آپ ابھی شادی نہیں کرسکتیں - ائیر ہوسٹس کی تنخواہ کتنی؟ شادی کی اجازت اور بچوں کی پیدائش سے متعلق بھی دلچسپ معلومات

image
 
فضائی میزبانی یعنی ایئر ہوسٹس کی ملازمت اکثر نوجوانوں چاہے مرد ہوں یا خواتین کافی پرکشش دکھائی دیتی ہے لیکن جب ہم بات کریں ایئر ہوسٹس کی تو اس کا مطلب ہے کہ خواتین فضائی میزبان۔
 
ائیر ہوسٹس کا شعبہ اکثر خواتین کیلئے بہت زیادہ اہمیت رکھتا ہے جسکی خاص وجہ یہ ہے کہ ایک تو ان کی تنخواہیں بہت اچھی ہوتی ہیں دوسرا انہیں ہوائی سفر کے ذریعے نت نئی جگہوں پر گھومنے کا موقع ملتا ہے۔
 
تو آج آپ جانیں گے کہ ائیر ہوسٹس کی تنخواہ کتنی ہوتی ہے، ائیر ہوسٹس کو شادی کرنے سے کیوں روکا جاتا ہے اور ائیر ہوسٹس بننے کیلئے کیا کچھ کرنا پڑتا ہے۔
 
آسمانوں میں اڑتے ہوائی جہاز کا سفر جہاں خود اپنے آپ میں اہمیت رکھتا ہے وہیں جہاز میں موجود خواتین میزبان بھی مسافروں کی دلچسپی کا مرکز رہتی ہیں ۔
 
 
یوں تو اب ایئر ہوسٹس کے بجائے فضائی میزبانوں کیلئے کیبن کریو کا لفظ استعمال کیا جاتا ہے کیونکہ اب میزبانوں میں مردوں کا کردار بھی بڑھ چکا ہے تاہم ہماری بات چونکہ خواتین میزبانوں کے حوالے سے ہے تو ہم آپ کو ایئر ہوسٹس کے بارے میں بتاتے ہیں۔
 
فضائی مسافروں کی میزبانی پر مامور یہ ایئر ہوسٹس کوئی معمولی خواتین نہیں ہوتیں بلکہ اعلیٰ تعلیم یافتہ ہونے کے ساتھ ساتھ فضائی میزبان بننے کیلئے انہیں سخت تربیتی مراحل سے بھی گزرنا پڑتا ہے اور ان پر کئی پابندیاں عائد ہوتی ہیں۔
 
سستا ہونے کے باوجود اب عام طور پر مخصوص لوگ ہی فضائی سفر کا انتخاب کرتے ہیں اسی لئے اس سفر میں میزبانی کیلئے ایئر ہوسٹس کے انتخاب کیلئے بھی کئی پیمانے ہیں۔
 
جس طرح فوج میں بھرتی کیلئے جوانوں کی عمر اور قد کاٹھ لازمی دیکھا جاتا ہے اسی طرح ایئر ہوسٹس کیلئے بھی تعلیم کے ساتھ رنگ و روپ، عمر اور قد کاٹھ بنیادی شرط ہوتی ہے۔
 
کچھ عرصہ قبل تک ایئر ہوسٹس کیلئے دوران ملازمت شادی کرنے پر پابندی ہوتی تھی اور شادی کی خواہش مند ایئر ہوسٹس کو ملازمت سے ہاتھ دھونا پڑتا تھا اور اگر کسی کو شادی کی اجازت مل بھی جاتی تو بچے پیدا کرنے کی قطعی اجازت نہیں ہوتی تھی۔
 
جہاز میں آپ نے کبھی نہیں دیکھا ہوگا کہ ایئر ہوسٹس فربہ ہوں اس لئے ایئر ہوسٹس اپنی فٹنس برقرار رکھنے کیلئے زیادہ سے زیادہ پانی اور کھانے میں سلاد کا استعمال کرتی ہیں، جو کے آٹے کی روٹی کھاتی ہیں، چائے اور کافی کا استعمال نہیں کرتیں اور کیک اور چاکلیٹ کھانے کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا اور ایئر ہوسٹس کیلئے 20 سے 26 سال کی لڑکیوں کو ترجیح دی جاتی ہے۔
 
image
 
جن لوگوں کو یہ لگتا ہے کہ ایئر ہوسٹس نئے نئے ممالک گھوم کر بہت خوشی محسوس کرتی ہیں ان کی اطلاع کیلئے بتاتے چلیں کہ کوئی بھی کام ہو اس میں یکسانیت سے انسان جلدی اکتا جاتا ہے اور ایئر ہوسٹس کے چہروں پر اگر غور کیا جائے تو مسلسل سفر میں رہنے اور دھوپ نہ ملنے کی وجہ سے قدرتی رنگت ماند پڑ جاتی ہے۔
 
آج کے دور میں ائیر ہوسٹس کا قد وزن شکل وغیرہ تو اتنی ہی اہمیت رکھتی ہیں جتنا کہ پہلے تھی مگر اب ان پر شادی کی پابندی نہیں ہوتی، اب مختلف ائیر لائنز ائیر ہوسٹس کو شادی کی اجازت بھی دیتی ہیں اور ساتھ ہی انہیں چھٹیاں بھی فراہم کرتی ہے اور پاکستان میں بھی اگر ایئر ہوسٹس 4 سال تک ملازمت کرچکی ہو تو ادارہ اس کو شادی کی اجازت دیتا ہے۔
 
دنیا کی مختلف ایئر لائنز میں شادی کے بعد بچے کی پیدائش پر جب تک بچہ 6 ماہ کا نہ ہو جائے تب تک لانگ ٹرم چھٹیاں بھی دے دی جاتی ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ شادی کے بعد عموماً لڑکیوں کا وزن بڑھ جاتا ہے جسامت بھی تبدیل ہو جاتی ہے اور ساتھ ہی انہیں بچوں کی پیدائش کے ساتھ ساتھ دیگر گھریلو ذمہ داریاں اور مسائل بھی پیش ہوتے ہیں۔
 
ایئر ہوسٹس کی تنخواہ کی بات کی تو انٹرنیشنل ایئرلائنزمیں ایئر ہوسٹس کی تنخواہ سے 4 سے 10 لاکھ تک بھی ہوسکتی ہے جبکہ ڈومیسٹک یعنی ملک کے اندر کام کرنے والے فضائی کمپنیوں میں ایئر ہوسٹس کی تنخواہ 3 سے 5 لاکھ تک ہوسکتی ہے تاہم پاکستان اور ایسے ترقی پذیر ممالک جہاں معیشت زیادہ مضبوط نہ ہو وہاں فضائی میزبانوں کی تنخواہیں اس سے کم بھی ہوتی ہیں۔
YOU MAY ALSO LIKE: