میری روح لوگوں سے بات کر رہی تھی مگر کوئی جواب نہیں دے رہا تھا، طبعی موت کے بعد زندہ ہونے والوں کے حیرت انگیز انکشافات

image
 
موت کے بعد کیا ہوگا؟ اس سوال کا جواب جاننا تو ہر کوئی چاہتا ہے مگر جان سکنا کسی کے اختیار میں نہیں ہے انسان اس حوالے سے صرف مفروضے ہی لگا سکتا ہے یا پھر اللہ اور اس کے رسول کی بتائی گئی تعلیمات پر اکتفا کرتا ہے-
 
مرنے کے بعد زندہ ہونے والوں کے انکشافات
موت کا ایک وقت معین ہے اور جو کہ صرف اور صرف اللہ ہی جانتا ہے اس کے بارے میں انسان کے لیے جاننا ممکن نہیں ہے۔ مگر قدرتی طور پر دنیا بھر میں چند افراد ایسے بھی ہیں جنہوں نے موت کا مزہ ایک بار نہیں چکھا بلکہ ایک سے زيادہ بار وہ اس ذا‍ئقے کو چکھنے میں کامیاب ہو سکے-
 
یہ وہ لوگ ہوتے ہیں جو طبعی طور پر کسی وجہ سے کچھ وقت کے لیے مر جاتے ہیں اور ان کے تمام اعضا کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں مگر کچھ دیر کے بعد دوبارہ سے وہ زندگی کی طرف لوٹ آتے ہیں- ان افراد نے موت کو کیسا محسوس کیا ان کے تجربات کے حوالے سے ہم آپ کو آج بتائيں گے-
 
image
 
روشنی کی دیوار
فروری 2014 میں ایک ورکنگ میٹنگ کے دوران اچانک گر جانے والے ایک شخص کے تجربات کافی دلچسپ ہیں- اس شخص کا یہ کہنا ہے کہ میٹنگ کے دوران وہ گرا اور اگلے پانچ منٹوں کے لیے اس کے تمام اعضا نے کام چھوڑ دیا اور اس کی موت کو ڈکلئیر کر دیا گیا- اگلے دو دن تک وہ مکمل کوما کی حالت میں رہا- اس شخص کا یہ کہنا تھا کہ اس کو اس سے ایک گھنٹے پہلے سے لے کر کوما کے دوران کے کوئی واقعات یاد نہیں ہیں- بس اس کو اس دوران کی ایک ہی بات یاد ہے کہ وہ کسی دیوار کے پاس تھا جس میں سے روشنی نکل رہی تھی لیکن جب وہ ہوش میں آیا تو یہ روشنی غائب ہو گئی-
 
ہر طرف تاریکی
اسی طرح ایک اور خاتون کا یہ کہنا تھا کہ شدید دل کے دورے کے سبب اس کو وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا تھا اور کچھ وقت کے لیے سب کو ایسا ہی لگا کہ اس کی زندگی کا کوئی امکان نہیں ہے- مگر کچھ وقت کے بعد اس کی حالت سنبھلی اور وہ دوبارہ زندگی کی طرف لوٹ آئی- تاہم اپنے ان تجربات کے بارے میں اس عورت کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس دوران اس نے ہر طرف تاریکی کی ایک چادر دیکھی اور اس گہری خاموش تاریکی کے علاوہ اس کو اپنے اردگرد کچھ بھی نظر نہیں آیا-
 
روح سے بات کرنے والا کوئی نہ تھا
ایک اور شخص جو کہ زيادہ نشہ کرنے کے سبب سڑک پر ہی گر گیا تھا اس شخص کا یہ کہنا تھا کہ گرنے کے کچھ دیر کے بعد اس نے دیکھا کہ اس کے جسم سے اس کی روح نکل کر باہر آگئی ہے اور اس کے بعد اس کی روح نے راہ چلتے لوگوں سے مخاطب ہونے کی کوشش کی اور ان سے بات کرنے کی کوشش کی مگر راہ چلتے لوگوں نے اس کی روح کا نوٹس نہیں لیا اور اس کی کسی بھی بات کا جواب نہیں دیا- جس کے بعد وہ شخص واپس زندگی کی طرف لوٹ آیا-
 
image
 
موت ایک اندیکھی وادی
موت کے بارے میں آج تک صرف مفروضات کا سہارا لیا جاتا رہا ہے اور قیامت تک شائد ایسا ہی ہو گا مگر انسان اپنے فطری تجسس کے باعث ہمیشہ اس بات کی جستجو میں رہتا ہے کہ وہ اس بارے میں جان سکے لیکن اللہ تعالی نے اس راز کو انسان کی محدود عقل سے باہر ہی رکھا ہے اور جو کچھ اللہ ظاہر کرہا چاہتا ہے اور جتنا ظاہر کرنا چاہتا ہے وہی ظاہر کر دیتا ہے-
YOU MAY ALSO LIKE: