|
|
حکومت نے بجلی صارفین کو بڑے ریلیف سے محروم کردیا ہے۔
اس وقت ملک بھر میں بجلی کی قیمتوں میں دگنا اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ
پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے بھی ایک اہم ریلیف ختم کردیا ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے
ہیں کہ یہ پروٹیکٹڈ صارفین کون ہیں؟ |
|
پروٹیکٹڈ صارفین: |
پروٹیکٹڈ صارفین دراصل گھریلو صارفین کو ہی کہا جاتا ہے۔
ایسے تمام گھریلو صارفین جو 6 مہینے میں لگاتار 200 یونٹ سے کم بجلی
استعمال کرتے ہیں انہیں پروٹیکٹڈ صارف کہا جاتا ہے۔ |
|
لیکن اگر ایک ماہ آپ نے 200 یونٹ استعمال کیے، دوسرے ماہ
میں بھی 200 یونٹ استعمال کیے لیکن تیسرے ماہ میں اگر 201 یونٹ بھی ہوگئے
تو آپ پروٹیکٹڈ صارف میں شمار نہیں ہوں گے۔ پھر آپ کو اگلے ماہ سے دوبارہ 6
ماہ تک ہر مہینے اپنے بجلی کے یونٹس کو کم سے کم کرکے 200 یونٹ تک استعمال
کرنا ہوگا تاکہ پروٹیکٹڈ صارف بن سکیں۔ |
|
جتنے بھی پروٹیکٹڈ صارفین ہیں ان کو بجلی کے بل میں ون
سلیپ بینیفٹ دیا جاتا تھا۔ جس سے بجلی کے بل میں 30 فیصد کمی آ جاتی تھی۔ |
|
|
|
سلیب بینیفٹ کے تحت 150 یونٹ استعمال کرنے پر صارف کو
پہلے 100 یونٹ13 روپے 48 پیسے میں پڑتے تھے، 100 سے اوپر 50 یونٹ پر صارف
سے فی یونٹ 18 روپے 58 پیسے وصول کیے جاتے تھے لیکن اب 150 یونٹ ماہانہ خرچ
والے صارفین سے مجموعی طور پر 18 روپے 58 پیسے فی یونٹ وصول کیے جارہے ہیں
جس کے باعث اب سے بجلی کا بل 70 سے 80 فیصد اضافے کے بعد ادا کیا جائے گا۔
کیونکہ حالیہ حکومت نے سبسڈی ختم کرنے کے چکر میں اب یہ ون سلیپ ریلیف بھی
عوام سے چھین لیا ہے۔ |
|
لیکن وہ صارف جو پروٹیکٹڈ نہیں ہیں اور ہر ماہ وہ بجلی
کی 200 یونٹ سے زیادہ کھپت کرتے ہیں اور ماہانہ 201 سے 300 فی یونٹ استعمال
کرتے ہیں ان کا ریٹ 21 روپے 47 پیسے ہے۔ جبکہ ماہانہ 400 یونٹ بجلی استعمال
پر فی یونٹ ریٹ 24 روپے 63 پیسے، |
|
500 یونٹ بجلی استعمال پر فی یونٹ قیمت 26 روپے ہے، 600
یونٹ استعمال پر فی یونٹ قیمت 27 روپے ہے، ماہانہ 700 یونٹ استعمال پر فی
یونٹ ریٹ 27 روپے 65 پیسے اور ایک مہینے میں 700 یونٹ سے زائد بجلی کے
استعمال پر فی یونٹ نرخ 31 روپے 12 پیسے لاگو ہوتا ہے۔ |
|
گلوکار، اداکار اور میزبان فخرِ عالم نے ٹوئٹر پر اپنے
بجلی کے بل کی ایک تصویر شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کا 22
یونٹس کا بل 10،483 روپے آیا ہوا ہے۔ جس پر انہوں نے کے الیکٹرک سے سوال
کرتے ہوئے کہا کہ 22 یونٹس کے حساب سے بل کو دیکھا جائے تو ایک یونٹ لگ بھگ
500 روپے کا بنتا ہے، یہ کیسا حساب ہے؟ |
|
|
|
اس وقت ملک بھر میں تمام صارفین بجلی کے اضافی
بلوں کی وجہ سے پریشان ہیں اور کے الیکٹرک کے دفتروں کا چکر لگا رہے ہیں،
احتجاج کر رہے ہیں، مگر کوئی اس کا کوئی حاصل وصول نہیں مل رہا۔ |