جنوں کا باپ کون تھا اور ان کی خوراک کیا ہوتی ہے؟ جن سے متعلق کچھ ایسی باتیں جنہیں جان کر آپ کو بھی حیرت ہوگی

image
 
عام طور پر جن کو خوف کی علامت سمجھا جاتا ہے اور ان کے بارے میں ہم اتنا ہی جانتے ہیں کہ شیطان بھی ایک جن تھا اور بہت عبادت گزار تھا لیکن حضرت آدم علیہ السلام کو سجدہ نہ کرنے کے سبب اس کو قیامت تک سزا ملی اور اس نے انسان کو ورغلانے کی اجازت اللہ سے لی ہے- مگر آج ہم آپ کو جنوں کے بارے میں کچھ ایسی باتیں بتائيں گے جو قرآن و حدیث سے نہ صرف ثابت ہیں لیکن اپنی کم علمی کے سبب ہم ان کی آگاہی نہیں رکھتے ہیں-
 
جنات کیسے پیدا ہوئے؟
جن کے لغوی معنی چھپی ہوئی مخلوق کے ہیں۔ یہ اللہ تعالیٰ کی بنائی گئی وہ مخلوق ہے جس کو دیکھنے کی طاقت انسان کی بینائی میں نہیں ہوتی ہے۔ جنات کے پیدائش کا ذکر سورہ الرحمن میں ان الفاظ میں کیا گیا ہے کہ ' اور جنات کو آگ کے شعلے سے پیدا کیا گیا ہے ' -
 
حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ سے روایت ہے کہ شیطان بھی ایک جن تھا جس کو آگ کی لو سے پیدا کیا گیا تھا ۔ جب کہ تفسیر ابن کثیر کے مطابق سب سے پہلے جن کا نام مارج تھا جس کو ابوالجن بھی کہا جاتا ہے۔ اور دنیا کے باقی تمام جن اسی کی نسل سے ہیں- لغوی اعتبار سے مارج کا مطلب آگ سے بلند ہونے والے شعلے کو کہتے ہیں۔
 
image
 
جنوں کی خوراک
عام طور پر ہم یہ سمجھتے ہیں کہ جن آدم خور ہوتے ہیں اور انسانوں کو کھاتے ہیں جب کہ یہ تاثر درست نہیں ہے اس حوالے سے ہمارے پاس صحیح مسلم کی ایک روایت ہے جو کہ عبداللہ بن مسعود سے روایت کی گئی ہے حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کرام کو جانوروں کی ہڈی اور جانوروں کی لید سے استنجا کرنے سے منع فرمایا اور فرمایا کہ یہ جنوں کی خوراک ہے اس وجہ سے انسانوں کو اس کو استعمال نہیں کرنا چاہیے-
 
انسان پہلے بنے یا جن؟
جیسا کہ تاریخ سے ثابت ہوا ہے کہ ابلیس جو کہ ایک جن تھا حضرت آدم علیہ السلام کی تخلیق سے پہلے نہ صرف موجود تھا بلکہ اپنی عبادت کے سبب اعلیٰ منصب پر بھی فائز تھا اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ جن انسانوں سے پہلے موجود ہیں-
 
image
 
جنوں کی اقسام
جنوں کی مختلف اقسام ہوتی ہیں ان میں سے کچھ ایسے جن ہوتے ہیں جنہوں نے قرآن سن کر اسلام قبول کیا ان کو مسلمان جن کہتے ہیں جب کہ کچھ جن ایسے بھی ہوتے ہیں جو کہ شیطان کے بتائے راستے پر چل کر بھٹک گئے- ایسے جن گندی اور غلیظ جگہوں پر پائے جاتے ہیں یہی وجہ ہے کہ بیت الخلا میں داخل ہونے سے قبل دعا پڑھنے کا حکم دیا گیا ہے-
 
 
جنوں کے حوالے سے قرآن و سنت کے علاوہ بھی لوگوں کے درمیان سنی سنائی کئی روایات موجود ہیں تاہم قرآن و سنت سے یہ امر ثابت شدہ ہے کہ جنات کا وجود موجود ہے اور یہ وہ مخلوق ہے جو شکل بدلنے کی بھی طاقت رکھتی ہے-
YOU MAY ALSO LIKE: