مہنگائی نے حالات بگاڑے ہیں حالت نہیں، بغیر رقم خرچ کیے خود کو اسمارٹ اور فٹ رکھیں اور سب کو حیران کریں

image
 
اس وقت پورا ملک مہنگائی کے ایک سونامی کی لپیٹ میں ہے۔ کبھی سبزياں مہنگی تو کبھی آٹا چاول کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں بجلی گیس کے بل اتنے آرہے ہیں جن کو دیکھ کر دل کا دورہ پڑنا یقینی ہے۔ ان سب حالات میں خود کو فٹ رکھنے کے لیے جم جانا یا چہرے کی دلکشی میں اضافے کے لیے پارلر جانا بھی انسان کی طاقت سے باہر ہوتا جا رہا ہے-
 
حالات بس میں نہیں مگر حالت تو بس میں ہے
یہ ایک پرانا مقولہ ہے کہ اگر آپ کے حالات آپ کے بس میں نہ ہوں تو اپنی حالت تو آپ کے بس میں ہیں آپ اپنے ظاہری رکھ رکھاؤ اور صفائی کا خیال رکھ کر دوسروں کو ضرور متاثر کر سکتے ہیں- آج ہم آپ کو ایسے ہی کچھ طریقے بتائيں گے جس کے ذریعے بغیر رقم خرچ کیے آپ نہ صرف فٹ اور اسمارٹ رہ سکتے ہیں بلکہ دوسروں کو بھی متاثر کر سکتے ہیں-
 
1: ڈبل چن سے نجات بغیر جم جائے کریں
جسم کا وزن بڑھنے کی صورت میں چہرے پر ڈبل چن کا آنا چہرے کی دلکشی کو کم کر دیتا ہے اور وزن کم کرنے کی مشقیں کرنے والے اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ پورے جسم کا وزن کم کرنے کے مقابلے میں چہرے پر سے ڈبل چن کم کرنا سب سے مشکل کام ہوتا ہے-
 
آج ہم آپ کو ڈبل چن کم کرنے کا آسان طریقہ بتاتے ہیں
1: سر کو پیچھے کی طرف کریں اس طرح کہ آپ کی نظریں چھت کی جانب ہوں
2: نچلے جبڑے کو اس طرح سے دبائیں کہ دباؤ تھوڑی تک جائے
3: اس عمل کو 10 سیکنڈ تک جاری رکھیں
4: اب چھوڑ دیں
اس مشق کو ہر روز پانچ منٹ کریں کچھ ہی دنوں میں ڈبل چن غائب ہو جائے گی
 
image
 
2: بڑھتی عمر کے اثرات کم کریں
کافی پینے کے بعد اس کے بچے ہوئے باقیات کو ضائع نہ کریں بلکہ اس کو جمع کر لیں اور اس میں ایک چمچ چینی اور ایک چمچ زيتون کا تیل ملا کر ایک مکسچر تیار کر لیں اور اس کو کسی جار میں ڈال کر فریج میں رکھ دیں- نہانے سے قبل اس کو چہرے پر لگا لیں اس سے ایک جانب تو چہرے پر سے مردہ خلیات صاف ہو جاتے ہیں دوران خون بہتر ہوتا ہے اور عمر کے اثرات بھی کم ہوتے ہیں-
image
 
3: ورزش کے لیے گھر پر جم بنائیں
اکثر افراد کو یہ محسوس ہوتا ہے کہ جم کا جانا اس لیے ضروری ہوتا ہے کہ وہاں پر مکمل سامان موجود ہوتا ہے۔ جب کہ اگر آپ تھوڑا سا ذہن کو استعمال کریں تو گھر پر موجود عام سی اشیا کا استعمال بھی ورزش کے لیے کر کے گھر پر ہی جم بنا سکتے ہیں- مثلا بھاری وزن کے ڈمپر آپ گھر پر بھی پانی کی بوتلوں یا دیگر اشیا سے بنا سکتے ہیں اسی طرح گھر پر موجود سائيکل یا دوسرے سامان کو ایسی شکل دی جا سکتی ہے جس سے باقاعدگی اور آسانی سے ورزش بھی ہو جائے اور پیسے بھی خرچ نہ ہوں-
image
 
4: مہنگے انسٹرکٹر کے بجائے یو ٹیوب ویڈیوز
آج کل کا دور انٹرنیٹ کا دور ہے۔ میک اپ ٹپس ہوں یا ڈائٹ پلان یا پھر جم کی ورزشوں کا شیڈول یہ سب انتہائی آسانی سے یو ٹیوب ویڈیوز کے ذریعے حاصل کیا جا سکتا ہے- لہٰذا یو ٹیوب ویڈيوز کی مدد سے اپنے انسٹرکٹر خود بنیں اور پیسے بچائيں مگر یاد رکھیں کہ اس کے لیے ہر ویڈيو پر عمل کرنا درست نہیں ہوتا کسی بھی ایک انسٹرکٹر کا انتخاب کریں اور اس کو فالو کرتے ہوئے اس کی سلسلہ وار ویڈيوز دیکھیں تاکہ مناسب فائدہ حاصل کر سکیں-
image
 
5: فریچ سے برف نکالیں اور جادو دیکھیں
آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے ہو رہے ہیں یا چہرے پر پمپل نکل رہے ہیں ان سے پریشان ہو کر کسی مہنگے ماہر جلد پر جانے کی اب اس مہنگائی میں ضرورت نہیں ہے جب کہ اس کا علاج آپ کے اپنے گھر میں آپ کے فریج میں موجود ہے- آنکھوں کے نیچے موجود حلقے دور کرنے کے لیے آئس کیوب کو لے کر نرمی سے کچھ دیر تک آنکھوں کے نیچے موجود حلقوں پر رکھیں یہ عمل 5 منٹ تک کریں اور اس کے بعد ہٹا لیں- آنکھوں کے موجود حلقے غائب ہو جائيں گے پمپل کی صورت میں بھی اسی عمل کو انجام دیں چہرے پر برف کا مساج نہ صرف دوران خون کو درست کرتا ہے بلکہ کھلے مسام بند کر کے چہرے کی رنگت بھی بہتر بناتا ہے-
image
 
یاد رکھیں! پیسے بچانا آپ کا حق ہے مگر اعتدال بھی ضروری ہے اس وجہ سے اگر آپ کو صحت کے مسائل لاحق ہوں تو اس صورت میں کوئی بھی عمل اپنے ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر نہ کریں-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: