جشنِ آزادی اور ہماری ویب: معلومات، تفریح اور مقصدیت کے 15 سال

image
 
ہماری ویب کا قیام سال 2007 میں اس مقصد کے تحت عمل میں آیا کہ پاکستانی آن لائن صارفین کے لیے ایک ایسا پلیٹ فارم تخلیق کیا جائے جو بیک وقت معلوماتی بھی ہو اور تفریحی بھی- مقصدیت اور اخلاقی و معاشرتی اقدار کی پاسداری ان 15 سالوں میں ہماری ویب کی اولین ترجیح رہی ہے-
 
ان رہنما اصولوں پر کاربند رہنے کی وجہ سے ہی پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود ہم وطنوں کی جانب سے ملنے والی بےپناہ پذیرائی کی بدولت ہماری ویب ہر عمر کے افراد کے درمیان مقبول رہی اور ترقی کی منازل طے کرتی گئی-
 
image
 
 
ہماری ویب نے بتدریج ترقی کی جو کہ آغاز میں صرف ایک خواب کی مانند دکھائی دیتی تھا لیکن اس خواب کو ہماری ویب کی ٹیم کی مسلسل محنت اور کاوشوں کے ساتھ ساتھ ہمارے انٹرنیٹ یوزرز (صارفین) کی بھرپور شرکت اور حوصلہ افزائی نے حقیقت میں تبدیل کردیا- اور انہی کاوشوں نے اس ویب سائٹ کو نہ صرف پاکستان بلکہ دیگر ممالک میں بھی ایک مقبول ویب سائٹ کے درجے پر پہنچا دیا ہے-
 
image
ہماری ویب کے بانی جناب ابرار احمد
 
ہماری ویب نے گزشتہ 15 سالوں کے دوران اردو زبان کی ترقی کے لیے بھی بے پناہ خدمات سرانجام دی ہیں- اس کے علاوہ اس سفر میں ہماری ویب اپنے صارفین کے لیے بےشمار معلوماتی، تفریحی، کھیل، تعلیمی اور ادب و ثقافت سے متعلق متعدد پروگرام پیش کرچکی ہے اور یہ تمام پروگرام اپنے صارفین کی پسندیدگی، آراﺀ اور مشوروں کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کیے گئے-
 
انہی خدمات کے اعتراف میں ہماری ویب کو سال 2012 میں پاکستان اور ترکی سمیت عرب دنیا کے 500 بہترین اداروں میں شامل ہونے کا اعزاز حاصل ہونے کے سمیت بے شمار ایوارڈز اور اسناد سے نوازا گیا-
 
ایک طویل سفر اور بےپناہ کامیابیوں کے باوجود آج بھی ہماری ویب اپنے انٹرنیٹ صارفین کی مسلسل خدمت کا جذبہ لیے ہوئے ہے- اور ہماری ویب اپنے اس جذبے کا اظہار آئے روز اپنے مختلف اقدامات کے ذریعے کرتی بھی رہتی ہے-
 
ہماری ویب اپنے آن لائن صارفین کی تہہ دل سے شکر گزار ہے جن کی پذیزائی کی بدولت آج بھی وہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے-
YOU MAY ALSO LIKE: