دبئی میں گھر بنانے کی لیے مفت زمین اور بلاسود قرضہ، حکومت کی حیران کن آفر مگر کس کے لیے جانیں

image
 
دبئی کا شمار اس وقت دنیا کے ان ملکوں میں ہوتا ہے جس کو سیاحوں کی جنت بھی کہا جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ سرمایہ کاروں کے لیے بھی ایک بہترین اور محفوظ جگہ ہے-
 
لوگوں کا تو یہ بھی کہنا ہے کہ دبئی میں سرمایہ کاری کرنے والے افراد میں پاکستان کے سیاست دان اور دیگر افراد سر فہرست ہیں۔ اتنی بڑی مقدار میں سرمایہ کاری کے سبب دبئی کی زمین سونے کے بھاؤ ملتی ہے اور یہاں پر رہائش کے لیے گھر خریدنا عام لوگوں کے بس کی بات نہیں ہے-
 
مگر آج میں آپ کو دبئی کے حکام کی جانب سے ایک بہترین آفر کے بارے میں بتائیں گے جس کے تحت دبئی میں رہائش کے لیے مفت زمین دی جاتی ہے-
 
image
 
دبئی کی حکومت کی بڑی سہولت
دبئی جہاں پر زمین کی قیمت آسمان سے باتیں کرتی ہے وہاں پر لوگ زمین خریدتے ہی سرمایہ کاری کے ارادے سے ہیں کیوں کہ وہاں زمین کی قیمت اور گھر کی قیمت میں راتوں رات اضافہ ہوتا ہے جس سے نہ صرف ان کا سرمایہ محفوظ رہتا ہے بلکہ اس میں راتوں رات بڑا اضافہ بھی ہوتا ہے-
 
مفت گھر لینے والے لوگ
مگر دبئی حکومت کی یہ آفر میرے یا آپ جیسے لوگوں کے لیے نہیں ہوتی بلکہ دبئی کی حکومت کی یہ آفر صرف اور صرف دبئی کے آبائی شہریوں کے لیے ہے جن کی تعداد بہت کم ہے- دبئی حکومت ان افراد کا خیال رکھتے ہوئے ان کو ہر قسم کی سہولیات کی فراہمی کی نہ صرف یقین دہانی کرواتی ہے بلکہ ان کی سہولت اور سکون کے لیے ان کو مفت گھر بھی فراہم کرتی ہے تاکہ وہ کرائے کے جنجال اور مالک مکانوں کی پریشانی سے محفوظ رہیں اور اپنے ملک میں خوشی خوشی زندگی گزار سکیں-
YOU MAY ALSO LIKE: