|
|
سیب کی فصل اس وقت اپنے عروج پر ہے مارکیٹ میں جہاں بھی
جائيں خوبصورت، سرخ، سبز پیلے ہر طرح کے سیب نظر آرہے ہیں۔ سیب کی مختلف
اقسام ذائقے اور فائدے کے حساب سے بھی مختلف ہوتی ہیں مگر ان دنوں خوشقسمتی
سے یہ مہنگا پھل وافر مقدار میں ہونے کے سبب کسی حد تک سستا مل رہا ہے اور
جیسا کہ ماہرین کا یہ ماننا ہے کہ روزانہ ایک سیب کا استعمال انسان کو
ڈاکٹر سے دور رکھنے میں معاون ثابت ہوتا ہے- |
|
داغ والے سیب فائدوں سے
بھرپور |
عام طور پر ہر فرد کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ صاف، تازہ
پھل کھائے مگر آج کل کے دور میں پھل کھانا ایک عیاشی میں تبدیل ہو گیا ہے
اگر یہ عیاشی سستے داموں میسر آجائے تو کیا برا ہے- تو اسی حوالے سے داغ
والے سیب جو کہ اکثر افراد خراب ہونے کی وجہ سے خریدنے سے گریز کرتے ہیں ان
کو خریدنا ان کی جیب کے لیے کافی بہتر ثابت ہو سکتا ہے کیوں کہ اکثر داغ
والے سیب آدھی یا اس سے بھی کم قیمت پر مل جاتے ہیں- |
|
داغ والے سیب سستے ہونے
کی وجہ |
یہ تو ایک عام دستور ہے کہ کسی بھی چیز میں موجود نقص اس
کی قیمت کو کم کردینے کا سبب بن جاتا ہے یہی معاملہ سیبوں کا بھی ہوتا ہے۔
داغ والے سیب کی خاص بات یہ ہوتی ہے کہ اگر اس کو صحیح سیبوں کے ساتھ رکھا
جائے تو ان میں سے نکلنے والی گیس باقی سیبوں کو بھی خراب کر دیتی ہے- |
|
|
|
اس وجہ سے پھل فروخت کرنے والے داغ والے سیبوں کو فوری
طور پر صاف سیبوں سے علیحدہ کر دیتا ہے تاکہ وہ بھی خراب نہ ہو جائيں اور
اسی وجہ سے ان کو کافی سستا بیچنے میں بھی ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کرتا ہے- |
|
سستے داغ والے سیب کو
استعمال کرنے کے طریقے |
جیسا کہ آج کل مارکیٹ میں سیب وافر مقدار میں موجود ہیں
اس وجہ سے کافی مقدار میں داغ والے سیب سستے بھی مل جاتے ہیں تو ایسے سیب
چھوڑنے کے بجائے تھوڑی سی دیکھ بھال کر کے ایسے سیب خرید لیں جس میں داغ
صرف اس کی سطح پر ہو نیچے تک نہ گیا ہو- |
|
اس طرح سے کم پیسوں میں زيادہ مقدار میں سیب حاصل کیے جا
سکتے ہیں ان کو گھر لاکر سب سے پہلے اچھی طرح سے دھو لیں اور داغ والے حصے
کو چھری سے کاٹ کر علیحدہ کر لیں- |
|
جام اور مربہ بنانے کے
لیے |
اس کے بعد ان سیبوں کی حالت کے حساب سے درجہ بندی کر لیں
جو نرم ہوں ان کو ایک جانب رکھ لیں اور اس کے بعد ان سیبوں کو کاٹ کر چولہے
پر چڑھا دیں اور اس وقت تک پکنے دیں جب تک کہ ان کا گودا بالکل نرم ہو جائے-
اس کے بعد اس میں حسب ذائقہ چینی اور معمولی سی مقدار میں نارنجی رنگ شامل
کر دیں اور طاقت سے بھر پور سیب کا مربہ اور جام کھائيں اور جان بنائيں- |
|
|
|
سیب کا رس
نکالنے اور محفوظ کرنے کا طریقہ |
سیب کا جوس صحت کے حساب سے بہت مفید ہوتا ہے اس
کے علاوہ یہ ذائقے میں بھی سب کا من پسند ہوتا ہے مگر لوگوں کا یہ خیال ہے
کہ سیب کا جوس زيادہ دنوں کو تک محفوظ نہیں رکھا جا سکتا ہے- تو آج ہم آپ
کو اس کی ترکیب بتائيں گے جس کی مدد سے آپ کافی دن تک اس سیب کو محفوظ رکھ
سکتے ہیں- |
|
سیب کا جوس نکالنے کے لیے آپ ان سیبوں کو
استعمال کر سکتے ہیں جو کہ داغ والے تو ہیں مگر سخت اور رس دار ہیں تو ان
سیبوں کو کسی بھی جوسر کی مدد سے ان کا رس نکال لیں اور اس کے بعد کسی شیشے
کے خشک جار میں سیب کے جوس کو بھر لیں اور اس کو فریز کر دیں- اس طرح سے یہ
سیب مہینے تک محفوظ رہ سکتا ہے- |
|
سیب کو کاٹ کر
محفوظ کرنے کا طریقہ |
اکثر لوگوں کو یہ محسوس ہوتا ہے کہ اگر سیب کو
کاٹ لیا جائے تو وہ فورا آئرن کی موجودگی کی وجہ سے کالے ہو جاتے ہیں تو
اگر ان سیبوں کو کاٹنے کے بعد ان کے اوپر چند قطرے لیموں کے رس کے ٹپکا لیں
اور اس کے بعد ان کو ائیر ٹائٹ پلاسٹک کے بیگ میں رکھ دیں تو وہ ہفتے بھر
تک کالے نہیں ہوتے اور تازہ رہتے ہیں- |
|
یہ تمام طریقے ایسے ہیں جن کے استعمال سے سستے
داغ والے سیب خرید کر ان سے مہنگے فائدے اٹھائے جا سکتے ہیں- |