|
|
خواتین کی خوبصورتی کے لیے جہاں اچھی جلد کی اہمیت ہوتی
ہے وہیں پر اس کے ساتھ ساتھ خوبصورت بال بھی بہت اہمیت کے حامل ہوتے ہیں
اور ان کا گھنا پن اور صحت مند ہونا کسی بھی عورت کے حسن کو چار چاند لگا
دیتا ہے- مگر آج کل کے دور میں مہنگے شیمپو اور کنڈشنر کے باوجود بھی اکثر
خواتین بالوں کی بے رونقی کا شکار ہو جاتی ہیں. |
|
بالوں کی خوبصورتی کے
لیے اندرونی صحت کی اہمیت |
بال ہمارے جسم کا ایک حصہ ہیں اور ان کا صحت مند ہونا
اسی وقت ممکن ہو سکتا ہے جب کہ جسم اندرونی طور پر صحت مند ہو لہٰذا یہ
ضروری ہے کہ متوازن غذا کا خیال سب سے زیادہ رکھا جائے. |
|
جسم میں وٹامن، پروٹین اور معدنیات کی مناسب مقدار اور کیلشیم کی فراہمی نہ
صرف جلد کو چمکدار اور صحت مند بناتی ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ بالوں کی صحت
کے لیے بھی اہمیت کا باعث ہوتی ہے. |
|
اس کے ساتھ ساتھ مہنگے اور کیمیکل بھرے شیمپو بھی بالوں کو خراب کرنے کا
باعث بن سکتے ہیں اس وجہ سے آج ہم آپ کو سستا اور کیمیکل سے پاک ریٹھے کے
شیمپو گھر پر ہی بنانے کا آسان طریقہ بتائيں گے جو یقیناً آپ کے لیے مفید
ثابت ہوگا. |
|
ریٹھے سے گھر بیٹھے شیمپو بنانے کا طریقہ: |
ریٹھے کا شیمپو بنانے کے لیے آٹھ سے دس دانے ریٹھے، آملہ اور سکاکائی لے
لیں یہ تمام اشیا کسی بھی پنسار کی دکان سے آسانی سے مل جائيں گی اس کے بعد
ان کو دو گلاس پانی میں ڈبو دیں اور پکنے کے لیے رکھ دیں کم از کم تیس سے
چالیس منٹ تک پکائیں مگر آنچ دھیمی رکھنی ہے اور اگر پانی سوکھنے لگے تو اس
میں مزید پانی شامل کر سکتے ہیں- یاد رکھیں جس برتن میں اس کو پکایا جائے
گا اس کا رنگ خراب ہو سکتا ہے اس وجہ سے کسی ایسے برتن کا انتخاب کریں جو
پرانا ہو- |
|
اس کے بعد رات بھر اس آمیزے کو بھیگا ہوا چھوڑ دیں اور صبح چھان لیں آپ کا
کیمیکل سے پاک بہترین شیمپو تیار ہے اس کو روزانہ استعمال کریں اور فرق
دیکھیں یاد رہے اس شیمپو میں عام شیمپو کی طرح جھاگ نہیں بنے گی مگر اس کے
فوائد کسی بھی طرح کم نہیں ہوں گے- |
|
|
|
ریٹھے کے شیمپو کے
استعمال کے فوائد: |
ریٹھے کا شیمپو بالوں کے لیے کس طرح سے مفید ثابت ہوسکتا
ہے اس کے بارے میں ہم آپ کو آج بتائيں گے |
|
1: بالوں کو گرنے سے روکتا ہے اور ان کو مضبوط بناتا ہے |
|
2: خشکی سکری کا خاتمہ کرتا ہے |
|
3: سر میں خشکی کے سبب ہونے والی خارش کو روکتا ہے |
|
4: اینٹی سیپٹک اور اینٹی بیکٹیریل ہوتا ہے اس
وجہ سے سر میں دانوں کو نکلنے سے روکتا ہے |
|
5: بالوں کی چمک دمک بڑھاتا ہے اور اس کی قدرتی
چمک کو برقرار رکھتا ہے |
|
6: وقت سے قبل بالوں کے سفید ہونے کےعمل کو
روکتا ہے اور قدرتی رنگ کو برقرار رکھتا ہے |
|