زندگی کے سنہری اصول

تحریر۔۔۔ڈاکٹر فیاض احمد
ہر انسان کی زندگی ایک مشین کی طرح ہے جس میں مختلف اوقات میں مختلف تبدیلیاں رونما ہوتی رہتی ہیں جن کو برابر رکھنا ہی اصل زندگی ہے انسان کا تعلق دو چیزوں پر منحصر ہوتا ہے ایک روح اور دوسرا جسم ۔

روح کی تازگی ایمان سے ہوتی ہے اور جسم کی تازگی حفظان صحت کے اصولوں سے ہوتی ہے حفظان صحت کے اصول درج ذیل ہیں
پہلا اصول: صاف اور شفاف پانی کو اپنی زندگی کا ایک اہم جز بنا لیں آپ کو پیاس ہو یا نہ ہو پانی کا استعمال لازمی کریں آپ کے جسم کا زیادہ تر انحصار پانی پر ہے کسی بھی صورت میں جسم میں پانی کی کمی نہ ہونے دیں پانی جسم کو صاف کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے اس کی کمی سے بہت سی بیماریاں لاحق ہوجاتی ہیں اس لئے کم از کم دو لیٹر پانی کا استعمال روزانہ کریں

دوسرا اصول: پیدل چلنا اور کسی بھی قسم کے کھیل کود میں حصہ لینا حفظان صحت کے اصولوں میں سے ایک بہت ہی اہم اصول ہے صبح سویرے کی چہل قدمی اور رات کے کھانے کے بعد کی چہل قدمی انسانی صحت کے لئے ایک مثبت تحریک سے کم نہیں اس لئے جہاں تک ممکن ہو پیدل چلنازندگی کا معمول بنا لیں تاکہ آپ تندرست و توانا نظر آئیں روزانہ کم از کم بیس منٹ تک پیدل چلنا اپنے اوپر لازم کرلیں

تیسرا اصول: جہاں تک ممکن ہو کھانے کی کم مقدار استعمال کریں ہمیشہ بھوک رکھ کر کھانا کھائیں کھانے کے لئے زندہ مت رہیں بلکہ زندہ رہنے کے لئے کھانے کا استعمال کریں کوشش کریں کہ زیادہ پروٹین اور کاربوہائیڈریٹ والی اشیاء استعمال کریں فاسٹ فوڈ سے اجتناب کریں مکس فروٹس کا استعمال زیادہ کریں

چوتھا اصول: لفٹ کے بجائے سڑھیوں کو زیادہ استعمال میں لائیں کیونکہ سڑھیاں چڑنے اور اترنے سے جسم کے ہر جوڑ کا استعمال ہوتا ہے اور جسم کے عضلات کی حرکت بھی زیادہ ہوتی ہے جو جسم میں فالتو چربی بننے کے عمل کو روکتا ہے

پانچواں اصول: غصہ چھوڑ دو۔۔۔۔۔۔فکر چھوڑ دو
غصہ اور فکر انسانی جسم اور روح کو کھا جاتا ہے جس سے انسان جسمانی اور روحانی لحاظ سے دن بدن گرتا چلا جاتا ہے کوشش کریں اور ایسے لوگوں کا انتخاب کریں جوآپ کو مثبت خیالات اور مثبت انداز بیاں سے سرخرو کریں جو آپ کی روح اور جسم کو تازگی دے اور آپ کے خیالات کو مثبت انداز سے پروان چڑنے میں مدد دے اپنی زندگی میں ایسے لوگوں کو شامل کریں جو مثبت سوچ کے حامل ہوں کیونکہ جیسی سوچ ویسا عمل۔۔۔۔

چھٹا اصول:
اپنے آپ کو کسی کے لئے رنجیدہ مت کریں اور نہ ہی کسی ایسی چیز کے لئے غم زدہ ہوں جو آپ حاصل کرنے سے قاصر ہوں اور نہ ہی کسی ایسی چیز کے لئے جس کے آپ مالک نہ ہوں چیزوں کو نظر انداز کرنے کی کوشش کریں رزندگی آسان اور پر سکون ہو جائے گی جتنی خواہشات کم ہوں گی اتنی زندگی سکون سے گزرے گی حالات کے ساتھ گزرا کرنا سکھیں خوش رہیں گے

ساتواں اصول:
عاجزی اختیار کریں پیسے ، وقار، طاقت اور اثرورسوخ یہ سب چیزیں ہیں جو انسان میں تکبر پیدا کرتی ہیں اور تکبر انسان کو کھا جاتا ہے انسان اکیلا رہ جاتا ہے اس کے اپنے اس سے دور ہو جاتے ہیں اور وہ عالم تنہائی میں جیتا ہے ایک ایسا وقت آتا ہے جب وہ اپنے آپ سے تنگ آ جاتا ہے اس لئے عاجزی کو اپنائیں عاجزی ایک ایسی چیز ہے جو انسانوں کو آپ کے قویب لاتی ہے

آٹھواں اصول:
اگر آپ کے بال سفید ہو چکے ہیں تو اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں ہے کہ آپ کی زندگی کا خاتمہ ہو چکا ہے سفید بال اس بات کا ثبوت ہیں کہ آپ ایک بہتر زندگی شروع کر چکے ہیں پر امید رہیں یاد کے ساتھ زندگی گزاریں سفر کریں خود سے اور ارد گرد کے ماحول سے اپنے آپ کو لطف اندوز کریں

:اگر کوئی اہمیت دینا چھوڑ دے تو آپ شکایت کرنا چھوڑ دیں۔خاموشی اختیار کرلیں یاد رہے ہر وقت دستیاب رہنا، پیچھے پڑے رہنا اور ہر وقت کی شکایتیں آپکی اہمیت گھٹاتی ہیں مانگنے سے بھیک تو مل جاتی ہے مگر اہمیت اور محبت نہیں:

اپنے دل کو مضبوط کریں اور ہر ایک سے توقع رکھنا چھوڑ دیں کہ وہ آپ کی بات سمجھے گا ہر بات ہر ایک کے لئے نہیں ہوتی کچھ لوگ صرف جاننے کا تجسس رکھتے ہیں ہر بات ہر کوئی نہیں سمجھ سکتا صرف وہی لوگ سمجھ سکتے ہیں جن کو آپ کا احساس ہے جو آپ سے محبت کرتے ہیں اس لئے ہر کسی سے توقعات وابستہ نہ رکھیں آپ اپنی ہر بات ہر دکھ ہر رضرورت صرف اﷲ تعالیٰ سے بیان کریں بیشک اس رحیم اﷲ سے بہتر کوئی ہمدرد کوئی مسیحا نہیں ہے۔۔۔
زندگی میں اگر کچھ کھونا پڑے تو دو لائن یاد رکھنا
جو کھویا اس کا غم نہیں ۔۔۔۔۔لیکن جو پایا ہے وہ کسی سے کم نہیں
جو نہیں ہے وہ ایک خواب ہے ۔۔۔۔اور جو ہے وہ لاجواب ہے


 

Dr B.A Khurram
About the Author: Dr B.A Khurram Read More Articles by Dr B.A Khurram: 606 Articles with 465075 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.