شیر نے بکرے کو کھانے کے بجائے دوستی کر ڈالی٬ دیکھیے جانوروں کی منفرد دوستیاں

image
 
گھوڑا گھاس سے دوستی کرے گا تو کھائے گا کیا؟ یہ مثال تو اکثر آپ نے سنی ہوگی کیونکہ یہ حقیقت ہے کہ اگر واقعی گھوڑا گھاس سے دوستی کرے گا تو بھوکا مرجائے گا لیکن دنیا میں ایسے بے شمار مناظر دیکھنے میں آتے ہیں جہاں مختلف جانور ایسے جانوروں سے دوستی کرلیتے ہیں جو حقیقت میں ان کی خوراک ہوتے ہیں۔
 
حال ہی میں ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں شیر کو کھانے کیلئے دیئے جانیوالے بکرے سے دوستی کرکے کھیلتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اس سے پہلے بھی سوشل میڈیا پر کئی جانوروں کی محبت نے لوگوں کو متاثر کیا ہے۔
 
حیرت کی بات تو یہ ہے کہ شیر کے بچوں کو مادہ چمپینزی نے پالا تو کہیں پر شیرنی کو نیولے کے بچے کی دیکھ بھال کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
 
 
آپ کو یہ جان کر مزید حیرت ہوگی کہ بھیڑیا جو بکریاں کھانے کیلئے مشہور ہے وہ بھی بکری کے بچوں کا دوست بن چکا ہے۔ایک ہنس بیمار گھوڑے کا تیمار دار ہے اور کسی کو بھی گھوڑے کے قریب پھٹکنے کی اجازت نہیں دیتا۔
 
کہیں پر بلی بطخ کے بچوں کو کھالنے کے بعد ماں بن کر پال رہی ہے تو گوشت خور جانوروں کی مرغوب غذاء شتر مرغ اور زیبرا دوستی کرکے شکاریوں سے ایک دوسرے کو تحفظ فراہم کررہے ہیں۔
 
اب آتے ہیں شیر اور بکرے کی دوستی پر تو جناب قصہ کچھ یوں ہے کہ سائبیریا کے چڑیا گھر میں بھوکے شیر کے پنجرے میں خوراک کے طور پر بکرے بھیجے گئے لیکن حیرانی کی بات تو یہ ہے کہ شیر نے ایک بکرے سے دوستی کرلی اور اس کو کھانے کے بجائے دونوں پنجرے میں کھیلتے نظر آتے ہیں۔
 
image
 
ہوا کچھ یوں کہ یہ شیر کئی دنوں سے اداس اداس تھا اور جب اس کے پنجرے میں بکروں کو چھوڑا گیا تو اس نے بھوک مٹانے کیلئے باقی بکروں کو کھا لیا لیکن ایک کو چھوڑ دیا اور اس کو دوست بنالیا۔ بکرا بھی جان بچنے اور شیر سے دوستی پر خوش اور شیر کو بھی بھوک ختم ہونے کے بعد ایک اچھا دوست مل گیا ہے۔
YOU MAY ALSO LIKE: