ماما آپ نے سیاست دانوں کی طرح میرے پیسے لوٹ لیے آپ کو نااہل کون کرے گا؟ سیاسی بچی کا ماں سے سوال ویڈيو وائرل

image
 
بچے غیر سیاسی ہوتے ہیں یہ عام طور پر کہا جاتا ہے مگر اب محسوس ہوتا ہے کہ یہ بات ماضی کے بچوں کے بارے میں تو کہی جا سکتی ہے مگر حال کے بچے تو انٹرنیٹ کے اس دور میں بڑوں سے کچھ زيادہ ہی سمجھ دار ہو گئے ہیں-
 
حالیہ دنوں میں ٹوئٹر کی ایک صارف کی طرف سے ایک معصوم بچی فاطمہ کی ویڈیو شئر کی گئی جس کو دیکھ کر آپ بے ساختہ ماشااللہ کہنے پر مجبور ہو جائيں گے یہ ویڈيو آج کل سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے-
 
سیاسی بچی کی غیر سیاسی ویڈیو
یہ ویڈیو جو کہ فاطمہ نامی بچی کی ہے جو مہمانوں کے جانے کے بعد جھولے میں آرام سے لیٹی ہے چھ سات سالہ اس بچی کو جب اس کی والدہ مہمانوں کے جانے کے بعد اپنی مدد کے لیے بلاتی ہے تو وہ جواب دیتی ہے کہ میں کیوں کام کروں جب مہمان جاتے ہوئے پیسے چھوٹے بھائی کو دے کر گئے تو کام بھی وہی کرے گا میں کیوں کروں؟
 
 
مزید اس کا یہ بھی کہنا کہ غضب خدا کو مہمانوں کو یہ نظر نہیں آتا ہے کہ دو بچے ہیں دونوں کو پیسے دے کر جائيں-
 
یاد رہے کہ پاکستانی گھرانوں میں مہمان جب کسی کے گھر جاتے ہیں تو خالی ہاتھ نہیں جاتے اور اگر کچھ لے کر نہ جائیں تو واپسی پر گھر کے چھوٹے بچے کو تحفے کے طور پر پیسے دے جاتے ہیں-
 
جب فاطمہ کی والدہ اس کو کہتی ہیں کہ تم جب چھوٹی تھی تو تم کو بھی پیسے ملتے تھے اب بھائی چھوٹا ہے تو اس کو ملتے ہیں تو معصوم فاطمہ فوراً اپنی امی سے یہ سوال کرتی ہے تو پھر وہ پیسے کہاں ہیں جو اس کو ملے تھے-
 
اس کی والدہ کہتی ہیں کہ وہ تو خرچ ہو گئے تو اس وقت فاطمہ کا جواب اتنی چھوٹی بچی کی سیاسی علمیت کی انتہا تھی-
 
اس نے کہا امی آپ تو نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز ہو گئيں جو آپ نے میرے سارے پیسے کھا لیے مگر آپ کو نااہل کون کرے گا جس پر اس کے جوابوں سے تنگ آکر فاطمہ کی والدہ اس کو کہتی ہیں کہ تم جھولے جھولو میں خود سامان اٹھا لوں‎ گی-
 
image
 
فاطمہ کی بات کچھ غلط بھی نہ تھی
پاکستان کے سیاسی تناظر میں دیکھا جائے تو اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ پاکستانی حکمرانوں نے جس طرح اس ملک کے خزانے کو لوٹا ہے اور اس کو نقصان پہنچایا ہے اس کا احساس ملک کے بچے بچے کو ہے اگر ان حکمرانوں میں ذرا بھی شرم ہو تو اس بچی کی بات کا اثر لے کر خود کو اپنے آپ ہی نا اہل قرار دے دیں-
 
سوشل میڈیا پر لوگوں کے کمنٹ
اس ویڈيو کو بڑی تعداد میں نہ صرف لوگوں نے شئير اور لائک کیا بلکہ ان کے کمنٹ بھی بہت مزے کے تھے-
 
کچھ صارفین کا یہ کہنا تھا کہ اس ویڈيو نے ان کے دن کو خوبصورت بنا دیا جبکہ کچھ صارفین کے والدین نے بھی ان کے پیسے ایسے ہی کھا لیے تھے تو انہوں نے نہ صرف فاطمہ کی بات کی تائيد کی بلکہ انہوں نے ہیش ٹیگ سپورٹ فاطمہ شروع کرنے کا بھی اعلان کر دیا تاکہ سارے والدین ان پیسوں کا حساب دے سکیں جو ان کے والدین کھا چکے ہیں-ایک ہندوستانی صارف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے حوالے سے یہ بات تو بالکل سچ ہی ہے-
 
ویسے یہ سوال تو سب ہی کو اپنے والدین سے پوچھنا چاہیے کہ کہاں گئے ہمارے بچپن والے پیسے؟ کیا خیال ہے؟
YOU MAY ALSO LIKE: