز کو دنیا بھر کے ہندو اور اسلام دشمن لوگ بہت ذوق و شوق سے دیکھتے ہیں اور پرموٹ کرتے ہیں جس کے سبب رباہا کی جیب میں بڑی تعداد میں ڈالرز جاتے ہیں-
 
عوام کی شکایت
نیو نیوز کے میزبان کے مطابق وہ جب لبرٹی چوک کسی پروگرام کے لیے پہنچے تو وہاں پر ان کو لوگوں نے رباہا کے بارے میں بتایا کہ یہ روزانہ یہاں آکر پاکستان مخالف ویڈيوز کرتی ہیں- جب اس حوالے سے نیو نیوز کے نمائندے نے رباہا سے بات کرنے کی کوشش کی تو اس کو روکنے کے لیے غنڈے نما اس کے گارڈ آگئے اور انہوں نے اس نمائندے کو رباہا سے دور رکھنے کی نہ صرف کوشش کی بلکہ اس موقع پر رباہا نے بھی راہ فرار اختیار کی اور کسی جیولر کی دکان میں پہنچ کر پناہ حاصل کی-
 
 
ملک دشمن پراپیگنڈے کرنے والوں پر حکومت کی ذمہ داری
اس موقع پر موجود افراد کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ یہ لوگ پلانٹڈ ویڈيوز بھی کرتے ہیں جس میں لوگوں کو پہلے سے جوابات بتا کر ویسے جوابات ریکارڈ کیے جاتے ہیں تاکہ لوگوں کی ذہن سازی کی جا سکے-
 
اس موقع پر لوگوں نے حکومت سے بھی مطالبہ کیا کہ اس طرح کے پروگرام بنانے والے لوگوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کرنی چاہیۓ جو کہ ملک دشمن بیانیے کو فروغ دے کر معصوم عوام کی ذہن سازی کر رہے ہیں-
YOU MAY ALSO LIKE: