|
|
اپنی موت کے وقت، شہزادی ڈیانا کا شمار دنیا کی ایسی
خواتین میں ہوتا تھا جن کی سب سے زیادہ تصاویر کھینچی جاتی تھیں۔ جب ان کا
اچانک انتقال ہوا تو پوری دنیا سوگ میں چلی گئی۔ اگرچہ انہوں نے اپنی زندگی
کا طویل عرصہ مسلسل کیمروں کی روشنیوں میں گزارا، لیکن اس کے باوجود ان کی
چند نایاب تصاویر ایسی بھی ہیں جو ان کی دلچسپ زندگی اور کیریئر پر گہری
نظر ڈالتی ہیں۔ |
|
Ski Trip |
یہ تصویر اس وقت لی گئی جب شہزادی ڈیانا اپنے دونوں
بیٹوں پرنس ولیم اور پرنس ہیری کے ساتھ آسٹریا میں اسکی ( ski ) سے لطف
اندوز ہورہی تھیں- پرنس ہیری اس وقت صرف 9 سال کے تھے- |
|
|
Getting Into The Car |
یہ 1960 کی دہائی کی لیڈی ڈیانا کی ایک انتہائی نایاب
تصویر ہے جو کہ ان کے 1980 میں شاہی خاندان کا رکن بننے سے قبل کھینچی گئی
تھی- لیڈی ڈیانا ہمیشہ ہی ایک پرکشش اور خوش شکل خاتون کے طور پر دیکھی
گئیں- |
|
|
Landmine Survivors |
ڈیانا بہت سے لوگوں کے لیے ایک غیر معمولی انسان دوست
اور رول ماڈل تھیں۔ یہ تصویر 1997 میں اس وقت لی گئی جب وہ انگولا میں
بارودی سرنگ کے متاثرین سے ملنے گئی تھیں۔ |
|
|
Oh, Harry! |
ہیری اپنے بچپن میں اپنی شرارتوں میں سے ایک کا
مظاہرہ کر رہے ہیں- لیڈی ڈیانا کی گود میں موجود ہیری یہ سب اس وقت کر رہے
ہیں جب بکنگھم پیلس کے ارد گرد لوگوں کا ایک ہجوم موجود ہے- |
|
|
Everything Is
About The Hair |
شہزادی ڈیانا کے بالوں کا اسٹائل اکثر خبروں
میں رہا۔ 1988 کی یہ تصویر بھی اسی حوالے سے مشہور ہے۔ وہ خوش ہیں جب وہ
میلبورن میں ایک سرکاری استقبالیہ میں اپنے بالوں کے نئے اسٹائل کی نمائش
کررہی ہیں۔ |
|
|
Hunter Boots |
شہزادی ڈیانا نئے فیشن کو قائم کرنے کے حوالے سے بےپناہ شہرت رکھتی تھیں-
یہاں تک کہ Hunter Boots ڈیانا نے فیشن کے طور مقبول ہونے سے بھی پہلے پہنے-
اسی لیے ڈیانا کے اسٹائل کو بہت پسند کیا جاتا تھا- |
|
|
With The Children |
1983 کی اس تصویر میں شہزادی ڈیانا کینسنگٹن پیلس میں شہزادہ ولیم کو گود
میں اٹھائے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔ اس وقت، وہ صرف 8 ماہ کے تھے- |
|
|
Trip To India |
یہ ایک بہت ہی دلچسپ تصویر ہے۔ 1992 میں، مدر ٹریسا کو شہزادی ڈیانا کا
ہاتھ تھامے دیکھا جاسکتا ہے جب وہ ہندوستان کے دورے پر آئی تھیں۔ |
|
|
Austrailia Trip |
یہ تصویر شہزادی ڈیانا کی آسٹریلیا کے شاہی دورے کے دوران لی گئی تھی۔ یہ
شاٹ 1983 میں لیا گیا تھا، اور اس تصویر میں انہوں نے بینی اونگ کا ڈیزائن
کردہ شاندار گاؤن پہن رکھا ہے۔ |
|
|
Thorpe Parke |
اس تصویر میں ڈیانا کو اپنے بیٹے شہزادہ ہیری کے ساتھ تھورپ پارک تفریح
کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ تصویر 13 اپریل 1993 کو نیویارک شہر میں لی
گئی تھی۔ |
|