وہ پھوٹ پھوٹ کر خانہ کعبہ میں روتا رہا مگر لوگوں نے۔۔۔ یوٹیوبر نے خانہ کعبہ میں ایسا کیا کر دیا کہ لوگوں نے تنقید کا نشانہ بنا دیا

image
 
ایک مسلمان کے لیے یہ بہت بڑا دن ہوتا ہے جب کہ وہ خانہ کعبہ میں حاضری دیتا ہے۔ اس خواہش میں انسان اللہ کی بارگاہ میں دعا گو رہتا ہے۔ حج اور عمرے کو ایک ایسی عبادت قرار دیا جاتا ہے جو کہ جانی اور مالی عبادت ہے۔
 
یہی وجہ ہے کہ ہر فرد کی یہی خواہش ہوتی ہے کہ وہ جب بھی یہ نادر موقع پاتا ہے اس کی یہی کوشش ہوتی ہے کہ جب وہ اللہ کی بارگاہ میں حاضر ہوں تو اللہ تعالیٰ اس کی کوششوں کو قبول کرے اور اس کی عبادتوں کو شرف قبولیت بخشے-
 
مگر بعض اوقات انسان کی کسی بھی غلطی اور کوتاہی کے سبب اس کی ساری کوششوں پر پانی پھر جاتا ہے مگر یہ تو اللہ ہی جانتا ہے کہ وہ کس کے سجدوں کو قبول کرتا ہے-
 
یوٹیوبر نادر علی کا عمرہ اور اس کی ویڈیوز
حالیہ دنوں میں مشہور یو ٹیوبر نادر علی کی ایک ویڈیو عوام میں کچھ خاص وجوہ کی بنا پر بہت وائرل ہو رہی ہے۔ اس ویڈيو میں یوٹیوبر نادر علی جب خانہ کعبہ میں عمرے کے غرض سے گئے تو ایک عام انسان کی طرح ان پر بھی رقت طاری ہو گئی اور وہ پھوٹ پھوٹ کر رو رو کر دعا کرتے ہوئے نظر آئے-
 
image
 
نادر علی کا اس طرح سے رونا اور ان پر رقت طاری ہونا ایک عام سی بات ہے جو کہ ہر مسلمان پر خانہ کعبہ سامنے دیکھ کر ہو جاتی ہے۔ مگر نادر علی کا یہ عمل اس وجہ سے عوام میں شدید تنقید کا باعث بنا کیوں کہ جب جب نادر علی خانہ کعبہ میں روتے نظر آئے اس وقت ان کی ویڈیو کوئی بناتا رہا۔ ان کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوا کہ جیسے کہ یہ رقت اصلی نہیں ہے بلکہ صرف اور صرف ویڈيو بنوانے کے لیے نادر علی پر طاری ہوا ہے-
 
سوشل میڈیا پر صارفین کے تبصرے
اس موقع پر سوشل میڈيا صارفین نے نادر علی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ان کا کہنا تھا کہ آج کل کے دور میں نوے فی صد لوگ خانہ کعبہ صرف شو آف کے لیے جاتے ہیں- جب کہ کچھ افراد کا یہ بھی کہنا تھا کہ خدا کا واسطہ ہے خانہ کعبہ کو تو اپنے وی لاگ سے پاک رکھو-
 
جبکہ ایک صارف کا یہ بھی کہنا تھا کہ نادر بھائی عبادت کو تو کم از کم اپنے اور رب کے درمیان رکھیں۔ تاکہ ریا کاری کا شبہ نہ رہے۔ اس کو بھی آپ نے پبلک کر دیا انتہائی غیر مناسب لگا- جب کہ کچھ لوگوں نے نادر علی کا مشہور زمانہ جملہ دہرا دیا کہ اب خانہ کعبہ میں لوگوں کو یہ مت کہنا کہ وہ رہا کیمرہ۔۔۔۔۔۔ ہاتھ ہلا دیں-
 
ایک اور صارف کا یہ بھی کہنا تھا کہ کیا اس طرح کی ریا کاری اللہ کی بارگاہ میں قبول ہو گی- کیمرہ مین کیمرہ سیٹ کر کے کہتا ہے شروع ، پھر نادر بھائی رونے لگ جاتا ہے کیمرہ مین کیمرہ چاروں طرف گھما کر کہتا ہے کہ سین اچھا بن رہا ہے- اللہ معافی دیں یہ ہم کس طرف جا رہے ہیں-
 
image
 
عبادت میں نمائش منع ہے
عبادت بندے اور اللہ کے درمیان کا معاملہ ہوتا ہے۔ اس کو اسی وجہ سے سختی سے نمائش کر کے کرنے سے منع کیا گیا ہے۔ حالیہ دنوں میں تو لوگوں نے عبادت کو بھی ایک سوشل میڈیا پر پوسٹ لگانے کا ذریعہ بنا دیا ہے۔ اب یہ اللہ ہی بہتر جانتا ہے کہ ایسی عبادات قبول بھی ہوں گی یا نہیں-
YOU MAY ALSO LIKE: