|
|
راج ہٹ، بالک ہٹ اور تریا ہٹ دنیا میں مشہور ہیں۔ راج ہٹ
بادشاہ کی ضد کو کہتے ہیں، تریا ہٹ عورت کی ضد کو جب کہ بالک ہٹ بچے کی ضد
کو کہتے ہیں اسی حوالے سے یہ شعر بھی مشہور ہے کہ انوکھا لاڈلا کھیلن کو
مانگے چاند- |
|
بچوں کی ضد کے مشہور ہونے کا ایک سبب یہ بھی ہے کہ اس
میں معصومیت ہوتی ہے اور وہ عقل اور شعور سے ہٹ کر صرف دل کی آواز اور
خواہش پر مبنی ہوتی ہے۔ ایسے ہی ایک معصوم بچے کی ضد کی ویڈيو حالیہ دنوں
پر کافی مشہور ہو رہی ہے- |
|
میری نماز ادھر ادھر
کیوں کر دی؟ |
جمعہ کے دن اگر نماز کے وقت دیکھیں تو الحمدللہ یہ منظر دیکھنے کو نظر آتا
ہے کہ باپ اپنے چھوٹے چھوٹے بچوں کو اپنے ہمراہ سفید کپڑوں اور ٹوپی پہنائے
نماز کے لئے لے کر جا رہے ہوتے ہیں۔ بچوں کو مسجد اور دین سے آشنا کرنے کا
یہ ایک بہترین طریقہ ہوتا ہے۔ |
|
مگر سوشل میڈيا پر شئیر کی جانے والی ویڈیو میں ایک باپ جب اپنے معصوم پانچ
چھ سالہ بچے کو جمعہ کی نماز کے لئے مسجد لے کر گیا تو وہاں سے واپسی پر
ایک عجیب و غریب مشکل سے دوچار ہو گیا- |
|
جمعہ کی باجماعت اگرچہ پڑھی تو ظہر کے وقت جاتی ہے مگر اس میں جمعہ کے خطبے
کے ساتھ صرف دو فرض پڑھائے جاتے ہیں اور ظہر کی نماز کے فرض سے قبل پڑھے
جانے والی سنتیں کچھ لوگ مسجد میں خطبے سے پہلے پڑھ لیتے ہیں اور کچھ لوگ
فرض کے بعد گھر جاکر پڑھ لیتے ہیں- |
|
|
|
اس بچے کے باپ نے جمعہ کے فرض جماعت کے ساتھ پڑھنے کے
بعد گرمی کی وجہ سے باقی نماز گھر جا کر پڑھنے کا فیصلہ کیا مگر جب گھر آیا
تو بچے نے گھر میں رونا دھونا مچا دیا- |
|
اس بچے کا کہنا تھا کہ اس کے والد کی وجہ سے اس کی نماز
ادھر ادھر ہو گئی۔ جب اس سے دریافت کیا گیا کہ اس بات کا کیا مطلب ہے تو اس
کا کہنا تھا کہ ظہر میں فرض سے قبل جو سنت تھے وہ انہوں نے پہلے نہیں پڑھے
اور صرف فرض پڑھ لیے۔ اب کہہ رہے ہیں کہ گھر آکر سنت پڑھ لو مگر میری نماز
تو ادھر ادھر ہو گئی نا فرض ادھر اور سنت گھر میں کیسے پڑھوں اس کے بعد اس
نے زاروقطار رونا شروع کر دیا- اس بچے کا رونا سن کر حقیقی معنوں میں بالک
ہٹ کا مطلب سمجھ آیا اور دل بے ساختہ سوچنے پر مجبور ہو گیا کہ اس انوکھے
لاڈلا کو چاند کہاں سے لا کر دیا جائے- |
|
|
|
بچے معصوم ہوتے
ہیں |
اس بچے کی یہ ویڈيو دیکھ کر بے ساختہ اس پر
پیار آرہا ہے۔ بچے تو فرشتے ہوتے ہیں ان کو جو ایک بار سکھا دیا جائے اس کو
وہ ساری عمر نہیں بھولتے ہیں- اس ویڈيو میں ہمارے لیے ایک خصوصی پیغام ہے
کہ اپنے بچے کے اندر دین اور اس کی تعلیمات دینے کا بہترین وقت یہی بچپن کا
وقت ہے کیوں کہ جو بچہ اس وقت سیکھ لیتا ہے وہ اس کے ہمراہ ساری عمر رہتا
ہے- |