یہ دریا 11 ممالک کی لمبائی پر پھیلا ہوا ہے، دنیا کے 10 خوبصورت ترین دریا اور ان سے متعلق دلچسپ باتیں

image
 
دریا زمین کے ماحولیاتی نظام کے توازن کا ایک اہم حصہ اور زندگی کی بنیادی ضرورت ہیں، دریاؤں کے بارے میں ایک زیادہ دلکش بات یہ ہے کہ تالابوں یا جھیلوں کے برعکس دریا بہت سے مختلف علاقوں سے جڑتے ہیں۔ دریا مختلف جگہوں سے گزرتے ہیں، کچھ پورے ممالک میں پھیلتے ہیں۔ آج آپ کو دنیا کے بڑے اور خوبصورت ترین دریاؤں کی سیر کرواتے ہیں۔
 
دریائے نیل
یہ خوبصورت دریا افریقہ کے شمال مشرقی حصے میں واقع ہے اور شمال کی طرف بہتا ہے۔ یہ افریقہ کا سب سے طویل دریا ہے۔ یہ ایتھوپیا، اریٹیریا، جنوبی سوڈان، تنزانیہ، یوگنڈا، روانڈا، جمہوریہ سوڈان اور مصر، اور برونڈی سمیت 11 ممالک کی لمبائی پر پھیلا ہوا ہے۔
image
 
ایمیزون دریا
یہ دریا جنوبی امریکہ میں واقع ہے کچھ لوگ کہتے ہیں کہ یہ سب سے طویل اور دنیا کے مشہور دریاؤں میں سے ایک ہے۔ یہ اینڈیز سے لے کر ایمیزون کے بارش کے جنگل تک پھیلا ہوا ہے۔ یہ بارش کے جنگل کے نازک ماحولیاتی نظام کے سب سے ضروری پہلوؤں میں سے ایک ہے۔
image
 
دریائے یانگسی
یہ دریا ایشیا کا سب سے لمبا دریا اور پوری دنیا کا تیسرا طویل ترین دریا ہے۔ یہ تبت کے سطح مرتفع سے شروع ہوتا ہے اور مشرقی بحیرہ چین میں بہتا ہے، اور اس کی لمبائی 6300 کلومیٹر ہے۔ یہاں پورے سال پانی جاری رہتا ہے اور یہ چینی تاریخ کا ایک بہت بڑا حصہ ہے۔
image
 
دریائے مسیسیپی
دریائے مسیسیپی دنیا کے سب سے بڑے دریاؤں میں سے ایک ہے اور پورے شمالی امریکہ میں دوسرا سب سے طویل دریا ہے۔ یہ 2350 میل لمبا ہے، یہ جھیل اٹاسکا سے شروع ہو کر خلیج میکسیکو میں بہتا ہے۔ یہ پورے امریکہ میں تاریخ کا ایک بھرپور حصہ ہے۔
image
 
دریائے زرد
چین کا دوسرا سب سے طویل دریا پیلا دریا ہے اور یہ دنیا کا چھٹا سب سے بڑا دریا ہے۔ یہ دریا بہت سے پرکشش مقامات کا گھر ہے، جیسے قدیم شہر، صحرا، جنگل کے پارک، گھاس کے میدان اور آبشار وغیرہ شامل ہیں۔
image
 
دریائے ارتش
یہ 2640 میل لمبا ایشیا کا ایک اور طویل ترین دریا ہے۔ یہ الٹائی پہاڑوں سے شروع ہوتا ہے اور سائبیریا سے ہوتے ہوئے بحیرہ ارب سے مل جاتاہے۔ یہ قازقستان اور روس کے لیے میٹھے پانی کا ذریعہ ہے۔ یہ کل سات پل سسٹمز پر محیط ہے۔
image
 
دریائے روم
یہ دریا سوئٹزرلینڈ اور اٹلی میں واقع ہے۔ یہ 15اعشاریہ 3 میل لمبا ہے، اور الپس لیوگنو رینج سے جاتا ہے اور اٹلی میں گلورنز کے اردگرد اڈیج میں شامل ہوتا ہے۔
image
 
دریائے کانگو
یہ دریا افریقہ کا دوسرا طویل ترین دریا ہے اور دنیا کا سب سے گہرا دریا ہے جس کی گہرائی 720 فٹ ہے۔ یہ دنیا کے سب سے خوبصورت دریاؤں میں سے ایک کے طور پر جانا جاتا ہے۔
image
 
دریائے لینا
یہ دریا سائبیریا میں ہے اور آرکٹک سمندر میں بہتا ہے۔ یہ دنیا کے طویل ترین دریاؤں میں سے ایک ہے اور 2734 میل طویل بہتا ہے۔
image
 
دریائے امور
یہ دریا دنیا کا سب سے بڑا پانی کا چینل ہے۔ یہ مچھلیوں کی 100 سے زیادہ مختلف انواع کا ماحولیاتی نظام ہے اور خطرے سے دوچار امور چیتے ابھی تک اس دریا کے قریب موجود ہے۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: