معروف فوڈ چین نے مکھیاں بھگانے کے لیے حیرت انگیز ٹوٹکے کا استعمال کر لیا، کیا واقعی یہ ٹوٹکا عمل کرے گا سوال اٹھ گئے

image
 
کراچی کے موسم میں بارش کے بعد ہر طرف شہزادے اور شہزادیاں مستیاں کرتے اور اٹھلاتے نظر آتے ہیں۔ ان کی سلطنت کا دائرہ اتنا وسیع ہوتا ہے کہ وہ کبھی بھی کسی کے گھر کسی کے کھانے میں غرض کسی کی قمیض میں بھی داخل ہو جاتے ہیں۔
 
حیران مت ہوں درحقیقت کراچی میں بارش کے موسم کے بعد مکھیوں اور مچھروں کی حکومت قائم ہو جاتی ہے اور اسی وجہ سےان کو شہزادے اور شہزادیوں کا نام دیا گیا ہے وہ کھانے پینے کا عام ڈھابہ ہو یا فائيو اسٹار ہوٹل ہر ہر جگہ کی انتظامیہ ان کو بھگانے کے جتن کرتے نظر آتے ہیں- لیکن اس موسم میں ان سے بچنا تقریبا ناممکن ہی ہو جاتا ہے-
 
سوشل میڈيا پر مکھیاں مچھر بھگانے کے ٹوٹکے
آج کل ہرزيادہ تر افراد سوشل میڈيا کی توسط سے مکھیوں مچھروں کو بھگانے کے ٹوٹکے تلاش کرتے نظر آرہے ہیں کسی نے لیموں پر لونگ سجا کر رکھے ہیں تو کوئی پودینے کی دھونی دیتا نظر آرہا ہے-
 
 
ان میں سے ہر ٹوٹکا کچھ دیر تک کے لیے تو فائدہ مند نظر آتا ہے تو کوئی ٹوٹکا قطعی طور پر غلط ثابت ہوتا ہے مگر اسی سوشل میڈيا کی توسط سے ایک عجیب و غریب ٹوٹکا دیکھنے میں آیا جس کو آپ کے ساتھ شئير تو کر رہے ہیں مگر اس کا فیصلہ آپ خود کریں کہ یہ درست ہے یا غلط-
 
نجی فوڈ چین کا مکھیاں بھگانے کا طریقہ
سوشل میڈيا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈيو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مشہور فوڈ چین کا ایک ملازم ریستوران کے باہر کوکا کولا کا اسپرے کر رہا ہے تاکہ اس مشروب کو مکھیوں کو مارنے کے لیے بطور زہر استعمال کیا جائے-
 
اس ویڈيو نے ایک جانب تو لوگوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا کیوں کہ عام طور پر مکھیوں کو بھگانے کے لیۓ میٹھی چیزیں اس طرح اسپرے نہیں کی جاتی ہیں مگر ہو سکتا ہے اس مشروب میں موجود تیزاب مکھیوں کے خاتمے میں معاون ثابت ہو سکیں۔
 
مگر دوسری جانب یہی مشروب ہر کھانے کے ساتھ اپنے کسٹمر کو بھی فراہم کر رہی ہیں تاکہ ان کے کھانے کی لذت کو بڑھایا جا سکے-
 
image
 
کیا کوکا کولا مکھیوں کے خاتمے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے؟
حالیہ تحقیقات کے مطابق ایسے سافٹ ڈرنک جن کو ہم عام طور پر پیتے ہیں ان کے اندر تیزاب کا وہی ارتکاز موجود ہوتا ہے جو کہ کسی بھی کیڑا مار دوا کے اندر موجود ہوتا ہے- اس وجہ سے اس کا استعمال کیڑے مکوڑوں کی ہلاکت کے لیے بھی کیا جا سکتا ہے- اس کا اسپرے کرنے سے کیڑے مکوڑے اس جگہ پر جمع ہوتے ہیں اور اس کے اوپر بیٹھ جاتے ہیں اور وہیں ہلاک بھی ہو جاتے ہیں- تو اب فیصلہ آپ کریں کہ آپ نے ان مشروبات کو خود پینا ہے یا کیڑے مکوڑوں کو ہلاک کرنے کے لیے ان کو پلانا ہے-
YOU MAY ALSO LIKE: