کسی نے دیا بیوی کا طعنہ تو کسی نے کیا کفن تیار، دکان کا سودا بیچنا بھی ہنر ٹہرا، ایسے ہنرمندوں کے کچھ کمالات دیکھیں

دکان کسی بھی چیز کی ہو اس کو کامیاب کرنے کے لیے ایک حکمت عملی بنانا ضروری ہوتی ہے۔ دنیا بھر میں بڑی بڑی کمپنیاں اپنے سامان کو بیچنے کے لیے مارکیٹنگ ٹیم کے ساتھ ساتھ ایڈورٹائزمنٹ کمپنیوں کی مدد لیتی ہیں تاکہ مکمل منصوبہ بندی سے اپنے کسٹمر کو متاثر کر کے اپنا سودا خریدنے پر قائل کر سکیں جس کے عوض یہ کمپنیاں بھاری معاوضہ وصول کرتی ہیں-
 
چھوٹے دکانداروں کا ہنر
لیکن اگر آپ کا کاروبار بہت وسیع نہیں ہے کہ آپ ایسی کمپنیوں کی خدمات حاصل کر سکیں تو اس کا قطعی یہ مطلب نہیں ہے کہ آپ ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھ جائيں بلکہ آپ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا استعمال کر کے منفرد انداز میں لوگوں کی توجہ اپنے کاروبار کی طرف مبذول کرواسکتے ہیں آج ہم آپ کو ایسے ہی کچھ ہنرمندوں کے کمال دکھائيں گے-
 
image
1: بیوی کا طعنہ بھی دیا تو کس نے!! دادا پوتا آپٹیکل سروس کا یہ سائن بورڈ ان تمام افراد کے لیے ایک طعنہ ہے جو کہ اپنی بیوی سے ڈرتے ہیں لیکن اس کو پڑھ کر اس سائن بورڈ کو بھولنا آسان نہیں-
 
image
2: کفن کا اشتہار وہ بھی باتوں باتوں میں - کچھ اشتہارات اتفاق سے بھی یادگار ہو جاتے ہیں جیسے کہ یہ اشتہار
 
image
3: خزانے کی کنجی تو یہاں ہے یقین نہ آئے تو خود دیکھ لیں
 
image
4: چائے کی سولڈ دکان پر لیکوئیڈ چائے٬ کڑک چائے پینے والوں کے لیے یہ اشتہار توجہ سے خالی نہ ہوگا
 
image
5: پھوک سروس بھی کوئی سروس ہوتی ہے یہ آج ہی پتہ چلا
 
image
6: کمزور دل حضرات کے لیے پیغام جو یادگار رہے گا
 
image
7: جس کو فٹ اس کو گفٹ٬ سودا ایسے بھی بیچا جاتا ہے
 
یہ تمام تصاویر ان دکانداروں کے کاروبار کو بڑھائيں نہ بڑھائیں مگر ان کو مشہور ضرور کر دیتی ہیں کیا خیال ہے آپ کا اس بارے میں ؟
YOU MAY ALSO LIKE: