|
|
اکثر ہماری زندگیوں میں ایسے واقعات پیش آتے ہیں جب
سامنے موجود چیزیں کچھ الگ سی دکھائی دیتی ہیں لیکن غور کرنے پر معاملہ کچھ
اور ہی ہوتا ہے، ایسی ہی 10 تصاویر ہم آپ کو دکھانے جارہے ہیں جنہیں کئی
بار دیکھ کر بھی شائد آپ کیلئے انہیں سمجھنا مشکل ہوسکتا ہے۔ تو آئیے
دیکھتے ہیں۔ |
|
1۔ بلی اور چرغہ |
اس تصویر کو اچانک دیکھنے سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ شائد
یہ بلی کا چرغہ ہے لیکن پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے، یہ مرغی کا ہی چرغہ
ہے، دراصل بلی خالہ چرغے کے ساتھ اس طرح بیٹھی ہیں کہ تصویر کو اچانک
دیکھنے سے ایسا لگتا ہے کہ شائد یہ بلی کا چرغہ ہے۔ |
|
|
2۔ بلی یا بارہ سنگھا |
اب اس تصویر میں بھی ایک بلی صوفے پر آرام فرما رہی ہے
لیکن اگر آپ اچانک اس تصویر کو دیکھتے ہیں تو بلی کے دھڑ پر بارہ سنگھے کا
سر نظر آتا ہے لیکن غور سے دیکھنے پر آپ کو پتا لگے گا کہ کشن پر بارہ
سنگھے کی تصویر بنی ہے لیکن اچانک دیکھنے سے درست انداز نہیں ہوتا۔ |
|
|
3۔ بیگ یا ڈرؤانی بلا |
آپ بے دھیانی میں کوئی کام کررہے ہوں اور دو خوفناک
آنکھیں آپ کو گھور رہی ہوں تو کیسے لگے گا، اس تصویر میں ہینڈ بیگ پر لگے
بٹن خوفناک آنکھوں والی کسی انجام مخلوق کا احساس دلاتے ہیں لیکن اگر آپ
غور سے دیکھیں گے تو آپ کی غلط فہمی دور ہوجائے گی۔ |
|
|
4۔ بجلی کی تار
یا چڑیل |
آپ کمپیوٹر پر کام کررہے ہوں اور اچانک سوئچ
بورڈ میں کوئی تار لگانے جائیں اور یہ منظر آپ کے سامنے آجائے تو یقین
ایک بار آپ ضرور ڈر سکتے ہیں لیکن پریشان ہونے کی ضرورت نہیں یہ کوئی چڑیل
نہیں ہے بلکہ ڈیسک کے نیچے الجھی ہوئی تاریں ملکر کسی چڑیل جیسا منظر پیش
کر رہی ہیں۔ |
|
|
5۔ گنجا مرد
اور لیڈیز پینٹ |
اب اگر آپ اس تصویر کو دیکھیں تو پہلی نظر میں
آپ کو ایسا محسوس ہوگا کہ شائد اس شخص نے زنانہ پینٹ پہن رکھی ہے لیکن
دوبارہ دیکھیں گے تو تب آپ کو پتا چلے گا کہ دراصل یہ شخص کپڑوں کی دکان
میں ایک ڈمی کے ساتھ کھڑا ہے جس پر زنانہ پینٹ لگی ہوئی ہے۔ |
|
|
6۔ لڑکی یا مینڈک |
اس تصویر کو اچانک دیکھ کر آپ یقیناً چونک جائیں گے کیونکہ اس تصویر میں
نظر آنے والا مینڈک کسی خاتون کی طرح نظر آرہا ہے لیکن ہم آپ کو بتاتے
ہیں کہ دراصل یہ مینڈک خاتون کے چہرے کے سامنے موجود ہے اور نزدیک سے تصویر
لینے کی وجہ سے مینڈک کی آنکھیں لڑکی کی آنکھوں کے سامنے آگئی ہیں اور
ایسا محسوس ہوتا ہے کہ شائد مینڈک کے بال ہیں۔ |
|
|
7۔ دو حصوں میں کتا |
دم کٹا اور کان کٹا کتا تو شائد آپ نے دیکھا اور سنا بھی ہوگا لیکن دو
حصوں میں بٹا کتا دیکھ کر آپ حیران رہ جائیں گے کیونکہ اس تصویر کو پہلی
نظر میں دیکھنے سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ شائد یہ کتا دو حصوں میں ہے لیکن
حقیقت میں یہ کتا جہاں بیٹھا ہے وہاں ایک درخت کا ٹکڑا پڑا ہے جو کتے سے
مشابہہ ہونے کی وجہ سے ایسا لگتا ہے کہ شائد کتے کو دو حصوں میں کاٹ دیا
گیا ہے۔ |
|
|
8۔ دھڑ سے بڑا سر |
آپ نے کئی نسلوں کے کتے دیکھے ہوں گے جن میں کسی کا سر بڑا تو کسی کے کان
لمبے، کسی دم کٹی تو کسی کے بال بڑے لیکن اپنے دھڑ سے بڑا کتا آپ نے نہیں
دیکھا ہوگا مگر اس تصویر کو دیکھ کر آپ کو شائد یہ لگے کہ یہ کتے کا سر ہے
لیکن ٹھہریے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ یہ کیسے ہوا۔ اصل میں کتا صوفے پر
سورہا ہے اور اتفاق سے یہاں رکھے کشن پر کتے کی تصویر بنی ہے جو اچانک
دیکھنے پر کتے کے سر کا احساس دلاتی ہے۔ |
|
|
9۔ مرغا اور مرد |
اس تصویر میں سیلفی لینے والے اس شخص نے مرغے کو اس طرح اپنے چہرے کے سامنے
رکھا کہ اچانک دیکھنے والے کو دو کے بجائے ایک ہی عجیب و غریب چیز نظر آئے
گی لیکن یہاں مرغا الگ اور آدمی لگ ہے۔ |
|
|
10۔ بیڈ شیٹ کے کپڑے |
لباس انسان کی شخصیت کا آئینہ ہوتا ہے لیکن کئی بار لوگ ایسے رنگوں اور
ڈیزائن کے کپڑے پہن لیتے ہیں جنہیں دیکھ کر اکثر لوگ مذاق بھی اڑاتے ہیں،
ایسے ہی ایک شخص نے اپنے گھر میں لگے پودوں سے مشابہہ کپڑے پہن رکھے ہیں
اور ڈر ہے کہ کہیں پودے کے پاس بیٹھے اس شخص پر کوئی پانی نہ ڈال جائے۔ |
|