نیسلے پاکستان سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے 250000 لیٹرز پینے کا صاف پانی اور 10000 لیٹرز دودھ فراہم کرے گا

image
 
نیسلے پاکستان نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NDMA) کی پاکستان بھر میں متاثرین کی امداد کی کال کے جواب میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد کے لئے 250,000 لیٹرز پینے کا صاف پانی اور 10,000 لیٹرز دودھ دینے کا عہد کیا ہے۔
 
کمپنی پچھلے ماہ بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے NDMA کو 60000 لیٹرز پینے کا صاف پانی بھیجوا چکی ہے۔
 
ان کوششوں کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ثامر شدید، سی ای او نیسلے پاکستان نے کہا کہ پاکستان بھر میں سیلاب سے بے گھر ہونے والے خاندانوں کے لئے پینے کے صاف پانی تک رسائی ایک سنگین مسئلہ ہے اس لئے ہماری توجہ ان امدادی سرگرمیوں پر مرکوز ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ کمپنی نے اپنے ملازمین کو متاثرہ افراد کی مدد کے لئے رضا کارانہ طور پر عطیہ دینے کی دعوت دی ہے۔ملازمین کی طرف سے دئے جانے والے عطیات میں کمپنی مساوی حصہ ڈالے گی۔
 
نیسلے پاکستان وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ذریعے 250000 لیٹرز پینے کا صاف پانی اور 10000 لیٹرز دودھ کی شکل میں ریلیف سپلائیز کو متحرک کررہا ہے۔
 
نیسلے پاکستان قومی اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کے ساتھ مل کر کام کررہی ہے تاکہ قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کیلئے امدادی سرگرمیوں میں ان کی معاونت کی جاسکے۔کمپنی اس بات کو بھی یقینی بنانے کے لئے کوشاں ہے کہ پاکستان بھر میں ہمارے صارفین کے لئے ضروری خوراک اور مشروبات دستیاب ہوں۔
 
نیسلے ان علاقوں میں بسنے والے افراد اور طبقات کا خیال رکھتاہے جہاں نیسلے آپریٹ کرتا ہے۔ نیسلے اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ بحرانوں کے وقت ہمیں اہم کردار ادا کرنا ہے۔
YOU MAY ALSO LIKE: