|
|
کلونجی جسے نائجیلا سیٹیوا یا کالے بیج بھی کہا جاتا ہے
ایک پھولدار پودا ہے جو جنوبی یورپ شمالی افریقہ اور جنوب مغربی ایشیا میں
پایا جاتا ہے۔ یہ بیج ہمارے کھانوں کو ذائقہ اور مہک دینے کے ساتھ ساتھ
طویل عرصے سے جڑی بوٹیوں کی ادویات میں ذیابیطس سے لے کر گٹھیا تک مختلف
بیماریوں کے علاج کے لیے استعمال ہو رہے ہیں ۔ یہاں تک کہ ہمارے نبی پاکﷺ
نے اسے موت کے علاوہ تمام بیماریوں کا علاج بیان کیا ہے۔ اس طرح یہ سنت
نبویﷺ بھی ہے۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے ڈیٹا بیس کے مطابق ابھی حال ہی
میں تحقیق کے مطابق اسے وزن میں کمی کے لیے بھی مؤثر قرار دیا گیا ہے۔ |
|
آئیے جانتے ہیں کہ آیا کلونجی کیا ہے؟ اس کے فوائد کیا
کیا ہیں اور کیا یہ وزن کم کرنے میں بھی مدد کرتی ہے؟ |
|
کلونجی کیا ہے اس کے
مفید اجزاء کونسے ہیں؟ |
کلونجی ایک سالانہ پھولدار پودا ہے۔ اس کے پھلوں میں بہت
سے کالے بیج ہوتے ہیں اس کے متعدد طبی فوائد کی وجہ ان میں موجود وٹامنز،
امینیو ایسڈز، پروٹینز، فیٹی ایسڈز ، آئرن، پوٹاشیم، کیلشیئم اور متعدد
دیگر اجزاء کی موجودگی ہے جو بیماریوں کے علاج کے لئے مؤثر ثابت ہوتے ہیں۔
کلونجی کا تیل دوسرے تیل سے بہت بہتر ہے کیونکہ اس میں ضروری فیٹی ایسڈ،
وٹامنز اور معدنیات ہوتے ہیں۔ اس میں تقریبا 17 فیصد پروٹین، 26٪
کاربوہائیڈریٹ، اور 57 فیصد پودوں کی چربی اور تیل شامل ہیں۔ کلونجی میں
موجود ایک جز Thymoquinone پر دہائیوں سے سائنسدان تحقیق کررہے ہیں اور یہ
طاقتور اینٹی آکسائیڈنٹ، کینسر سے تحفظ اور ورم کم کرنے کی خصوصیات کا حامل
سمجھا جاتا ہے۔ |
|
ذیابیطس میں مؤثر: |
ذیابیطس کے لئے کالی چائے میں آدھا چائے کا چمچ کلونجی کا تیل ڈال کر پئیں،
ایک ہفتے ہی میں فرق محسوس کریں گے۔ کیونکہ یہ خون میں شامل ہو کر بلڈ شوگر
کو کنٹرول کرتا ہے۔ وہ اس طرح کہ کلونجی انسولین کے عمل کو بڑھا کر اور خون
میں شوگر کے جذب ہونے میں تاخیر کرکے بلڈ شوگر کے عمل کو کنٹرول کرتی ہے۔ |
|
|
|
گنج پن دور کرے، بالوں
کو گرنے سے روکے اور ان کی نشوونما بڑھائے: |
ہمارے بزرگوں کے بالوں کے ٹوٹکوں میں کلونجی کا تیل ہمیشہ شامل رہا ہے۔
ناریل کے تیل کے ساتھ یا سرسوں کے تیل کے ساتھ کیونکہ یہ بالوں کو انکی
ضرورت کے مطابق نمی فراہم کرتا ہے۔ گنج پن سے بچاتا ہے۔ کلونجی کے تیل کو
گرم کر کے بالوں کی جڑوں میں مالش کریں ایک تو یہ آپ کو انتہائی سکون دے گا
اور دوسرا بالوں کو چمکداراور گھنا کر کے ان کی نشوونما بڑھائے گا۔ |
|
بلڈ پریشر کنٹرول کریں: |
اگر آپ ہائی بلڈ پریشر سے پریشان ہیں تو آدھا چائے کا چمچ کلونجی پاؤڈر نیم
گرم پانی میں ملا کر پئیں۔ یہ آپ کے خون کے گاڑھا پن کو کم کرے گا۔ اس کو
نارمل کرے گا۔ اس کو علاج کے طور پر استعمال کریں افاقہ ہوگا۔ |
|
مسوڑوں کی بیماری کا علاج: |
مسوڑوں پر ذرا سے کلونجی کے تیل کا مساج رات کو سونے سے پہلے کر لیں۔ حلق
میں جاتا ہے تب بھی نقصان دہ نہیں بلکہ کسی نہ کسی طور پر فائدہ مند ہی
ثابت ہوگا کچھ عرصہ کر لیا جائے تو واضح طور ہر مسوڑوں کی کمزوری کم کرنے
میں مدد ملے گی۔ لیکن کسی پیچیدہ بیماری کی صورت میں ڈینٹسٹ سے مشورہ ضروری
ہے۔ |
|
کیا یہ آپ کو وزن کم کرنے میں مدد کر سکتا
ہے؟ |
کلونجی آپ کے نظام ہضم کو بہتر بنا کر آپ کے میٹابولزم کو تیز کرتی ہے جس
سے آپ پھرتیلا پن محسوس کرتے ہیں۔ مطالعات کے مطابق جب آپ کلونجی کے بیج کو
گرم پانی سے کھاتے ہیں تو یہ آپ کو وزن کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ گرم پانی،
شہد، اور لیموں کا مرکب اکثر لوگ وزن کم کرنے کے لئے استعمال کرتے ہیں اس
مکسچر میں ایک چٹکی پاؤڈر کلونجی پاؤڈر ڈالیں اور کمال دیکھیں کہ یہ کیسے
کام کرتا ہے۔ چند دنوں میں یہ معجزاتی طور پر نہ صرف وزن کم کرے گا بلکہ آپ
کے چہرے پر نکھار بھی لائے گا کیونکہ اس میں موجود وٹامنز اور منرلز صحت
مند خون بننے میں مدد دیتے ہیں۔ |
|
|
|
ایک تحقیق کی گئی جس میں زیادہ وزن والے افراد نے کلونجی
لینی شروع کی، مشاہدے سے پتا چلا کہ کلونجی پاؤڈر اور تیل نے 6-12 ہفتوں کے
دوران ان کے وزن میں اوسطاً 4.6 پاؤنڈ 2.1 کلوگرام کمی کی ہےاور انکی کمر
3.5 سینٹی میٹرکم ہوئی ہے۔ |
|
اگرچہ کلونجی خود وزن کم کرنے کے لیے غیر مؤثر ہے لیکن
یہ کم کیلوریز والی خوراک کے ساتھ مل کر وزن کم کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔
جیسے کھانے میں کلونجی کا تیل شامل کر دیا جائے تو یہ لازماً وزن کم کرنے
میں مدد کرے گا۔ |
|
خوراک: |
کلونجی کی ایک مؤثر خوراک 1–3 گرام فی دن پاؤڈر صورت میں
کافی ہے۔ اس کو پاؤڈر، بیجوں اور اس کے تیل کی صورت میں استعمال کیا جا
سکتا ہے سب اپنے اندر برابری کے ساتھ افادیت رکھتے ہیں۔ |
|
آخری بات یہ ہے کہ: |
کلونجی ایک ایسا پودا ہے جس کے بیج روایتی طور پر بالوں
اور دانتوں کے لئے مفید ہونے کے ساتھ درد، نظام ہاضمہ کے مسائل اور دیگر
بیماریوں کے علاج کے لیے استعمال ہوتے رہے ہیں۔ کم کیلوری والی خوراک کے
ساتھ مل کر یہ وزن میں کمی کے لیے کارآمد ثابت ہو سکتا ہے۔ یہ دل کو صحتمند
بناتا ہے، نیز ذیابیطس سے متاثرہ لوگوں کی بلڈ شوگر کو کنٹرول کر سکتا ہے۔
اگرچہ ان امید افزا صحت کے فوائد کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہے لیکن
کلونجی اپنے فائدوں کے ساتھ ساتھ محفوظ معلوم ہوتی ہے۔ ان سب بیماریوں میں
اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کرنا لازمی ہے۔ |