دنیا بھر میں عورتیں مردوں سے زيادہ لمبی عمر پاتی ہیں، وجہ سائنسی نہیں بلکہ کچھ اور جاننا چاہتے ہیں تو یہ تصاویر دیکھیں

image
 
دنیا بھر میں آبادی کے تناسب کے حساب سے خواتین کا تناسب مردوں کے مقابلے میں زيادہ ہے۔ جس کا سبب کچھ لوگوں کا یہ ماننا ہے کہ دنیا میں پیدا ہونے والی لڑکیوں کا تناسب لڑکوں کے مقابلے میں زيادہ ہوتا ہے اس وجہ سے لڑکیوں کی تعداد زيادہ ہے۔ جب کہ اس حوالے سے ایک اور نظریہ بھی گردش کر رہا ہے جس کی مثال ہمیں اپنے اردگرد سے مل سکتی ہے اور اس کا سبب عورتوں کا مردوں کے مقابلے میں طویل عمر ہونا ہے۔ یعنی دنیا بھر میں عورتیں مردوں کے مقابلے میں زیادہ جیتی ہیں-
 
عورتوں کی لمبی عمر کا غیر سائنسی راز
اس حوالے سے ایک تحقیق اور بھی ہے جس کا تعلق کسی سائنسی نظریہ سے نہیں ہے بلکہ اس کا براہ راست تعلق ہماری عام زندگی سے ہے جس کے بارے میں جان کر آپ کو بھی وجہ پتہ چل جائے گی کہ مرد عورتوں کے مقابلے میں مختصر زندگی کیوں پاتے ہیں۔
 
1: گھر والوں کے آرام کے لیے بغیر سہارے کے سیڑھی چڑھنا
گھر والوں کو آرام دینے کے لیے اپنی جان کو ہتھیلی پر رکھ کر جان جوکھوں میں ڈالنے کا اثر صحت پر تو پڑتا ہی ہے-
image
 
2: ایسے کھیل کھیلیں گے تو جان تو جائے گی ہی نا
مردوں کو خطروں کا کھلاڑی بھی کہا جاتا ہے اور بعض اوقات ایسے ہی خطرناک کرتے ہوئے جان بھی جوکھم میں ڈال دیتے ہیں-
image
 
3: یہ پتھر کسی بھی وقت اس مزدور کے سر پر گر سکتا ہے
گھر والوں کے سکھ کی خاطر تپتی دھوپ میں جو مرد مشقت کے لیے نکلتا ہے اسی کے گھر والے اس کی محنت کے سائے میں سکون کی زندگی گزارتے ہیں مگر یہ سب کر کے وہ مرد اپنی زندگی کو مختصر کر لیتا ہے-
image
 
4: ایڈونچر مردوں کی فطرت کا حصہ
مردوں کی فطرت میں خود کو خطرے میں ڈالنا عورتوں کے مقابلے میں زيادہ ہی ہوتا ہے جس کے سبب اکثر جان کو خطرے سے دوچار کر بیٹھتے ہیں-
image
 
5: ہر گھر میں بجلی کے کام کرنا مردوں کی ہی ذمہ داری
ہر گھر میں بجلی کے کام کو کرنا خطرے کی بات سمجھی جاتی ہے مگر بلب کی تبدیلی سے لے کر خراب بٹن صحیح کرنا ہو یا پانی کی خراب موٹر کی مرمت سارے کام مردوں کو ہی کرنے پڑتے ہیں جو ان کی زندگی کو خطرے میں ڈال دیتا ہے-
image
 
یہ کچھ کام ایسے ہیں جو کہ ہر معاشرے اور گھر میں زيادہ تر مردوں کو کرنے پڑتے ہیں اور جب مرد اس طرح سے اپنی جان کو خطرے میں ڈالتے ہیں تو اس کا اثر ان کے ذہن و دل پر بھی پڑتا ہے- اس کے علاوہ معاشی ذمہ داریاں ہوں یا گھریلو ذمہ داریاں سب مل کر مردوں کو اتنے تناؤ کا شکار کر دیتی ہیں جو ان کی صحت کو خراب کرنے اور زندگی کو مختصر کرنے کا سبب بن جاتی ہے-
YOU MAY ALSO LIKE: