نیسلے کی جانب سے ری سائیکل کئے گئے کلاس فرنیچر کا عطیہ

image
 
نیسلے پاکستان نے سیداں والا پرائمری سکول کو ری سائیکل کئے گئے پلاسٹک سے بنا فرنیچر عطیہ کیا ہے۔
 
یہ عطیہ کمپنی کے اس ویژن کے حق میں گواہی ہے کہ پلاسٹک سمیت اس کی کوئی بھی پیکیجنگ ماحول کو نقصان نہ پہنچائے۔
 
نیسلے استعمال شدہ پلاسٹک کی بہتر انداز میں کولیکشن، چھانٹی اورری سائیکلنگ اسکیموں کیلئے معاون اور مددگار ہے۔ اس طرح نیسلے نے ان طلبا ء کو ناصرف پڑھنے اورسیکھنے کیلئے بہتر پلیٹ فارم فراہم کیا بلکہ ویسٹ منیجمنٹ کے مسئلے کی جانب بھی توجہ دلائی کہ اس پلاسٹک کی ری سائیکلنگ کی معیشت میں ایک اہمیت ہے اورنیسلے اس سلسلے میں خوشحالی کی ایک امید لایا ہے کہ اب استعمال شدہ پلاسٹک بیکار نہیں جائے گا بلکہ یہ طلبا کے بہتر مستقبل کیلئے ان کے کام آسکتا ہے۔
 
WWF کی ایک رپورٹ کے مطابق سال 2020 کے دوران پاکستان میں 250 ملین ٹن کچرا پیدا ہوا۔تحقیق کے مطابق تقریباََ 5 ملین ٹن پلاسٹک کچرا بہتر کولیکشن اورری سائیکلنگ انفراسٹرکچر کی کمی کے باعث ناقص اندازمیں زمین، پانی کے ذخائر یا کچراکنڈی میں ضائع ہوجاتاہے۔
 
اس کے علاوہ کمپنی نے سیداں والا سکول میں اساتذہ کی صلاحیت سازی کے نیسلے فار ہیلتھیر کڈز پروگرام (N4HK) متعارف کروایاہے۔کمپنی نے طلبا کیلئے یہاں ایک N4HK روم بھی تعمیر کیا ہے۔ روم کا ماحول اساتذہ کو یہ موقع فراہم کرتاہے کہ وہ طلبا میں صحت مند زندگی، بہتر خوراک اورصحت مندانہ سرگرمیوں کے ذریعے اچھی عادات کی اہمیت کو اجاگر کرسکیں۔N4HK نیسلے گلوبل کا ایک ایسا اقدام ہے جو اساتذہ کو بچوں میں نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ صحت مند خوراک، پانی پینے کی عادت، صفائی اورمتحرک زندگی کو فروغ دینے میں معاون ہے۔
 
اس موقع پرنیسلے پاکستان کےCEO سامر شیددنے کہا کہ نیسلے بنیاد کا یہ وعدہ ہے کہ وہ بہتر مستقبل کیلئے مضبوط بنیاد فراہم کرے گااورنیسلے پاکستانRecycle کئے گئے پلاسٹک سے بچوں کو فرنیچر دے کر اپنے اس وعدے کو سچ کر رہاہے،ساتھ ہی نیسلے اس طرف بھی توجہ دلا رہا ہے کہ Waste Plastic کو بھی بہتر مقصد کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
 
سید بابر علی نے کہا کہ سیداں والا میں یہ سہولت فراہم کرنے پر وہ نیسلے پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور وہ اور ان کا ادارہ ایک Healthy پاکستان کیلئے وہ سب کریں گے جو ممکن ہے۔
YOU MAY ALSO LIKE: