مجھے لگا میں بھکاری ہوں، سوشل میڈيا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں ایسا کیا تھا کہ ویڈيو میں نظر آنے والا شخص احتجاج پر مجبور

image
 
ٹک ٹاک ویڈيو بنانے والے دنیا بھر میں صرف ایک ہی فارمولے کے تحت کام کرتے ہیں ان کو زيادہ سے زيادہ ویوز چاہیے ہوتے ہیں جس کے لیے وہ کچھ بھی کرنے کو تیار ہو جاتے ہیں۔ ہم تو یہ سمجھتے تھے کہ صرف ہمارے ملک کے ٹک ٹاکر اوچھی حرکتیں کر کے لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرواتے ہیں- لیکن حالیہ دنوں میں آسٹریلیا میں رہنے والے ایک افغانی عیسیٰ بھی ٹک ٹاک ویڈيوز بنانے والوں کے ہتھے چڑھ گیا اور اس کی ویڈيو وائرل ہونے کے بعد وہ غضب ناک ہو گیا-
 
مجھے لگا میں بھکاری ہوں
یہ کہنا تھا عیسیٰ کا جو 2001 سے آسٹریلیا میں افغان پناہ گزین کے طور پر رہائش پزير ہے اس کا کہنا تھا کہ وہ عام اشیا ضرورت کی خریداری کے لیے ایک سپر مارکیٹ گیا اور وہاں اس نے سامان لینے کے بعد جب بل کی ادائیگی کر رہا تھا تو اسی وقت ایک اجنبی کاونٹر پر آیا اور اس نے عیسیٰ کے بل کی ادائیگی اپنے کارڈ سے کر کے عیسیٰ کے کاندھے کو تھپتھپاتے ہوئے ایک اچھے دن کی خواہشات پیش کیں اور چلا گیا-
 
عیسیٰ کی لا علمی میں ویڈيو ریکارڈ
عیسیٰ شکر گزاری کے جذبے کے ساتھ اپنے گھر لوٹ آیا لیکن اگلا دن اس کے لیے حیرت سے خالی نہ تھا جب اس نے سوشل میڈيا پر ایک وائرل ہونے والی ویڈيو کو دیکھا جو اس اجنبی کے بل جمع کروانے کی تھی-
 
@rus.alien 37/60 w/ @alienandcoco #ramadan #melbourne ♬ original sound - Rustam Raziev
 
چھ جون کو پوسٹ ہونے والی ویڈيو اب تک سات اعشاریہ دو ملین افراد دیکھ چکے ہیں یہ ویڈيو نیکی کے عمل کے ہیش ٹیگ کے ساتھ بنائی گئی- اس ٹیگ کے تحت لوگ اجنبی لوگوں کے ساتھ بھلائی کے کام کرتے ہیں اور ان کو مختلف قسم کے تحائف دیتے ہیں-
 
تاہم عیسیٰ کا اس ویڈيو کے حوالے سے کہنا تھا کہ یہ ویڈيو اس کی لاعلمی میں بنائی گئی ہے اس اجنبی نے جس کا نام بعد میں رازيو پتہ چلا نے عیسیٰ کے صرف 23 ڈالر کے بل کی ادائیگی- کی مگر اس ویڈيو کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ عیسیٰ جیسے ایک غریب اور لاچار انسان ہے اور اپنی ضروریات پوری کرنے سے قاصر ہے جس وجہ سے رازيو نے اس کے بل کی ادائیگی کر کے اس پر ایک احسان کیا ہے-
 
عزیز و اقارب کے سامنے شرمندگی کا سامنا
عیسیٰ کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ ایک خاندانی شخص ہے اور اس کے عزیز و اقارب اس کی اس ویڈيو کے وائرل ہونے کے بعد اس سے رابطہ کر کے گلہ کر رہے ہیں کہ اگر اسے کسی قسم کے معاشی مسائل کا سامنا تھا تو اسے ان کو کہنا چاہیے تھا اس طرح سے ویڈيو بنوا کر مدد لینے کی کیا ضررورت تھی-
 
image
 
عیسیٰ کے مطابق اس ویڈیو نے اس کو سخت شرمندگی سے درچار کر دیا ہے تاہم اس حوالے سے رازيو کا کہنا تھا کہ وہ اپنے عمل پر شرمندہ ہے اور عیسیٰ سے معافی مانگتا ہے کہ اس کے اس عمل سے عیسیٰ کو تکلیف پہنچی
 
نیکی کا عمل یا ایکٹ آف کائنڈنس
مغرب میں ایکٹ آف کائنڈنس کے نام سے ایک سلسلہ شروع کیا گیا ہے جس کے فالورز کی تعداد لاکھوں میں ہے اور اس میں اسی طرح کسی نہ کسی کے ساتھ کی جانے والی نیکی کے عمل کو سوشل میڈيا پر اس جزبے کے ساتھ شئير کیا جاتا ہے کہ دوسرے افراد میں بھی ایسے عمل کی تحریک پیدا ہو- تاہم اب عیسیٰ والے واقعے کے بعد یہ مطالبہ زور پکڑ رہا ہے کہ جس فرد کے ساتھ اچھائی کی جائے ویڈيو شئير کرنے سے قبل اس کی اجازت ضرور لے لینی چاہیے-
YOU MAY ALSO LIKE: