ونیلا کپ کیک والے لوگ نرم مزاج اور رحم دل ہوتے ہیں... آپ کا منتخب کردہ کیک آپ کی شخصیت کے کن رازوں سے پردہ اٹھاتا ہے؟

image
 
کپ کیک ایک چھوٹا سا کیک ہے جسے ایک شخص کی خدمت کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے اور اس کو چھوٹے پتلے کاغذ یا ایلومینیم کپ میں پکایا جا سکتا ہے۔ جیسا کہ بڑے کیک کے ساتھ فروسٹنگ اور دیگر کیک کی سجاوٹ جیسے پھل اور کینڈی لگائی جا سکتی ہےاسی طرح کپ کیک بھی مختلف ذائقوں اور اقسام میں تیار ہوتے ہیں اور حیرت کی بات تو یہ ہے کہ اب ستاروں کے حساب سے بھی شخصیات کے مطابق کپ کیک دستیاب ہیں۔ تو آئیے دیکھتے ہیں کہ اپ کے برج کے مطابق آپ کیلئے کونسا کپ کیک بنا ہے۔
 
کریم پنیر کپ کیک - جدی/کیپری کون (22 دسمبر سے 19 جنوری)
جدی افراد سنجیدہ، کم گو، ذہن کے پکے اور مضبوط قوت ارادی کے مالک اورزندگی کی دوڑ میں دوسروں سے آگے نکلنے کے خواہشمند ہوتے ہیں اور مسلسل محنت سے ان کی یہ خواہش پوری ہوجاتی ہے۔ مزاج کے اعتبار سے یہ حاکمیت پسند ہوتے ہیں اور ایسے لوگوں کی شخصیت کی مناسبت سے کریم پنیر کپ کیک زیادہ بہتر ہے۔
image
 
گاجر کپ کیک - دلو/اکیورس (20 جنوری - 18 فروری)
برج دلو سے تعلق رکھنے والے لوگ بے ساختہ اور ملنسار ہوتے ہیں اور اپنے دوستانہ رویئے کی وجہ سے ماحول کو بھی میٹھا بناسکتے ہیں اور ایسے لوگوں کیلئے میٹھی گاجروں کے ذائقے سے بھرا گاجر کپ بہتر ہوسکتا ہے۔
image
 
ونیلا کپ کیک - حوت/اسکارپیو( 19 فروری - 20 مارچ)
برج حوت سے تعلق رکھنے والے لوگ بڑے ہی نرم مزاج اور رحم دل واقع ہوئے ہیں۔یہ جوش و خروش سے بھرے ہوئے لوگ ہیں اور ان کا رویہ دوسرے کے لئے مددگار ہی ثابت ہوتا ہے۔انہیں اپنے جذبات کو قابو میں رکھنے کا فن بخوبی آتا ہے اور ان نرم دل لوگوں کیلئے ان کے برج کے مطابق ونیلا کپ کیک مناسب ہے۔
image
 
لیمن کپ کیک - حمل/ایریز (21 مارچ - 19 اپریل)
برج حمل کے حامل افراد روشن، مضبوط، پر امید اور بہت زیادہ خود اعتمادی کے مالک ہوتے ہیں اور اپنی زندگی کے تمام پہلوؤں میں بہت زیادہ خود مختار اور انتہائی فعال رہتے ہیں۔ ان کی سرگرمی، خود اعتمادی اور مزاج خوشگوار ہوتا ہے۔ برج حمل والے لوگوں کیلئے لیموں کی خوشبو اور ذائقے سے بھرا کپ کیک تجویز کیا جاتا ہے۔
image
 
پستا کپ کیک - ثور (20 اپریل - 20 مئی)
مطالعات اور مختلف فیشن میگزینز کی رپورٹس کے مطابق سب سے خوبصورت لوگوں میں سے زیادہ تر ثور کے نشان کے تحت پیدا ہوتے ہیں اوردوسروں سے زیادہ وہ شہرت پسند کرتے ہیں۔ بالکل ایک پستا کپ کیک کی طرح! ثور افرادا کثر کسی خیال یا مقصد کے لئے زندگی وقف کردیتے ہیں۔
image
 
ہنی لیوینڈر کپ کیک - جوزا/جمنائی(21 مئی - 20 جون)
جوزا افراد بڑے مہم جو اور دانشور قسم کے ہوتے ہیں اورمضبوط اور پرعزم دکھائی دیتے ہیں، ان کی ذہانت اور چالاکی انہیں جسمانی طاقت کا استعمال کیے بغیر آسانی سے حکومت کرنے اور کنٹرول کرنے کی اجازت دیتی ہے۔ یہ اکثر حساس طبعیت کے ہوتے ہیں اور ایسے لوگوں کیلئے شہد سے بھرا ہنی لیوینڈر کپ زیادہ اچھا ہوسکتا ہے۔
image
 
چاکلیٹ-پودینے کا کپ کیک - کینسر/سرطان (21 جون - 22 جولائی)
برج سرطان کے حامل افراد، حساس اور ٹوٹ کر محبت کرنے والے ہوتے ہیں، یہ عموماً متلوج مزاج ہوتے ہیں اور ایسے ٹھنڈے مزاج کے لوگوں کیلئے چاکلیٹ اور پودینے کے امتزاج سے بننے والا کپ کیک ان کی شخصیت سے بہت زیادہ قریب ہے۔
image
 
کوکا کولا کپ کیک - لیو/اسد (23 جولائی - 22 اگست)
لیویا اسد کے تحت پیدا ہونیوالے لوگ روشن خیال، پرعزم، پُرجوش ، فیاض اور زندہ دل لوگ ہوتے ہیں، جرات مند اور طاقتور لیو افراد کبھی بھی توجہ سے نہیں ہٹتے ہیں۔ ان کے پاس زندگی کا حقیقی جذبہ ہے اور ایسے باہمت اور پرجوش لوگوں کیلئے کوکا کولا کپ کیک تجویز کیا جاتا ہے۔
image
 
ریڈ ویلوٹ اسٹرابیری کپ کیک - سنبلہ/ ورگو (23 اگست - 22 ستمبر)
سنبلہ یا ورگو لوگ زندگی سے اونچی تو قعات رکھنے والے جذباتی مگر حقیقت پسند ہوتے ہیں ۔ عاجزی اور خدمت کا پیکر پس پردہ رہ کر کام کرنے والے اکثر زندگی میں مثبت انداز سے کامیابی حاصل کرلیتے ہیں۔ ان سے قریب رہنے والے افراد ہی ان کو اچھی طرح جان سکتے ہیں اور ان کی قدر کرتے ہیں اور نرم مزاج نے ورگوز کیلئے ریڈ ویلوٹ اسٹرابیری کپ کیک سب سے بہترین انتخاب ہوسکتا ہے۔
image
 
رینبو کپ کیک - لبرا/میزان (23 ستمبر - 22 اکتوبر)
لبرا یا میزان کے حامل افراد خوش اسلوب ہوتے ہیں اور دوسرے لوگوں سے معاملات میں نہایت محتاط ہوتے ہیں اور ان سے تعلقات کو خراب ہونے نہیں دیتے۔ میزان لوگوں کا نرم اور دھیما مزاج اچھے تعلقات قائم کرنے کے لیے مددگار ثابت ہوتا ہے- یہی وجہ ہے کہ ان کے تعلقات لمبے عرصے تک قائم رہتے ہیں یا کبھی خراب نہیں ہوتے اور تعلقات کو خوبصورتی سے سجانے والوں کیلئے رینبو کپ کیک اچھا جوڑ ہے۔
image
 
چلی کپ کیک - عقرب/اسکارپیو (اکتوبر 23 - نومبر 21)
عقربی افراد باقوت اور مضبوط شخصیت کے مالک ہوتے ہیں، کچھ لوگ انہیں اپنے انداز میں غلبہ حاصل کرنے کا کہہ سکتے ہیں۔ وہ ہمیشہ اپنا راستہ حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور اگر وہ ایسا نہیں کرتے ہیں تو آپ کو سزا دیں گے۔ دوسری طرف وہ بہت دلکش اور رومانوی ہوتے ہیں۔ وہ واقعی چاہتے ہیں کہ کوئی آدمی ان پر غلبہ حاصل کرے لیکن عام طور پر یہ نہیں کہہ سکتے، ایسے تیکھے اور تند لوگوں کیلئے چلی کپ کیک زیادہ مناسب ہے۔
image
 
بیکن کپ کیک - قوس/سیجی ٹیریس (22 نومبر - 21 دسمبر)
برج قوس کے حامل لوگ جمہوریت پسند ہوتے ہیں، سماجی معاملات کے بارے میں بہت حساس ہوتے ہیں اور دنیاوی آسائشوں کے دلدادہ ہوتے ہیں، یہ آزادی اور انفرادیت کے لیے کوشاں رہتے ہیں۔ ایسے متلون مزاج اور حساس لوگوں کیلئے بیکن کپ کیک تجویز کیا جاسکتا ہے۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: