اب 5 رن اضافی ملیں گے اور٬ کرکٹ کے 6 نئے قوانین کونسے میچ میں دیکھنے کو ملیں گے؟

image
 
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کرکٹ قوانین میں بعض تبدیلیاں کی ہیں جن کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوگا، آئندہ ماہ شروع ہونے والا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھی نئے قوانین کے تحت کھیلا جائے گا۔
 
آئی سی سی کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین سارو گنگولی کی زیر صدارت اجلاس میں ارکان نے پلیئنگ کنڈیشنز میں جو تبدیلیاں کی ہیں انہیں مینز اور ویمنز کرکٹ دونوں نے تسلیم کیا ہے۔
 
نئے قوانین میں سب سے اہم کراسنگ کا قانون ہے، جس کے تحت آؤٹ فیلڈ میں کیچ ہونے کے بعد بلے بازوں کا اینڈ تبدیل نہیں ہوگا۔
 
یعنی نیا آنے والا بلے باز اسٹرائیکر اینڈ پر جاکر ہی بیٹنگ کا آغاز کرے گا۔
 
 
قانون میں تبدیلی کے بعد اب اگر بلے باز کے جسم یا بلے کا کوئی بھی حصہ شاٹ مارتے وقت پچ سے باہر ہوگا، تو امپائر اس گیند کو ڈیڈ بال قرار دے سکیں گے۔
 
اگر کوئی بھی گیند بلے باز کو اس قسم کا شاٹ مارنے پر اکسائے گی، تو اسے نو بال قرار دیا جائے گا۔
 
اگر بالر کے رن اپ کے دوران فیلڈ میں تبدیلی ہوئی تو امپائر بیٹنگ سائیڈ کو پانچ اضافی رنز کے ساتھ ساتھ اس گیند کو ڈیڈ بال بھی قرار دینے کا مجاز ہوگا۔
 
image
 
بال پر تھوک لگانے کی عارضی پابندی مستقل ہوگئی، دو سال قبل کرونا کی وجہ سے بال پر تھوک لگانے کی جو عارضی پابندی عائد کی گئی تھی اسے آئی سی سی کرکٹ کمیٹی نے مستقل قرار دے دیا ہے ۔
YOU MAY ALSO LIKE: