|
|
کاماتسو نام کا ایک جاپانی گاؤں اپنے کوڑے دان کو مجموعی
طور پر 35 زمروں میں ترتیب دیتا ہے، اور کئی حکومتیں اپنے شہریوں کو اس بات
کی ادائیگی کرتی ہیں کہ وہ استعمال شدہ اشیاﺀ کو دوبارہ قابلِ استعمال
بناتے ہیں۔ دنیا بھر کی کمیونٹیز فضلہ کو کم کرنے میں مدد کے لیے مختلف
طریقے نافذ کر رہی ہیں۔ آپ بھی اپنی بہت سی ایسی اشیاﺀ کو دوبارہ استعمال
کرسکتے ہیں جو آپ کے نزدیک اب بےکار ہوچکی ہیں- |
|
انڈوں کے چھلکے |
انڈے کے چھلکے ایسی چیز ہیں جو ہم میں سے اکثر لوگ بغیر
سوچے سمجھے پھینک دیتے ہیں، لیکن ان کے مختلف طریوں سے دوبارہ استعمال کیا
جاسکتا ہے۔ آپ نے شاید پہلے ہی کچھ کے بارے میں سنا ہوگا، جیسے انہیں
پرندوں کے کھانے میں شامل کرنا یا اپنے گھر کے پودوں کی مٹی میں معدنیات کے
اضافے کے طور پر استعمال کرنا۔ لیکن ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ آپ انڈے کے
چھلکے سنک میں جالی پر بھی رکھ سکتے ہیں جس سے برتن وغیر دھوتے وقت ٹھوس
گندگی جالی سے نیچے گٹر میں ہیں جائے گی اور وہ بند ہونے سے بچ جائے گا- |
|
|
پرانے موزے کا ہیٹنگ پیڈ |
موزوں کی جوڑی میں سے کوئی ایک گم جائے یا پھر ان کی
حالت خراب ہوجائے تو ہم انہیں پھینک دیتے ہیں- لیکن اگر ایسی کوئی صورتحال
پیدا ہوجائے تو اسے پھینکنے کے بجائے آپ پرانے موزے سے ہیٹنگ پیڈ کا کام لے
سکتے ہیں- موزے میں نصف جگہ تک چاول بھریں اور اس کا منہ اوپر سے بند کر کے
پھر اسے اوون میں رکھ کر گرم کریں- اب اس سے اپنے جسم کے ان حصوں کا سکائی
کریں جہاں آپ کو درد محسوس ہورہا ہے- یہ عمل آپ کے تکلیف سے آرام مہیا کرے
گا- |
|
|
ٹوائلٹ پیپر رول کی مدد
سے کیبلز سنبھالیں |
ٹوائلٹ پیپر استعمال کرنے کے بعد اس کے گتے کو پھینکیے
مت- آپ اس میں ایک ترتیب کے ساتھ اپنے مختلف آلات کی کیبلز محفوظ بنا سکتے
ہیں- اور انہیں ٹوائلٹ پیپر رول میں رکھ کر اپنے دراز میں ضرور رکھیے تاکہ
بوقتِ ضرورت یہ آپ کو تلاش نہ کرنی پڑیں- اس عمل سے آپ کیبلز ٹوٹنے یا خراب
ہونے سے بھی محفوظ رہیں گی- |
|
|
پرانے کپ کو
خوبصورت ڈیکوریشن پیس میں بدلیں |
اگر آپ کے گھر میں کوئی ایسے چائے کے کپ موجود
ہیں جنہیں اب آپ استعمال کرنا پسند نہیں کرتے تو انہیں بےکار پھینکنے کے
بجائے خوبصورت انداز میں سجا کر ٹیبل پر رکھ دیجیے- جی ہاں آپ انہیں مصنوعی
پتھر اور پھولوں کے ساتھ ایک خوبصورت ڈیکوریشن پیس میں تبدیل کرسکتے ہیں جس
سے آپ کے گھر کی دلکشی میں بھی اضافہ ہوگا- |
|
|
پرانی شرٹس سے
کشن یا تکیے بنائیں |
پرانی استعمال شدہ شرٹس کے ذریعے آپ کشن یا
تکیوں کے غلاف یا پھر پورے تکیے بھی تیار کرسکتے ہیں- یہ طریقہ نہ صرف آپ
کو سلیقہ مند ثابت کرتا ہے بلکہ اس سے آپ اپنے نئے تکیے کی خریداری پر خرچ
ہونے والی رقم کو بھی بچا سکتی ہیں- |
|