یہ اپنا بستر اور ٹوائلٹ ساتھ لے کر چلتے ہیں... کنگ چارلس کے بارے میں 6 چیزیں جو انہیں دلچسپ انسان ثابت کرتی ہیں

image
 
شاہی خاندانوں سمیت ہم سب کی اپنی روزمرہ کی عادات اور ترجیحات ہوتی ہیں جو ہمیں ایک دوسرے سے الگ ظاہر کرتی ہیں۔ جیسا کہ پرنس چارلس اب اپنی والدہ ملکہ الزبتھ دوم کے بعد تخت پر براجمان ہو کر بادشاہ چارلس III بن چکے ہیں تو ہم آپ کو بادشاہ کی روزمرہ کی زندگی کے بارے میں کچھ ایسی دلچسپ معلومات فراہم کر رہے ہیں جو آپ کو حیران کر دیں گی-
 
دن میں 5 بار کپڑے بدلتے ہیں
نئے برطانوی بادشاہ چارلس کو ان کے خوبصورت اور پرکشش انداز کے لیے بھی جانا جاتا ہے- اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ خود پر بھرپور توجہ دیتے ہیں- درحقیقت یہ انکشاف بھی ہوچکا ہے کہ چارلس اکثر دن میں 5 بار بھی کپڑے تبدیل کرتے ہیں-
image
 
بیڈ اور باتھ روم ساتھ لے کر چلتے ہیں
ایک مصنف، جو شہزادی ڈیانا کے قابل اعتماد سوانح نگار بھی تھے، نے ایک بار ذکر کیا تھا کہ بادشاہ اپنی ٹوائلٹ سیٹ کے ساتھ سفر کرتے ہیں اور یہ عموماً اس وقت ہوتا ہے جب وہ اپنے دوستوں کے گھروں میں وقت گزارنے جاتے ہیں، اس کے علاوہ ان کے ساتھ ان کا آرتھوپیڈک بستر بھی ہوتا ہے اور ساتھ اسکاٹ لینڈ کے قدرتی مناظر پر مشتمل دو تصاویر بھی ان کے ہمراہ ضرور ہوتی ہیں- یہ تمام سامان ان کے مذکور گھر تک پہنچنے سے ایک روز قبل وہاں ٹرک کے ذریعے پہنچا دی جاتی ہیں-
image
 
دوپہر کا کھانا نہیں کھاتے
کنگ چارلس جب چاہیں دوپہر کا کھانا چھوڑ دیتے ہیں- ایک سابق شاہی نمائندے کے مطابق دوپہر کے کھانے کو ایک عیش و آرام کے طور پر دیکھا جاتا ہے جو ان کے کام کی راہ میں رکاوٹ بنتا ہے، لہٰذا وہ دیر سے ناشتہ کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ ان کے سابق شیف نے انکشاف کیا تھا کہ شاہی افراد پھل یا ابلے ہوئے انڈے سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔
image
 
بچوں کے لیے کتاب بھی لکھی
انگریز بادشاہ نے بچوں کے لیے ایک کتاب بھی لکھی ہے جس کا نام دی اولڈ مین آف لوچ نگر ہے۔ یہ کتاب 1980 میں اس وقت شائع ہوئی جب وہ تیس کی دہائی کے اوائل میں تھے۔ ایسا لگتا ہے کہ وہ پہلے یہ کہانی اپنے چھوٹے بھائیوں پرنس اینڈریو اور پرنس ایڈورڈ کی تفریح ​​کے لیے سنایا کرتے تھے جب وہ چھوٹے تھے۔ اس کہانی کو ایک اینیمیٹڈ شارٹ فلم میں بھی ڈھالا گیا۔
image
 
سخت محنتی ہیں
وہ لوگ جو بادشاہ کے سب سے قریب ہیں اور ان کی روزمرہ کی زندگی میں شامل ہیں اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ چارلس مصروف اور نتیجہ خیز رہنا پسند کرتا ہے۔ حقیقت کے طور پر، صرف 2019 میں انہوں نے 521 قسم مصروفیات مکمل کیں، جن میں 145 سرکاری دورے، تقریبات، کھیل، کنسرٹ اور چیریٹی ایونٹس شامل ہیں۔
image
 
کاشتکاری کا شوق
بادشاہ چارلس کو ایک طویل عرصے سے نامیاتی کاشتکار کے طور پر بھی جانا جاتا ہے، اور 35 سالوں سے ایک فارم کے مالک تھے۔ یہاں تک کہ فارم سے حاصل ہونے والی پیداوار کو ویٹروس ڈچی آرگینک نامی برانڈ شروع کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا، جو سپر مارکیٹوں میں فروخت ہوتا ہے۔ تاہم، 2020 میں یہ انکشاف ہوا کہ اس وقت کا شہزادہ اپنے فارم کے لیے لیز کی تجدید نہیں کر رہا تھا۔ وہ مزید 20 سال کاشتکاری کا عہد نہیں کر سکے کیونکہ انہیں اگلا بادشاہ بننے کی تیاری کرنی تھی۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: