|
|
بادل کرہ ارض کی فضا میں پانی کے قطرات، منجمد پانی کے
شفاف ٹکڑے یا دیگر ذرات کی قابل دید معلق شکل کا نام ہے۔ اکثر آپ نے دیکھا
ہوگا کہ برسات سے پہلے کالے بادل چھا جاتے ہیں اور موسم خوشگوار ہوجاتا ہے۔
آئیے دیکھتے ہیں کہ آخر یہ ہوتا کیسے ہے؟ |
|
بادل ہوتے کیا ہیں؟ |
زمین پر موجود سمندروں اور دیگر ذرائع سے پانی پر سورج کی کرنیں پڑنے سے
پانی بخارات کی شکل اختیار کرتا ہے اور ان بخارات کو ہوا دھکیل کر زمین کی
فضا میں لے جاتی ہے، فضا میں درجہ حرارت کی کمی کی وجہ سے پانی کی کثافت
میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ اور بخارات (گیس )برف کے ٹکڑوں یا پھر پانی کے قطروں
میں بدل جاتے ہیں۔ انہی قطروں یا برف کے ٹکڑوں کی جمع ہوئی شکل کو ہم بادل
کہتے ہیں اور یہ بادل پھر بارش کا باعث بنتے ہیں۔ بارش کو مقیاس المطر (بارش
پیما)سے ناپا جاتا ہے۔ بارش زراعت اور پودوں کے لیے زندگی کی حیثیت رکھتی
ہے۔ اوسطاً بارش کا ایک قطرہ ایک یا دو ملی میٹر قطر کا ہوتا ہے۔ مون سون
بارشوں اور موسم کے بہت بڑے نظام کا نام ہے۔ بادل پانی کی انتہائی ننھی
بوندوں پر مشتمل ہوتے ہیں اور یہ بوندیں فضا میں ایک خاص بلندی پر ذخیرہ
ہونے کے بعد بادلوں کی شکل اختیار کر جاتی ہیں ۔ |
|
|
|
بادلوں کے رنگ |
ہماری فضا بہت سی گیسوں کا مجموعہ ہے اور جب سُورج کی روشنی ہماری فضا میں
داخل ہوتی ہے تو ان گیسوں کی وجہ سے مختلف سمتوں میں بکھرنا شروع کر دیتی
ہے اور اس عمل کو ریلے کہا جاتا ہے اور اسی عمل کی وجہ سے آسمان کا رنگ
نیلا دکھائی دیتا ہے چونکہ بادل بے رنگ ہوتا ہے اس لیے سورج کی دُھوپ ان
بادلوں سے بکھر جاتی ہے جن سے انکا رنگ سفید نظر آتا ہے اور یہی سفید بادل
سورج طلوع اور غروب ہوتے وقت گلابی، اورنج اور کبھی لال رنگ کے بھی نظر
آتے ہیں جس کی وجہ سُورج کی روشنی کے ان پر پڑنے کے انداز کا بدلنا ہے اور
کیونکہ بادلوں کا اپنا کوئی رنگ نہیں ہوتا اور جب سُورج کی روشنی ان سے
منکعس ہوتی ہے تو انہیں مختلف رنگ دیتی ہے۔ بادلوں کا درجہ حرارت نقطہ
انجماد سے جب گرتا ہے تو ان میں موجود پانی کی ننی بوندیں برف بن جاتی ہیں
اور جب سورج کی روشنی ان سے گزرتی ہے تو بادل عجیب سبز رنگ مائل ہوجاتے ہیں
اور ان بادلوں کا مطلب ہوتا ہے کہ شدید بارش ہونے والی ہے اور بادلوں میں
شدید طوفان موجود ہے۔ بادلوں میں جب پیلا رنگ زیادہ نظر آنا شروع ہوجاتا
ہے تو اس کا مطلب ہوتا ہے کہ ہوا میں دھوئیں کی مقدار زیادہ ہے اور قریب
کہیں آگ لگی ہُوئی ہے۔ |
|
|
|
کالے بادل |
جب بارش ہونے والی ہوتی ہے تو بادل گہرے ہو جاتے ہیں
کیونکہ پانی کے بخارات بارش کے قطروں میں جمع ہو جاتے ہیں اور پانی کے
قطروں کے درمیان بڑی جگہیں چھوڑ دیتے ہیں جس سے کم روشنی منعکس ہوتی ہے اور
یہی وجہ ہے کہ بارش کا بادل سیاہ یا سرمئی نظر آتا ہے اور یہ سرمئی بادل
اکثر بارش کا پیغام لے کرآتا ہے جس سے مرجھائے چہرے کھل اٹھتے ہیں اور
فصلیں لہلہانے لگتی ہیں۔ |