|
|
بے ترتیب حقائق بعض اوقات آپ کی معلومات کو دکھانے کا
بہترین موقع ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ، چھوٹی باتوں کے دوران دنیا سے متعلق
اپنی معلومات ظاہر کرنا ہمیشہ اچھا ہوتا ہے۔ اس سے اپنے آس پاس کے ہر فرد
کو نہ صرف آپ اہم معلومات فراہم کرسکتے ہیں بلکہ ان افراد سے بھی آپ کو کئی
حقائق سننے کو مل سکتے ہیں۔ چند ایسے حقائق ہم بھی آپ کو بتارہے ہیں جنہیں
جاننے کے بعد آپ حیران رہ جائیں گے اور یہ آپ کی معلومات میں اضافے کا سبب
بھی بنیں گے- |
|
کھانے کا ذائقہ |
تھوک کے بغیر ہم اپنے کھانوں کے کسی بھی ذائقے سے لطف
اندوز نہیں ہو سکتے۔ اگر آزمانا چاہتے ہیں تو اپنی زبان کو بالکل صاف اور
خشک کیجیے اور اب اپنا کوئی پسندیدہ کھانا کھائیے- حیرت انگیز طور پر ذائقہ
محسوس کروانے والی حس کام نہیں کرے گی- |
|
|
دانت واپس جوڑیں |
کسی حادثے کی صورت میں نکلے ہوئے دانت کو واپس اگر فوراً
مسوڑھوں میں لگا دیا جائے تو اس کے بچ جانے کے امکانات ہوتے ہیں- اگر یہ
ممکن نہ ہو تو اسے 5 منٹ کے اندر گائے کے دودھ میں ڈالنے کی کوشش کریں۔ اس
صورت میں، جڑ کے خلیے تقریباً ایک گھنٹے تک محفوظ رہتے ہیں۔ |
|
|
آنکھوں کے سامنے کیڑے |
آپ نے نوٹ کیا ہوگا کہ جب ہم آسمان کی جانب یا پھر کسی
روشن چیز کی جانب دیکھیں تو ہمیں آنکھوں کے سامنے عجیب سے کیڑے یا نقطے
ناچتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں- یہ دراصل ہماری آنکھوں سے گزرنے والے خون کے
سفید خلیات کی وجہ سے ہوتا ہے اور یہ ایک نارمل چیز ہے- یہ کیڑے ایک سیکنڈ
میں غائب بھی ہوجاتے ہیں- |
|
|
پرانے سیب |
آپ سپر مارکیٹ میں جو سیب خریدتے ہیں وہ تازہ
نہیں ہوتے ہیں وہ ایک سال تک پرانے ہوسکتے ہیں۔ عام طور پر، بہت سے پھلوں
کو سپر مارکیٹ میں جانے سے پہلے کولڈ اسٹوریج میں رکھا جاتا ہے۔ |
|
|
اسٹار فش |
یقیناً یہ سننے میں عجیب لگ سکتا ہے، لیکن
حقیقت ہے کہ اسٹار فش میں خون یا دماغ نہیں ہوتا ہے۔ اس کی بجائے وہ سمندری
پانی استعمال کرتی ہے۔ اسٹار فش کا خون دراصل فلٹر شدہ سمندری پانی ہی ہوتا
ہے۔ |
|
|
بائیں ہاتھ سے کام کرنے والے |
قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں کے دائیں ہاتھ کے بجائے بائیں ہاتھ سے اپنے
تمام کام سرانجام دینے کا امکان تقریباً دوگنا ہوتا ہے۔ |
|
|
جونک انوکھا کیڑا |
آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ جونک ایک ایسا کیڑا ہے جس کے 10 معدے اور 32
دماغ اور چند سو دانت ہوتے ہیں- |
|