ہر بار آپ خوش قسمت نہیں ہوتے۔۔۔ کچھ لمحات جب قسمت آخری وقت میں ہاتھ چھوڑ دیتی ہے، آپ بھی دیکھیں

image
 
عام طور پر اکثر لوگوں کا یہ ماننا ہوتا ہے کہ انسان کے ساتھ وہی ہوتا ہے جو اس کی قسمت میں لکھا ہوتا ہے- ان ماننے والوں کے ساتھ اگر کچھ برا ہو جائے تو وہ اس کو قسمت کا لکھا سمجھ کر قبول کرنے کے بجائے ایک یادگار کے طور پر تصویر کھینچ کر دوسروں کے ساتھ بھی شئير کر دیتے ہیں- ایسے ہی کچھ مناظر آج ہم آپ کے لیے لائے ہیں امید ہے آپ کو پسند آئيں گے-
 
1: اے ٹی ایم مشین بھی قسمت کا امتحان لے سکتی ہے
سوچیں اگر آپ کے اکاؤنٹ میں صرف ایک ہی ہزار کا نوٹ ہو اور آپ اس کو اے ٹی ایم مشین سے نکالیں اور وہ اس صورت میں نکلے تو آپ کا ردعمل کیا ہوگا-
image
 
2: سب کے لیے چھاؤں ہو مگر آپ ہی کے لیے ہر طرف دھوپ ہو
عام طور پر چھاؤں تلے ہونے کو خوش قسمتی سے تعبیر کیا جاتا ہے لیکن ساری دنیا کے اگر چھاؤں میں ہو اور آپ کی گاڑی دھوپ میں جلے تو اس کو کیا نام دیں گے-
image
 
3: جب زپ کھولتے ہوئے اچانک اس میں کپڑا پھنس جائے
کسی بیگ یا جیکٹ کی زپ تیزی سے کھولنے کی کوشش میں اس میں پھنسنے والا کپڑا نہ صرف زپ کو ناکارہ کر دیتا ہے بلکہ ہوتے کام کو بھی روک ڈالتا ہے-
image
 
4: کولڈڈرنک کے کین کا ڈھکن کھولنے والا اسٹینڈ ہی ٹوٹ جائے
ٹھنڈے میٹھے کین کو پینے کی خواہش میں جب اس کو کھولنے لگیں اور وہ ٹوٹ جائے اس پل کے تاثرات کے بارے میں کیا خیال ہے آپ کا-
image
 
5: گاڑی کو سروس کروا کر لائيں اور اس کے ساتھ کچھ ایسا ہو جائے
کچھ لوگوں کا یہ ماننا ہے کہ وہ جب بھی اپنی گاڑی کی سروس کرواتے ہیں قسمت ان کے ساتھ ایسا ہی کچھ کھیل ضرور کھیلتی ہے-
image
 
6: موبائل چارج کرنے لگیں اور چارجر ایسے ٹوٹ جائے
سوچیں کبھی ایسا ہو تو کیا ہو-
image
 
7: کھانا کھانے کے دوران منہ میں اسکرو آجائے
کباب پراٹھے کا پہلا نوالہ منہ میں جاتے ہی منہ میں اسکرو آجائے تو اسے قسمت کا لکھا سمجھ کر کیا کھا لینا چاہیے
image
 
8: پلکوں کو خوبصورت بنانے کے چکر میں پلکوں سے ہی ہاتھ دھو بیٹھیں
شادی کے فورا بعد میک اپ کرتے ہوئے اگر ایسا حادثہ ہو جائے تو قصور وار کون
image
 
یہ سب کچھ ایسے واقعات ہیں جو حقیقت میں لوگوں کے ساتھ ہوئے اور انہوں نے ان لمحوں کی تصاویر دوسروں کے ساتھ شئير کی اگر آپ کے ساتھ بھی کبھی کـچھ ایسا ہوا تو شئير ضرور کیجیے گا-
YOU MAY ALSO LIKE: