درختوں کو ہمیشہ انسان کاٹتے ہیں، مگر کچھ ایسے درخت جو اپنے گرد موجود سب کچھ کھا جاتے ہیں

ہم سب ہمیشہ درختوں سے فائدے اٹھاتے نظر آتے ہیں ان سے حاصل ہونے والے فائدے تو ہم سب حاصل کرتے ہیں کبھی پھلوں کی صورت میں تو کبھی اس کی لکڑی سے فائدہ اٹھاتے نظر آتے ہیں- ہم سب کے ذہن و دل میں درخت ایسی بے زبان و بے ضرر مخلوق ہے جس کو جس حال میں رکھیں وہ خاموشی سے رہ جاتا ہے مگر حقیقت میں یہ خیال کسی حد تک غلط بھی ہے- آج ہم کچھ ایسے درختوں کے بارے میں بتائيں گے جو کہ جب بڑھتے ہیں تو ان کی نمو دیکھنے والے کو بھی حیران کر دے-
 
image
اس درخت کو دیکھیں جس کا تنا سائيکل کے تنے کے گرد اس طرح سے بڑھا کہ اس نے اس پہیے کو اپنے اندر قید کر لیا-
 
image
اس درخت کا تنا ایک سائن بورڈ کے گرد اس طرح سے بڑھا کہ صرف ہیلپ کا لفظ ہی نظر میں رہ گیا-
 
image
اس درخت کی نمو کی رفتار دس مہینوں میں کتنی تھی خود دیکھ لیں کہ اس نے پوری چابی ہی نگل لی-
 
image
درخت کی طاقت کو ہلکا سمجھنے والوں کے لیے یہ تصویر نہ صرف انوکھی ہے بلکہ حیرت انگیز بھی ہے-
 
image
یہ موٹر سائیکل کیا درخت پر اگ آئی ہے-
 
image
درختوں کو پڑھنا نہیں آتا تبھی تو اسی کو کھا گیا جس کو نہیں کھانا چاہیے-
 
image
درخت کے تنے میں قید یہ شخص درحقیقت ایک مجسمہ ہے جس کے گرد درخت اگ گیا اور اب صرف اس کا چہرہ ہی نظر آرہا ہے-
 
image
ایک بھوکا درخت جو پارک کی بنچ بھی پوری کھا گیا-
 
image
کچھ کھلونوں سے صرف بچے ہی نہیں کھیلتے درختوں کو بھی پسند ہوتے ہیں-
 
image
سوئچ بورڈ درخت میں یا درخت نے سوئچ بورڈ لگا لیا-
 
یہ تمام منفرد تصاویر اس بات کا ثبوت ہیں کہ درخت جو خاموش کھڑے نظر آتے ہیں ان کو معمولی نہ سمجھیں یہ اگر اپنی کرنی پر آئيں تو بڑی بڑی چیزوں کو خود میں سمیٹ لیتے ہیں
YOU MAY ALSO LIKE: