|
|
ایک کہاوت ہے: جس گھر میں سورج داخِل نہیں ہوتا اُس میں
ڈاکٹر داخِل ہوتا ہے۔ سورج اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت سورج ہے اور اِس کی
دھوپ میں بے شمار فوائد ہیں، انسانی جسم کیلئے دھوپ کا اَہم کردار ہے۔ |
|
دھوپ کی اہمیت |
بے شمار جراثیم ایسے ہوتے ہیں جو دھوپ اور تازہ ہوا سے
مر جاتے ہیں۔ چُنانچِہ جن گھروں کی کھڑکیاں محض گردوغبار کے خوف سے ہر وَقت
بند رکھی جاتی ہیں، اور اُن میں دھوپ اور تازہ ہوا نہیں پہنچ پاتی، وہاں
طرح طرح کے جراثیم پرورِش پاتے اور خوب بیماریاں پھیلاتے ہیں، لہٰذا روزانہ
دن کا اکثر وقت کھڑکیاں کھلی رکھنی چاہئیں۔ ہر کمرہ میں آمنے سامنے دو
کھڑکیاں اس طرح بنوائی جائیں کہ ایک سے تازہ ہوا داخِل ہو اور دوسری سے
باہَر نکلتی رہے۔ صرف ایک کھڑکی کھلی رکھنا کافی نہیں ہوتا، اگر آمنے
سامنے دو کھڑکیاں نہ ہوں تو پھر کھڑکی اور دروازے کی ایسی ترتیب ہو کہ ایک
طرف سے ہوا داخِل ہو اور دوسری طرف سے خارِج ہوسکے۔ |
|
وٹامن ڈی |
وٹامن ڈی ہڈیوں کی صحت کے لئے لازمی ہے۔ وٹامن ڈی، غذائی نالی میں کیلشیم
جذب کرنے میں مدد کرتا ہے، اور ہڈیوں کو مضبوط رکھتے ہوئے، خون میں کیلشیم
اور فاسفیٹ کی معمول کی سطح کو برقرار رکھتا ہے۔ ہمارے جسم میں زیادہ تر
وٹامن ڈی اس وقت بنتا ہے جب جلد پر دھوپ یا سورج کی روشنی پڑتی ہے۔ وٹامن
ڈی کی معمولی سی مقدار کھانے سے بھی حاصل ہوتی ہے۔ |
|
|
|
بچوں میں وٹامن ڈی کی
کمی |
وٹامن ڈی کی مسلسل کم مقدار بچوں میں رکٹس (ہڈیوں کا ٹیڑھا پن)کا سبب بن
سکتی ہے جس کا نتیجہ نرم ہڈیوں، فریکچرز، ناقص نشونما اور خون میں کیلشیم
کی کم سطح کی صورت میں نکل سکتا ہے، جو تشنج کا باعث بھی بن سکتا ہے۔ اگر
حاملہ خواتین خاطر خواہ مقدار میں وٹامن ڈی حاصل نہیں کرتی ہیں، تو ان کے
بچوں میں پیدائش کے فوراً بعد ہی، خون میں کیلشیم کی کم سطح واقع ہو سکتی
ہے یا انہیں بعد کے بچپن میں رکٹس ہونے کا زیادہ خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ |
|
بالغوں کو وٹامن ڈی کی ضرورت |
بالغوں میں، وٹامن ڈی کی کمی اوسٹیومیلیشیا (نرم ہڈیوں) اور آسٹیوپوروسس (پھوٹک
ہڈیوں) کی صورت میں نکل سکتا ہے جو ہڈیوں کے فریکچرز کے زیادہ امکانات کا
باعث بن سکتا ہے۔ وٹامن ڈی کی کم مقدار کو کینسر، ذیابیطس اور انفیکشن ہونے
کے ساتھ بھی منسلک کیا جاتا ہے۔وٹامن ڈی دانتوں، ہڈیوں اور مسلز کو مضبوط
کرتا ہے۔ یہ چربی گھلانے والا ایک اہم وٹامن ہے جو ہمارے جسم میں سیرم
کیلشیم کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے۔ یہ خلیوں اور اعصاب کے افعال اور
ہڈیوں کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ مدافعتی ردعمل میں بھی
اہم کردار ادا کرتا ہے۔ وٹامن ڈی آسٹیوپوروسس، کینسر، ڈپریشن، ذیابطیس اور
موٹاپے کی روک تھام کے لیے بھی اہم ہے۔ |
|
|
|
دھوپ کے فوائد |
وٹامن ڈی مجموعی طور پر بہتر بینائی اور آنکھوں کی صحت
سے منسلک ہے اور ہماری آنکھوں کی عمر بڑھانے میں مدد کرتا ہے۔ تحقیق کے
مطابق سورج کی شعاعوں کا طاقتور اثر ہوتا ہے جو ہماری آنکھوں کے لیے فائدہ
مند ہے۔ دھوپ کے ذریعے انسان وٹامن ڈی کا حصول ممکن بناسکتا ہے جو ہائی بلڈ
پریشر کے مرض کے خاتمے کے لئے انتہائی اہم ہے لیکن ھوپ سینکنے میں توازن
رکھنا ضروری ہے کیونکہ ہمارے جسم کی ضرورت کا انحصار ہماری صحت، عمر اور
جلد کی قسم پر منحصر ہے اور ضرورت سے زیادہ تابکار شعاعیں انسانی جسم کیلئے
خطرناک بھی ہو سکتی ہیں۔ |