ملکہ کی موت حادثہ یا قدرتی٬ سیمسن کارٹون میں ملکہ کی موت کی پیشنگوئی نے سوال اٹھا دیے، پاکستان کے متعلق بھی ہولناک انکشافات

image
 
8 ستمبر 2022 وہ دن تھا جب برطانوی حکام کی جانب سے باقاعدہ طور پر اعلان کیا گیا کہ ملکہ الزبتھ اب اس دنیا میں نہیں رہیں اور پر سکون انداز میں خالق حقیقی سے جا ملی ہیں-
 
ملکہ کی موت فطری یا غیر حقیقی
ملکہ کی موت کے حوالے سے شاہی حکام کی جانب سے کسی قسم کی بیماری کی تفصیلات بیان کرنے سے گریز کیا گیا ہے- تاہم ان کی موت کے حوالے سے کچھ میڈیکل ماہرین کا یہ کہنا ہے کہ ملکہ کے مرنے سے قبل کچھ اعصابی مسائل پیدا ہو گئے تھے جس کے سبب ان کے اعضا نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا-
 
جبکہ ایک اور ڈاکٹر نے بھی یہ دعویٰ کیا ہے کہ ملکہ کو خون کی بیماری لاحق ہو گئی تھی جس کی وجہ سے ان کا خون جم گیا تھا اور ان کی موت واقع ہو گئی تھی-
 
مگر ان تمام باتوں سے قطع نظر امریکی کارٹون سمسن کی ملکہ کی وفات سے قبل ایک اور پیشن گوئی سامنے آئی ہے جس میں نہ صرف ملکہ کی موت کی تاریخ آٹھ ستمبر 2022 سالوں قبل ہی بتا دی گئی تھی بلکہ اس کارٹون میں ملکہ کی موت کو ایک حادثہ قرار دیا گیا تھا-
 
image
 
کارٹون میں ملکہ کی موت کا منظر
اس کارٹون میں دکھایا گیا کہ ملکہ کی شاہی بگھی سڑک پر چل رہی تھی جس کو سمسن نامی کارٹون کی گاڑی سے حادثہ پیش آتا ہے اور جس کی وجہ سے ملکہ زخمی ہو گئی تھیں اور اس کے بعد ملکہ کے گارڈ سمسن کی پٹائی شروع کر دیتے ہیں-
 
اس موقع پر ملکہ کے گارڈز نے وہی یونیفارم پہن رکھا تھا جیسا کہ ملکہ کے گارڈز کا آج کل یونیفارم ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ملکہ کے زخمی ہونے کے وقت تاریخ واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے- جبکہ اگلے ہی منظر میں ملکہ کی موت دکھائی گئی ہے جس میں واضح طور پر آٹھ ستمبر 2022 کی تاریخ نظر آرہی ہے۔ اس کارٹون کی اس پیشن گوئی نے ملکہ کی موت پر نہ صرف سوال اٹھا دیے ہیں بلکہ اس کے فطری ہونے پر بھی شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے-
 
سیمسن کارٹون مستقبل کا حال کیسے بتاتا ہے
گزشتہ کچھ سالوں سے چاہے وہ نائن الیون کا واقعہ ہو یا ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکی صدر بننا، دنیا میں کرونا کی وبا کا پھیلاؤ ہو یا اسی طرح کے اہم ترین واقعات یہ سب سمسن کارٹون میں کسی نہ کسی صورت میں پہلے سے موجود ہوتا ہے اس حوالے سے لوگوں میں مختلف نظریات پائے جاتے ہیں-
 
اس کارٹون کا خالق میٹ گروئنی ہے جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ایک ملحد ہے اور اس کے ساتھ ساتھ یہودی لابی کا حصہ ہے۔ ملحد گروہ سے تعلق رکھنے کے سبب ایک جانب تو وہ اللہ تعالیٰ کی وحدانیت کا اور ان کے وجود کا منکر ہوتا ہے اس کے ساتھ ساتھ شیطانی قوتوں کا پیروکار بھی ہے اور علم نجوم میں بھی دلچسپی رکھتا ہے-
 
اسی وجہ سے لوگوں کا یہ خیال ہے کہ کچھ شیطانی قوتیں اسے وقت سے قبل دنیا میں ہونے والے اہم واقعات سے آگاہ کر دیتی ہیں تاکہ اس کا اثر وسوخ دنیا پر قائم ہو سکے۔
 
تاہم اسکے علاوہ اس حوالے سے ایک دوسرا نظریہ بھی ہے جس کے مطابق چونکہ وہ یہودی لابی کا حصہ ہے اور یہودی دنیا پر اپنا تسلط قائم رکھنے کے لیے ایسے اقدامات کرتے ہیں جس کے مطابق پہلے وہ اس کارٹون کے ذریعے پیشنگوئی کرتے ہیں اور اسکے بعد بزور طاقت اور سازش ان واقعات کو عملی جامہ پہناتے ہیں-
 
image
میٹ گروئنی
 
سمسن کارٹون کی پاکستان کے حوالے سے پیشنگوئی
سمسن کارٹون میں پاکستان کے حوالے سے بھی کچھ پیشنگوئياں کی گئی ہیں۔ جس کے مطابق پاکستان کا جو نقشہ اس کارٹون میں دکھایا گیا ہے اس میں پاکستان کے ٹکڑے ہوتے دکھائے گئے ہیں اور کراچی اور بلوچستان کو پاکستان سے علیحدہ دکھایا گیا ہے-
 
پاکستان کی تاریخ پر اگر نظر دوڑائيں تو سال 2014 میں شدید دہشت گردی کے حملوں سے پاکستان کی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی سازش کی گئی تھی جو کہ اللہ کے کرم سے ناکام ہو گئی تھی-
 
مگر موجودہ حالات پر بھی اگر نظر دوڑائی جائے تو ملک کے ان دونوں حصوں پر بار بار ملک دشمن قوتوں کی جانب سے کسی نہ کسی انداز میں حملہ کیا جاتا رہا ہے۔ جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ یہ تمام قوتیں رات دن اپنی سازشوں میں مصروف ہیں تاکہ کارٹون میں کی جانے والی پیشنگوئياں حقیقت میں تبدیل کر سکیں-
 
مگر یہ بھول بیٹھی ہیں کہ توڑنے سے زیادہ جوڑنے والی قوت یعنی اللہ تعالیٰ کی ذات ان تمام سے بلند و برتر ہے اور وہی پاکستان کی حفاظت کا ضامن ہے-
 
تاہم ہماری ویب سوشل میڈیا سے لی جانے والی پیشنگوئیوں کی تصدیق نہیں کرتی کیونکہ بعض سوشل میڈیا صارفین نے اسے حیران کن پیش گوئی قراد دیا ہے جن کے نزدیک حقیقت میں اس کلپ کوڈیجیٹلی ایڈیٹ کیا گیا ہے اور سمپسنز میں ملکہ کی موت کی پیش گوئی نہیں کی گئی تھی۔
 
 دی سمپسنز کی تمام اقساط کا خلاصہ رکھنے والی ایک ویب سائٹ کے مطابق دی سمپسنز میں ملکہ الزبتھ دوم کو 6 اقساط میں پیش کیا گیا تھا، اور 3 مزید اقساط میں ان کا ذکر یا اشارہ کیا گیا لیکن ان میں ملکہ کو موت کی پیش گوئی کا کوئی منظر شامل نہیں۔
YOU MAY ALSO LIKE: