وہ 6 بری عادتیں جو حقیقت میں ہماری صحت کے لیے فائدہ مند ہوتی ہیں٬ جان کر آپ بھی یہ بری عادتیں اپنانے پر مجبور ہوجائیں گے

image
 
ہم میں سے کئی لوگوں میں کچھ ایسی عادات ہوتی ہیں جن کو اکثر دوسرے لوگ برا محسوس کرتے ہیں اور کئی بار تو روک ٹوک بھی کرنے کی کوشش کرتے ہیں- لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ہم میں سے اکثر لوگوں میں پائی جانے والی چند بری عادتیں ہماری صحت پر کیا مثبت اثر چھوڑتی ہیں تو آئیے آپ کو بتاتے ہیں۔
 
ٹھنڈے پانی سے نہانا
سردی ہو یا گرمی ٹھنڈے ٹھنڈے پانی سے نہاتے وقت ایک بار آپ کو جھرجھری ضرور محسوس ہوتی ہے اور اگر بات سردی میں ٹھنڈے پانی سے نہانے کی ہو تو اکثر لوگ نہانے سے ہی منع کردیں گے- لیکن بعض ایسے لوگ بھی ہوتے ہیں جو ہر موسم میں ٹھنڈے پانی سے ہی نہانے کو ترجیح دیتے ہیں۔ ٹھنڈے پانی سے نہانے سے جسم میں خون کی گردش بہتر ہوتی ہے جو اینٹی آکسیڈینٹ کی سطح کو بڑھاتے ہیں، ساتھ ہی ہمارے مدافعتی نظام کو بہتر بناتے ہیں اور وزن کم کرنے میں سہولت فراہم کرتے ہیں۔
image
 
سوشل میڈیا کا استعمال
اگرچہ آپ کے فون سے چپکا ہونا ضروری نہیں کہ مثبت ہو، سوشل میڈیا کے ذریعے لوگ آپس میں جڑتے اور معلومات سے آگاہ رہتے ہیں۔ ہوسکتا ہے کہ آپ کو بہت زیادہ تنہا رہنا پسند ہو لیکن سوشل میڈیا کا استعمال آپ کو دنیا کے بارے میں آگاہ رکھتا ہے اور حالات سے باخبر ہونے کی وجہ سے آپ دوسروں سے زیادہ بہتر رائے اختیار کرسکتے ہیں۔
image
 
دوستوں کے ساتھ گپ شپ کرنا
ہم میں سے اکثر لوگ دوستوں کے ساتھ گھنٹوں گپ شپ میں مصروف رہنا پسند کرتے ہیں۔ گپ شپ کرنا دراصل ایک اچھی سوچ اور صحت کی علامت ہے، گپ شپ کی عادت مشترکہ بنیادوں پر بندھن کا احساس پیدا کرکے تعلقات میں بہتری لاتی ہےاور قدرتی طور پر اضطراب اور تناؤ کو بھی کم کرتی ہے۔
image
 
گڑبڑ ہونا
ہم میں سے کوئی بھی کسی بھی کام میں مکمل طور پر ماہر نہیں ہوسکتا اور گڑبڑ کبھی بھی کسی سے بھی ہوسکتی ہے۔ گڑبڑ کا مطلب یہ ہے کہ آپ کوشش کرتے ہیں لیکن گڑبڑ کو عادت بنانا ٹھیک نہیں۔ اس لیے گڑبڑ کے ڈر سے کوشش کرنا بھی ترک نہیں کرنا چاہیے۔
image
 
دیر تک سونا
جو سوتا ہے وہ کھوتا ہے، یہ ہمارے معاشرے میں عام کہاوت ہے کیونکہ دیر تک سونے والوں کو سست اور کاہل سمجھا جاتا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ دیر تک سونا دراصل بلڈ پریشر اور دل کے امراض کو کم کرتا ہے۔
image
 
گیمز کھیلنا
اسمارٹ فون کی آمد کے بعد اب لوگوں جسمانی کھیلوں سے زیادہ فونز پر کھیلنا پسند کرتے ہیں اور دیکھنے والوں کے نزدیک یہ معیوب بھی ہوسکتا ہے لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ ویڈیو گیمز میں آنے والے مشکل چیلنجز آپ کو سیکھنے کا موقع دیتے ہیں جس سے آپ کی تخلیقی صلاحیتوں میں نکھار آتا ہے۔
image
 
یاد رکھیں کہ سونا ہو یا گیم کھیلنا ایک حد تک تو ٹھیک ہے لیکن کوئی بھی چیز حد سے زیادہ بڑھ جائے تو نقصان کا خدشہ بھی بڑھ جاتا ہے، اس لئے چیزوں کو اعتدال میں رکھیں تاکہ آپ کسی بھی پریشانی سے بچ سکیں۔امید ہے آپ کو ہمارییہ کاوش پسند آئی ہوگی ۔
YOU MAY ALSO LIKE: