بہت تیار ہو کر صبح دفتر کے لیے نکلیں اور اوپر سے کوا آپ کے کپڑوں پر بیٹ
کر دے یا کچن کی الماری کھولیں اور آٹے کا ڈبہ آپ کے سر پر گر جائے يا کباب
کھاتے ہوئے اس میں سے ہڈی چباتے ہوئے دانتوں کے بیچ آجائے- یہ سب ایسے پل
ہوتے ہیں جب بڑے سے بڑا ٹھنڈے مزاج کا انسان بھی تلملا سا جاتا ہے۔ آج ہم
آپ کو ایسے ہی کچھ لمحات سے ملوائيں گے جن کا سامنا کسی بھی انسان کو کرنا
پڑے تو اس کا ٹھنڈا مزاج لمحوں میں اڑن چھو ہو جاتا ہے اور وہ غصے میں
آجاتا ہے- |
|
|
1: کباب میں ہڈی تو سنی ہوگی لیکن اگر اس میں سے پوری یو ایس بی نکل آئے تو
کیا تاثرات ہوں گے؟ |
|
|
2: آپ کی کام کرنے والی جب آپ کے مہنگے نان اسٹک فرائی پین کو کچھ زيادہ ہی
رگڑ کر دھو ڈالے تو کس کا سر پھاڑيں گی؟ |
|
|
3: مہنگا تربوز جب کاٹنے پر ایسا نکل آئے تو آپ کیا واپس کروانے دوڑیں گے
یا صرف غصہ کریں گے؟ |
|
|
4: امی جب کمپیوٹر اسکرین کی پوری طرح صفائی کر دیں تو آپ کے تاثرات کیا
ہوں گے؟ |
|
|
5: بس میں سیٹ پر بیٹھنے لگیں اور پیچھے والا اس طرح پیر رکھ کر بیٹھا ہو
تو آپ کا ردعمل کیا ہوگا؟ |
|
|
6: اگر ڈلیوری بوائے پیزا اس حالت میں لے کر آئے تو کیا آپ صبر شکر کر کے
کھا لیں گے یا اس کو واپس کروائيں گے یا غصہ کریں گے؟ |
|
|
7: جب شدید بھوک کی حالت میں اپنے لیے مزیدار چیز والا سینڈوچ بنائيں اور
وہ اس حال میں سامنے آئے تو غصہ کس پر کریں گے؟ |
|
|
8: کپڑے دھونے سے پہلے جیب میں ٹشو پیپر رہ جائے اور دھونے کے بعد کپڑوں کا
یہ حال ہو جائے تو قصوروار کون؟ |
|
سوچیں اگر کبھی ایسا آپ کے ساتھ ہو تو آپ کیا کریں گے؟ کمنٹ سیکشن میں اپنے
جوابات ضرور بتائيں |