|
|
عام طور پر ہم ایشیائی لوگوں کو یہ محسوس ہوتا ہے کہ
توہم پرستی صرف ہمارا ہی وطیرہ ہے اور ہم ہی ایسی باتوں پر یقین رکھتے ہیں
جن کو عقل تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں ہوتی۔ مگر ملکہ الزبتھ کی وفات نے
یہ ثابت کر دیا ہے کہ صرف ہم ہی نہیں انگریز بھی ہمارے ہی بھائی ہیں- |
|
بادلوں میں ملکہ الزبتھ
کی شکل |
8 ستمبر 2022 کو جب برطانوی حکام کی جانب سے ملکہ الزبتھ
دوئم کی موت کا اعلان کیا گیا تو پوری دنیا میں ہر طرف ایک بار پھر برطانوی
شاہی خاندان ٹاپ ٹرینڈ بن گیا اور ہر طرف ان کے حوالے سے خبریں گردش کرنے
لگیں۔ برطانوی قوم کے لیے یہ خبر ایک سانحہ سے کم نہ تھی ان میں رنج و غم
کی ایک لہر دوڑ گئی تو دوسری جانب دنیا بھر کے لوگ بھی ان سے جڑی خبروں کے
متعلق جاننے کے لیے زيادہ سے زيادہ ان کو سرچ کریں- |
|
ملکہ کی شکل کے بادل |
انگلینڈ کے باسیوں کے لیے ملکہ کی موت ایک اندوہناک
سانحہ تھا ان کی ان کے شاہی خاندان سے محبت کسی سے پوشیدہ نہیں ہے لہٰذا
ملکہ کی موت کے حوالے سے مختلف خبریں گردش کرنے لگیں- |
|
|
|
مگر ان تمام خبروں میں سب سے منفرد واقعہ آج ہم آپ سے
شئير کریں گے یہ خبر انگلینڈ کے علاقے ٹیلفورڈ کی رہائشی لیانا بیتھل نامی
خاتون کی جانب سے سامنے آئی جن کا کہنا تھا کہ ملکہ الزبتھ دوئم کے مرنے کی
خبر سننے کے ایک گھنٹے بعد جب وہ جا رہی تھیں تو انہوں نے آسمان پر بادل
دیکھے- |
|
یہ بادل ملکہ کا روپ دھارے ہوئے تھے لیانا نے فورا اس
موقع کی تصویر لے کر اس کو سوشل میڈيا پر شئير کر دیا جس کو واضح طور پر
دیکھا جا سکتا ہے کہ بادلوں میں ملکہ کی شبیہہ ان کے ہیٹ کے ساتھ نظر آرہی
ہے جس کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے- |
|
لیانا کی شئیر کی ہوئی شکل نہ صرف انگلینڈ میں بلکہ پوری
دنیا میں اس وقت وائرل ہو چکی ہے اور انگلینڈ کے لوگ اس کو بہت عقیدت سے
دیکھ رہے ہیں- |
|
بکنگھم پیلس پر دوہری
قوس و قزح |
ایک اور معجزہ جو انگلینڈ کے لوگ ملکہ کے مرنے کے بعد ان
کی موت کے ساتھ جوڑ رہے ہیں وہ آسمان پر ملکہ کے مرنے والے دن بکنگھم پیلس
کے اوپر دوہری قوس و قزح کا نظر آنا ہے- |
|
جس کو لوگ ملکہ کی موت کی خبر سے منسوب کر رہے ہیں اور
اس کی تصاویر بھی دنیا بھر میں وائرل ہو رہی ہیں- |
|
|
|
یاد رکھیں! زندگی اور موت اللہ تعالیٰ کا
معاملہ ہے اور اسی حساب سے ہمارا یہ عقیدہ ہے کہ جزا اور سزا کا معاملہ بھی
اسی کی عدالت میں ہوگا مگر بعض اوقات انسانی سوچ بھی ایسے ایسے تخیلات
سامنے لے آتی ہے جس کو سن کر سب حیران رہ جاتے ہیں جیسے بھوکے کو ہر جگہ
روٹی نظر آتی ہے اسی طرح اس وقت انگریزوں کو ملکہ کی موت کے بعد ہر طرف
ملکہ ہی نظر آرہی ہے اس حوالے سے آپ کا کیا خیال ہے کمنٹ سیکشن میں ضرور
بتائیے گا۔ |