10 کام جنہیں پاکستان میں آزادی سے کیا جاتا ہے لیکن شمالی کوریا میں کرنے پر جان جاسکتی ہے

image
 
کم جونگ اون شمالی کوریا کے ڈکٹیٹر ہیں، انہوں نے اپنے والد کی وفات کے بعد 2011ء میں شمالی کوریا کا اقتدار سنبھالا۔ کم جونگ اون کو شمالی کوریا کی ظالم ترین شخصیت مانا جاتا ہے۔ ان کے حوالے سے یہ بھی مشہور ہے کہ انہوں نے وزیر دفاع کو سرکاری میٹنگ میں سونے پر طیارہ شکن گن سے اڑا دیا تھا۔ کم جون اون نے اپنے بہت سے مخالفین کو بھی عجیب طریقوں سے قتل کیا۔ اور صرف یہ ہی نہیں بلکہ آپ کو یہ جان کر حیرانی ہوگی کہ کم جونگ اون نے شمالی کوریا میں ایسے قوانین بنائے ہیں جن کی خلاف ورزی پر سخت سزائیں دی جاتی ہیں حتیٰ کہ گولی مارنے سے بھی گریز نہیں کیا جاتا اور حیران کن بات یہ ہے کہ یہ کام کوئی ایسے انوکھے یا سنگین نہیں بلکہ یہ کام تو پاکستان میں معمول میں کئے جاتے ہیں۔
 
1۔ ہئیر کٹ
پاکستان میں آپ کسی بھی شہر میں چلے جائیں آپ کو لوگوں کے الگ الگ ہئیر کٹ دکھائی دینگے حتیٰ کہ ایک ہی گھر میں رہنے والے لوگوں کے بالوں کا انداز الگ الگ ہوگا لیکن ۔۔۔۔شمالی کوریا میں ایسا کرنے کا سوچئے گا بھی مت۔۔ کیونکہ یہاں حکومت یہ طے کرتی ہے کہ آپ کس طرح کے بال رکھ سکتے ہیں۔ شمالی کوریا میں خواتین کیلئے 18 اور مردوں کیلئے 10 اسٹائل کے ہئیر کٹ کے علاوہ بال بنانے پر سخت سزا دی جاتی ہے۔
image
 
 
2۔ آئی فون اور لیپ ٹاپ
اگر آپ شمالی کوریا میں رہتے ہیں تو یہ دونوں چیزیں استعمال کرنے پر آپ کو سخت سزا دی جاسکتی ہے۔
image
 
3۔ انٹرنیشنل فون کالز
شمالی کوریا میں بیرونی سازش یا مداخلت کا راستہ روکنے کیلئے یہاں بیرون ممالک فون کرنے پر سختی سے پابندی ہے اور خلاف ورزی پر آپ کو گولی ماری جاسکتی ہے۔ کم جونگ چھپ کر غیر ملکی کالز کرنے والے ایک ملزم کو ہزاروں لوگوں کے سامنے سزائے موت دی تھی۔
image
 
4۔ غیر ملکی فلمیں
شمالی کوریا میں غیر ملکی فلمیں دیکھنے پر مکمل پابندی ہے اور خلاف ورزی پر آپ کو جیل میں ڈالا جاسکتا ہے وہاں پھر آپ سلاخیں ہی دیکھ سکتے ہیں فلمیں نہیں اور امریکی فلمیں دیکھنے یا پھیلانے کے جرم میں آپ کو سزائے موت دی جاسکتی ہے۔
image
 
5۔ ملک چھوڑنا
شمالی کوریا کے باشندوں کیلئے ملک چھوڑنا تقریباً ناممکن ہے اگر کسی کورین کو بیرون ملک جانا مقصود ہے تو اس کے کاغذات مکمل ہونے ضروری ہیں لیکن اگر غیر قانونی طور پر جانے کی کوشش کریں تو فوری گولی مار دی جاتی ہے۔
image
 
6۔ غیر ملکی سیاح
کوریا میں گھومنے کیلئے آپ کو مقامی گائیڈ لازمی ساتھ رکھنا ہوگا اور صرف انہیں جگہوں اور راستوں پر جاسکتے ہیں جن کی آپ نے اجازت لی ہے اور اپنے گروپ سے الگ ہونے یا مقامی لوگوں سے بات کرنے پر آپ کو ملک سے نکال دیا جائیگا۔
image
 
7۔ دارالحکومت میں رہائش
پاکستان کا دارالحکومت اسلام آباد بلاشبہ دنیا کے خوبصورت ترین شہروں میں سے ایک ہے اور اگر آپ کے پاس پیسہ ہے تو آپ آج ہی اسلام آباد شفٹ ہوسکتے ہیں لیکن اگر آپ کوریا میں رہتے ہیں تو دارالحکومت میں رہنے کیلئے آپ کا کامیاب ترین، دولت مند اور قابل ہونا ضروری ہے ورنہ آپ کو پیانگ یانگ میں رہنے کی اجازت نہیں مل سکتی۔
image
 
8۔ ٹی وی چینلز
پاکستان میں کیبل پر آپ آسانی سے دنیا کے سیکڑوں چینلز دیکھ سکتے ہیں لیکن شمالی کوریا میں رہنے والے اس آزادی سے بھی محروم ہیں اور یہاں صرف 3 ٹی وی چینلز ہی دیکھنے کی اجازت ہے۔
image
 
9۔ بجلی کا استعمال
بجلی کی بات ہو تو ہر پاکستانی کے ذہن میں لوڈشیڈنگ کی طرف چلا جاتا ہے اور پاکستان میں ان دنوں رات کی لوڈشیڈنگ نے عوام کو شدید مشکل میں ڈال رکھا ہے لیکن آپ کو دلچسپ بات بتاتے ہیں کہ شمالی کوریا میں رات کے وقت بجلی بند رکھی جاتی ہے اور یہاں برقی آلات کی اجازت درکار ہوتی اور مزے کی بات تو یہ ہے کہ کھانا گرم کرنے کیلئے مائیکرو ویو کا استعمال آپ کو جیل پہنچا سکتا ہے۔
image
 
10۔ کم جونگ کا ہئیر اسٹائل
شمالی کوریا کے حکمران کم جونگ کو انتہائی سنکی انسان مانا جاتا ہے اور ان کی پراسرار اور عجیب و غریب شخصیت کے ساتھ ان کے بال بھی سب سے الگ دکھائی دیتے ہیں اور یہ اسٹائل سے انہی کیلئے مخصوص ہے کوئی دوسرا ایسے بال بنانے پر جیل کی ہوا کھاسکتا ہے۔
image
 
یوں تو ہم نے آپ کیلئے 10 پوائنٹس کا انتخاب کیا تھا لیکن یہ 11 واں پوائنٹ ہر شہری کی زندگی سے تعلق رکھتا ہے اس لئے اس کو بطور خاص شامل کیا گیا ہے۔
 
11۔ ملٹری سروس
ملک کے دفاع کیلئے فوج کا سب سے بڑا کردار ہوتا ہے اور پاکستان سمیت کئی ممالک میں عوام فوج کی وجہ سے بے فکر زندگی گزارتے ہیں کیونکہ سرحدوں کی حفاظت کیلئے فوج موجود ہے لیکن اگر آپ شمالی کوریا میں رہتے ہیں تو آپ کو ہر صورت میں فوج کا حصہ بننا ہوگا ۔ یہاں مردوں کیلئے 10 اور خواتین کیلئے 7 سال تک فوج کیلئے خدمات انجام دینا لازمی ہے ۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: