پیٹ میں ہونے والا ہر درد بدہضمی نہیں، کچھ درد 5 خطرناک ترین بیماریوں کے سبب بھی ہو سکتے ہیں

image
 
عام طور پر ہمارے گھروں میں جب کسی کے پیٹ میں درد ہوتا ہے تو اس کو سب سے پہلے قہوہ یا سوڈے والے مشروبات پینے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ اگر اس سے بھی درد صحیح نہ ہو تو مختلف قسم کی پھکیاں کھلائی جاتی ہیں- لیکن یاد رکھیں کہ ہر بار پیٹ کے درد کا سبب ہاضمے کی خرابی نہیں ہوتا بلکہ بعض اوقات پیٹ میں ہونے والا درد کچھ خطرناک بیماریوں کی ابتدائی علامت بھی ہو سکتی ہے جس کے بارے میں ہم آپ کو آج بتائیں گے-
 
1: دل کے دورے کی ابتدائی علامت
دل کی بیماری خطرناک بیماری سمجھی جاتی ہے۔ جس کے سبب دل کے دورے کا خطرہ موجود ہوتا ہے۔ جس کی ابتدائی علامات پیٹ کے درد اور بدہضمی سے ملتی جلتی ہیں اور ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے معدے پر بوجھ پڑ رہا ہے یہاں تک کہ بعض اوقات دل کے دورے کی صورت میں الٹی تک آجاتی ہے جو کہ دل کے دورے کا باعث ہوتا ہے-
image
 
2: پتے کی پتھری
پتہ انسان کے جگر کے پاس موجود ایک چھوٹا سا گول عضو ہوتا ہے۔ جس کا کام جگر سے نکلنے والے خامروں کو جمع کر کے رفتہ رفتہ آنتوں میں خارج کرنا ہوتا ہے تاکہ غذا میں موجود چکنائی کو قابل ہضم بنا سکے- مگر بعض اوقات کولیسٹرول میں زيادتی کے سبب یہ پتھری کی شکل اختیار کر لیتی ہے جو کہ پتے میں بائل جوس کی رکاوٹ کا باعث بن جاتا ہے اور اس سے پیٹ میں شدید درد ہو سکتا ہے-
image
 
3: جگر کی خرابی
جگر انسان کے جسم کا ایک اہم عضو ہے جس کا کام ایسے ہاضمی خامروں کا افراز کرنا ہوتا ہے جو کہ نہ صرف کھانے کو ہضم کرتے ہیں بلکہ خون کے اہم ترین خلیات بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے- مگر بعض اوقات جگر میں ہونے والا انفیکشن اس کے افعال کو متاثر کرتا ہے جس کی وجہ سے جگر میں سختی ہو جاتی ہے اور یہ پیٹ میں درد کا سبب بھی بن سکتا ہے-
image
 
4: بلڈ پریشر
بلڈ پریشر کا بہت کم ہونا یا بہت زیادہ ہونا دونوں ہی صورتوں میں دل پر دباؤ پڑتا ہے یہ دباؤ ایک جانب تو سر میں شدید درد کا باعث ہو سکتا ہے اوراس کے سبب پیٹ میں بھی درد ہو سکتا ہے جو کہ درحقیقت پیٹ یا معدے کا درد نہیں ہوتا ہے بلکہ اس کا سبب دل پر پڑنے والا وہ دباؤ ہوتا ہے جو کہ بلڈ پریشر کے سبب ہوتا ہے-
image
 
5: گردے کی پتھری یا انفیکشن
گردے انسان کے جسم کا فلٹریشن پلانٹ ہوتا ہے مگر بعض اوقات پانی کی کمی کی وجہ سے ان میں انفیکشن ہو سکتا ہے یا پھر ان میں پتھری ہو سکتی ہے جس کی وجہ سے پیشاب کا اخراج متاثر ہوتا ہے اور وہ مثانے میں جمع ہو کر درد کا سبب بنتا ہے-
image
 
یاد رکھیں!
بار بار پیٹ میں درد ہونے کی صورت میں گھر پر ہی علاج اور ٹوٹکے استعمال کرنے کے بجائے کسی ماہر ڈاکٹر سے رجوع کر لینا بہتر ہے جو آپ کو آنے والے وقت کی پریشانی سے بچا سکے-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: