کنگ چارلس کے ملازمین ان کو پیمپرڈ پرنس کے نام سے پکارتے ہیں٬ وجہ ایسی جس کو جان کر آپ بھی حیران رہ جائيں

image
 
ملکہ الزبتھ کے انتقال کے بعد ایک طویل عرصہ تک بطور ولی عہد اپنا کردار نبھانے کے بعد بلاآخر بادشاہ کا منصب سنبھالنے میں کامیاب ہوئے اور اس وقت برطانوی شاہی خاندان کی باگ دوڑ کی انہوں نے باقاعدہ طور پر سنبھال لی ہے-
 
کنگ چارلس جو اپنی ماں کے بہت لاڈلے بیٹے اور شہزادے تھے ان کے ملازمین ان کی کچھ شاہی عادات کے سبب ان کو پیمپرڈ پرنس کے نام سے پکارتے ہیں جن میں سے کچھ عادات کے بارے میں ہم آپ کو آج بتائیں گے-
 
کنگ چارلس کی شاہی عادات
کنگ چارلس کے قریبی ملازمین کا یہ کہنا ہے کہ وہ اپنا کوئی بھی کام اپنے ہاتھ سے کرنے کے عادی نہیں ہیں اور اس کے لیے کلی طور پر اپنے ملازمین پر انحصار کرتے ہیں-
 
1: صبح کا آغاز
صبح جاگتے ہی کنگ چارلس کو نہ صرف اپنا پاجامہ اور کپڑے استری شدہ چاہیے ہوتے ہیں بلکہ ان کی ایک خاص عادت یہ بھی ہے کہ ان کو اپنے جوتوں کے تسمے بھی استری شدہ چاہیے ہوتی ہیں جو ان کے ملازمین ان کے جاگنے سے قبل کر لیتے ہیں-
 
image
 
ان کے جاگنے کے بعد ان کے باتھ ٹب کا نلکا ایک خاص طریقے سے سیٹ ہونا چاہیے تاکہ ان کو اس کو چلانے میں کسی قسم کی دشواری نہ ہو اور ان کے جاگنے سے قبل ان کے باتھ ٹب میں ایک خاص درجہ حرارت پر ملازمین پانی پہلے ہی بھر دیتے ہیں جو نہ بہت زيادہ ٹھنڈا ہوتا ہے اور نہ ہی زیادہ گرم، ٹب کو آدھا پانی سے بھرا جاتا ہے-
 
اس کے بعد ان کے ٹوتھ برش پر ایک انچ ٹوتھ پیسٹ بھی ان کے ملازمین ہی لگا کر رکھتے ہیں تاکہ ان کو صرف دانت صاف کرنے کی زحمت کرنی پڑے-
 
2: کھانا
ناشتے میں کنگ چارلس گھر کی بنی ہوئی ڈبل روٹی کھاتے ہیں اس کے علاوہ ان کے ناشتے میں تازہ پھل اور پھلوں کے جوس شامل ہوتے ہیں۔ ان کو کھانے میں ایک خاص درجہ حرارت پر گرم شدہ پنیر اور بسکٹ بھی چاہیے ہوتے ہیں جس کے لیے ان کا اسٹاف ایک گرم ٹرے ہمہ وقت ان کے کھانے کے دوران حاضر رکھتا ہے تاکہ ان کا کھانا ان کے مطلوبہ درجہ حرارت پر ہی گرم رہے-
 
3: سفر
کنگ چارلس سفر کے لیے کہیں بھی جائيں ان کی ٹوائلٹ سیٹ ان کے ہمراہ سفر کرتی ہے اور وہ کسی بھی جگہ پر کسی اور کی ٹوائلٹ سیٹ استعمال نہیں کرتے ہیں- اس کے علاوہ وہ خاص گلینیکس ویلوٹ کے ٹوائلٹ پیپر ہی استعمال کرتے ہیں جو بہت نرم ہوتے ہیں-
 
image
 
سفر کے دوران کنگ چارلس کے کھانے پینے کا لنچ باکس بھی ان کے ساتھ سفر کرتا ہے جس میں ان کا مطلوبہ کھانا موجود ہوتا ہے اوروہ اس کے علاوہ باہر کا کچھ بھی نہیں کھاتے ہیں-
 
اس لنچ باکس میں چھ اقسام کی شہد، ڈرائی فروٹ، خاص قسم کا دلیہ ہوتا ہے اس کے علاوہ ان کی گاڑی کے ہمراہ ان کے ضرورت کے سامان سے بھری ہوئی ایک وین بھی ان کے ساتھ سفر کرتی ہے جس میں ان کا بیڈ، کپڑے یہاں تک کہ ان کا اپنا فوٹو گرافر بھی ہوتا ہے-
 
کنگ چارلس کے یہ تمام لوازمات ان کو ان کے ملازمین کی نظر میں حد درجہ پیمپرڈ پرنس یعنی نازک شہزادہ بناتے ہیں اب جبکہ چارلس بادشاہت کی ذمہ داری بھی سنبھال چکے ہیں تو امید ہے کہ ان کے نخرے وقت کے ساتھ کچھ اور بھی بڑھ جائيں گے-
YOU MAY ALSO LIKE: