نظروں کا دھوکہ ایسا جو عقل کو بھی چکرا کر رکھ دے، کچھ تصویریں جو گھما کر رکھ دیں

یہ دلچسپ ہے کہ ہمارے اردگرد کتنی ہی ایسی چیزیں ہوتی ہیں جو محض نظروں کا دھوکہ ہوتی ہیں- جیسے کہ قوس قزاح جو کہ روشنی کا عکس ہوتی ہے اور کہیں موجود نہیں ہوتی- لیکن پھر بھی یہ ہمیں پرکشش اور خوبصورت معلوم ہوتی ہے مگر یہ بھی دوسرے دھوکوں کی طرح زیادہ دیر قائم نہیں رہتی اور جلد ہی غائب ہوجاتی ہے- چند ایسی ہی مختلف چیزوں کی دلچسپ تصاویر ہم آپ کو یہاں دکھا رہے ہیں جنہیں دیکھ کر آپ کو اندازہ ہوگا کہ ان لمحات میں کیسے لوگوں کی نظروں نے دھوکہ کھایا ہوگا-
 
image
قالین اور موزوں کا رنگ اور ڈیزائن بالکل ایک جیسا ہے جو یقیناً دیکھنے والوں کو حیرت میں مبتلا کرسکتا ہے-
 
image
بعض جانوروں میں یہ صلاحیت ہوتی ہے کہ وہ خود کو اردگرد کے ماحول میں ڈال کر دشمن کی نظروں سے محفوظ رہ سکتے ہیں- لگتا ہے اس کتے میں بھی یہی صلاحیت ہے-
 
image
اس شخص کے پاؤں تلاش کرنا تقریباً ناممکن ہے-
 
image
یہاں ایک موزہ کہیں گم ہوگیا ہے کیا آپ اسے تلاش کرسکتے ہیں؟
 
image
ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ موبائل کور اسی فرش کی باقی بچی ہوئی لکڑی سے ہی تیار کیا گیا ہے-
 
image
غور سے دیکھیں آپ کو یہاں اس شخص کے علاوہ ایک کتا بھی نظر آئے گا-
 
image
آپ کو چند منٹ لگ سکتے ہیں اس تصویر کو سمجھنے میں-
 
image
ہینڈ بیگ اور میز کا رنگ اور ڈیزائن بالکل ایک جیسے ہیں٬ یقیناً ایک اتفاق ہی ہوسکتا ہے-
YOU MAY ALSO LIKE: