خواتین مردوں سے 5 سال زیادہ زندہ رہتی ہیں… وہ 6 طاقتیں جو صرف خواتین میں پائی جاتی ہیں

image
 
ہر خاتون کو ایک حیرت انگیز خاتون قرار دیا جائے تو کچھ غلط نہ ہوگا- ضروری نہیں ہے کہ ہر خاتون کے اندر بہت زیادہ حیرت انگیز صلاحیتیں پائی جاتی ہوں لیکن پھر چند قدرتی طاقتیں ایسی ضرور ہیں جو تمام خواتین میں موجود ہوتی ہیں جبکہ مرد ان سے محروم ہوتے ہیں- ان طاقتوں نے ماہرین کو بھی حیران و پریشان کر رکھا ہے-
 
ذائقہ زیادہ اچھے انداز میں محسوس کرتی ہیں
خواتین میں یہ صلاحیت موجود ہوتی ہے کہ وہ کسی چیز کا ذائقہ مردوں کے مقابلے میں زیادہ بہتر انداز میں محسوس کرسکتی ہیں- اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کی زبان پر ذائقہ محسوس کرنے والے حصے (fungiform papillae) زیادہ ہوتے ہیں-
image
 
لڑکیوں کے دل کی صحت بہتر ہوتی ہے
خواتین میں دل کی بیماری مردوں کے مقابلے میں کم ہی پائی جاتی ہے- اس کی وجہ یہ ہے کہ خواتین کے جسم میں ایسے ہارمونز پائے جاتے ہیں جو دل کی حفاظت کرتے ہیں-
image
 
خواتین زیادہ جوان نظر آتی ہیں
اوسطاً خواتین مردوں سے کم عمر نظر آتی ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ مردوں کی جلد خواتین کے مقابلے میں 25 فیصد زیادہ موٹی ہوتی ہے- جس سے چہرے کی لکیریں اور عمر کے نشانات ظاہر ہونے کا خطرہ ہوتا ہے-
image
 
خواتین مردوں سے زیادہ زندگی پاتی ہیں
خواتین مردوں کے مقابلے میں تقریباً پانچ سال زیادہ زندہ رہتی ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اس حقیقت کی وجہ یہ ہے کہ خواتین اپنی زندگی میں مردوں کے مقابلے میں زیادہ صحت مند رویوں میں مشغول رہتی ہیں۔
image
 
خواتین میں برداشت کی صلاحیت زیادہ ہوتی ہے
ہوسکتا ہے کہ مرد حضرات خواتین کے مقابلے میں زیادہ طاقتور ہوں لیکن حقیقت یہ ہے کہ خواتین کے پٹھوں میں کچھ خاص طاقتیں ہوتی ہیں- یہ زیادہ وقت تک مضبوط اور صحت مند رہتے ہیں جس کی وجہ سے خواتین میں برداشت کی صلاحیت زیادہ ہوتی ہے-
image
 
خواتین کا دماغ مختلف ہوتا ہے
مردوں کے دماغ کا نظام آگے سے پیچھے کی جانب چلتا ہے جو مختلف طریقوں سے آپس میں منسلک ہوتا ہے- لیکن خواتین میں یہ سسٹم بائیں سے دائیں جانب ہوتا ہے- ماہرین کا ماننا ہے کہ شاید اسی خصوصیت کی وجہ سے خواتین ایک ہی وقت میں مختلف کام سرانجام دے پاتی ہیں-
image
YOU MAY ALSO LIKE: