ہم جس دنیا میں رہتے ہیں وہ واقعی حیرت انگیز ہے، کیونکہ یہ کبھی بھی ہمیں
حیران کرنے میں ناکام نہیں ہوتی ہے۔ ہر بار کچھ نیا سامنے آنے کی صورت میں
ایسا لگتا ہے کہ ہم اب بھی دنیا کے بارے میں بہت کم جانتے ہیں۔ ایسے ہی چند
تصاویر ہم آپ کو دنیا میں موجود چند جانوروں کی دکھا رہے ہیں جو قدرت کی
جانب سے شاذ و نادر ہی دیکھنے کو ملتی ہیں- اور کچھ خوش قسمت لوگ انہیں
ڈھونڈنے میں کامیاب ہوگئے- |
|
|
عام طور پر مینڈک کی 4 ٹانگیں ہوتی ہیں لیکن یہ 5 ٹانگوں والا مینڈک ہے جو
کہ ایک دلدل میں پایا گیا- |
|
|
بھالو کا پاؤں کتنا بڑا ہوتا ہے اس کا اندازہ آپ اس تصویر سے باآسانی
لگاسکتے ہیں جس میں بھالو کے پاؤں کے نشان کے سامنے انسانی ہاتھ انتہائی
چھوٹا نظر آتا ہے- |
|
|
درخت پر پایا جانے والا ایک خاص سانپ جس کے دانت ہی اتنے خوفناک ہیں کہ
انہیں دیکھ کر ہی انسان کی آدھی جان نکل جائے- |
|
|
ایک آوارہ بلی جس کی انوکھی آنکھیں قیمتی پتھروں کی مانند دکھائی دیتی ہیں- |
|
|
پینگوئین کا منہ اندر سے کچھ ایسا دکھائی دیتا ہے یقیناً ایسے موقع کم ہی
ملتے ہیں- |
|
|
ایک سمندری ساحل کے کنارے سے دریافت ہونے والا ایسا کچھوا جس کے دو سر ہیں- |
|
|
گھر کے صحن میں پائی جانے والی انوکھی چھپکلی جس کی 3 دُم ہیں- |
|
|
کیا آپ نے کبھی پرندوں کے کان دیکھے ہیں؟ اگر نہیں تو اس تصویر میں دیکھ
لیجے- |