شادی کے بعد مرد گنجے کیوں ہو جاتے ہیں، جبکہ خواتین کبھی گنجی نہیں ہوتیں! وجہ ایسی جو سب مردوں کو خوفزدہ کر دے

image
 
عام طور پر اکثر جوڑے اپنی شادی کی تصاویر میں بہت خوبصورت نظر آتے ہیں۔ مردوں کے سروں پر خوبصورت گھنے بال ہوتے ہیں جب کہ عورتیں اسمارٹ ہوتی ہیں مگر شادی کے بعد ایک عجب آندھی چلتی ہے۔ مرد گنجے اور عورتیں موٹی ہو جاتی ہیں۔ عورتوں کے موٹاپے کی وجہ تو ان کا حمل اور طرز زندگی میں تبدیلی کو کہا جا سکتا ہے مگر سوال یہ ہے کہ مرد وقت کے ساتھ گنجے ہو جاتے ہیں لیکن خواتین گنجی کیوں نہیں ہوتیں-
 
مرد گنجے ہوتے ہیں خواتین نہیں ہوتیں
ایک محتاط اندازے کے مطابق شادی کے بعد 60 فی صد مرد پانچ سے سات سال کے عرصے میں آہستہ آہستہ سر کے بال کھونے لگتے ہیں۔ کچھ افراد ازراہ تفنن اس کو بیوی کی کارستانی بھی قرار دیتے ہیں مگر مذاق سے قطع نظر یہ سوال سائنسدانوں کے لیۓ ایک چیلنج ہے کہ مرد کیوں گنجے ہوتے ہیں جب کہ خواتین گنجی نہیں ہوتی ہیں- جنوبی کوریا کے سائنسدانوں کی ایک طویل تحقیقات نے بلاآخر اس راز سے پردہ اٹھا ہی دیا ہے جو کہ آج ہم آپ کے ساتھ شئير کریں گے-
 
1: کام کا دباؤ گنجا کر دیتا ہے
جنوبی کوریا کے سائنسدانوں کی تحقیق کے مطابق مردوں کو دن بھر میں زيادہ پیسے کمانے کے لیے دو سے تین شفٹوں میں کام کرنا پڑتا ہے۔ جس سے ان کو آرام کا موقع کم ملتا ہے۔ جس سے ان کے بالوں کی جڑيں کمزور ہونے لگتی ہیں اور بال تیزی سے گرنا شروع ہو جاتے ہیں اور کچھ ہی عرصے میں وہ گنجے ہو جاتے ہیں۔ جب کہ اس کے مقابلے میں خواتین کی مشقت مردوں کے م‍قابلے میں کم ہوتی ہے اور ان کو آرام کا موقع بھی ملتا ہے اس وجہ سے وہ بالکل گنجی نہیں ہوتی ہیں۔
 
image
 
2: معاشی پریشانیاں گنجا کر دیتی ہیں
اس حوالے سے جنوبی کوریا کے سائنسدانوں نے تقریبا 13 ہزار مردوں پر ریسرچ کی جس کے بعد انہوں نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ مردوں کے کام کرنے کی جگہ پر موجود ذہنی دباؤ ان کے ہارمون کے نظام کو متاثر کرتا ہے جس کی وجہ سے ان کی قوت مدافعت کمزور ہو جاتی ہے جو ان کو گنجا کرنے کا سبب بنتی ہے-مگر خواتین کے ہارمون کا نظام ہر مہینے آنے والی ماہواری کے سبب ریگولیٹ ہوتی رہتی ہے جس وجہ سے ہارمون کے اثرات خواتین میں اتنے شدید نہیں ہوتے ہیں-
 
3: جس کا باپ گنجا تھا اس کو گنجا ہونا ہوگا
ماہرین کے مطابق مردوں میں ہونے والے گنج پن کا تعلق ان کی وراثت سے بھی ہوتا ہے عام طور پر ہر مرد کے سر پر تقریباً ایک لاکھ کے قریب بال ہوتے ہیں جس میں سے ہر بال کی نارمل عمر چار سال تک ہوتی ہے- لیکن اگر چھ مہینے میں ایک بار بال گرنے شروع ہو ں تو ایک سے دو سال میں یہ بال دوبارہ سے نکلنے کی صلاحیت کھو بیٹھتے ہیں اس وجہ سے بھی مرد گنجے ہو جاتے ہیں۔
 
image
 
4: مرد عورتوں کے مقابلے میں اپنا کم خیال رکھتے ہیں
عام طور پر اگر مردوں کو سر پر سے بال گرتے نظر آتے ہیں تو وہ اس بارے میں زيادہ پریشان نہیں ہوتے ہیں اور نہ ہی کسی قسم کی ٹریٹمنٹ لینے کی کوشش کرتے ہیں جب کہ اس کے مقابلے میں خواتین اپنے بالوں کا مردوں کے مقابلے میں زيادہ خیال رکھتی ہیں-
 
یہ تمام نتائج جنوبی کوریا میں کی گئی تحقیقات کی بنیاد پر اخذ کیے گئے ہیں ۔ آپ کا اس بارے میں کیا خیال ہے اپنی رائے سے ضرور آگاہ کریں-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: