کچن شاندار تو گھر جاندار… صرف چند ہزار روپے میں جدید اور خوبصورت کچن کیسے تیار کروائیں؟

image
 
دور جدید ہو اور گھر کے کچن میں کوئی فرق نہ آئے ایسا ممکن ہی نہیں ہے- جہاں ہمیں ہر چیز میں جدت دکھائی دیتی ہے وہیں گھروں کے کچن نے بھی اس تبدیلی کو اپنا لیا ہے- دلچسپ بات یہ ہے کہ اس تبدیلی نے نہ صرف کچن کو جدید بلکہ خوبصورت اور پرکشش بھی بنا دیا ہے جس کے سبب پورا گھر کے خوبصورتی میں چار چاند لگ گئے ہیں-
 
کچن میں روایتی چولہوں کی جگہ اب جدید چولہوں نے لے لی ہے جو کہ دیدہ زیب نظر آنے کے ساتھ ساتھ استعمال بھی انتہائی آسان ہیں- اس کے علاوہ کچن میں اب ایسے کئی سسٹم نصب کیے جارہے ہیں جو نہ صرف زندگی کو محفوظ بناتے ہیں بلکہ اسے آسان بھی بناتے ہیں- ان سسٹم میں چولہے کے علاوہ جدید چمنی سنک اور اوون شامل ہیں-
 
عموماً لوگ سمجھتے ہیں کچن کو اس انداز سے جدید اور خوبصورت بنانا یقیناً ایک مہنگا عمل ہوتا ہے لیکن یہ حقیقت نہیں ہے- آپ صرف چند ہزار خرچ کر کے بھی ایک جدید اور پرکشش کچن تیار کرسکتے ہیں-
 
ہماری ویب کی ٹیم نے اپنے صارفین کی آگہی کے لیے کچن کے جدید آلات فروخت کرنے والے ایک شوروم کا خصوصی وزٹ کیا اور وہاں ان کے نمائندے سے اہم معلومات حاصل کی جو ایک ویڈیو انٹرویو کی صورت میں یہاں پیش کی جارہی ہے-
 
 
اس ویڈیو میں انٹرویو میں یہی بتایا گیا ہے کہ آپ کیسے کچن کے جدید کم قیمت میں حاصل کرسکتے ہیں اور ساتھ ہی آپ کا کچن کیسے خوبصورت لگ سکتا ہے؟
 
گلیم گیس کچن کے آلات بنانے والی ایک پاکستانی کمپنی ہے جس کی مصنوعات کی قیمتیں بھی دیگر کمپنیوں کے مقابلے میں انتہائی کم ہیں-
 
اس کمپنی کا سب سے کم قیمت اسٹوو جو کہ دو برنر پر مشتمل ہوتا ہے صرف 15 ہزار روپے میں خریدا جاسکتا ہے اور اس کا ایک برنر 5 سے 6 کلو گرام کے پتیلے کا وزن باآسانی برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے-
 
اس کے علاوہ اکثر افراد اسٹین لیس اسٹیل کے بجائے گلاس کے اسٹوو پسند کرتے ہیں- ایسے افراد کی پسند کا بھی بھرپور خیال رکھا گیا ہے اور ان کے لیے اسی کمپنی کا گلاس پر مشتمل 3 برنر والا اسٹوو ساڑھے 17 ہزار میں دستیاب ہوتا ہے جس کے مختلف ماڈل بھی موجود ہوتے ہیں-
 
image
 
اگر آپ کو اس سے زیادہ برنر یا بڑے برنر والے چولہوں کی ضرورت ہے تو یہ کمپنی آپ کی یہ ضرورت پوری کرتی ہے کیونکہ اس کی جانب سے صارفین کے لیے 4 برنر اور بڑے برنر والے چولہوں کی بھی پیشکش کی جاتی ہے- 3 بڑے برنر والے اسٹوو کی قیمت ساڑھے 37 ہزار روپے ہے-
 
اس کے علاوہ 5 برنر والا اسٹوو بھی اس شوروم پر موجود ہوتا ہے جس میں ایک برنر بڑا جبکہ باقی 4 برنر چھوٹے ہوتے ہیں- اس کی ایک خاصیت یہ ہے کہ بڑا برنر 3 نوزلز سے آراستہ ہوتا ہے تاکہ اگر کسی ایک نوزل میں کوئی کچرا آجائے تو باقی دو نوزلز کے ذریعے آپ کا کام جاری رہے-
 
دیگر کچن آلات اور ان کے جدید فیچر جاننے کے لیے آپ ہماری ویڈیو آخر تک دیکھیے تاکہ آپ کو مکمل معلومات حاصل ہوسکے-
YOU MAY ALSO LIKE: