|
|
ماضی میں کرکٹ جنٹلمین گیم کہا جاتا تھا جہاں کھلاڑی
مہذب انداز میں کھیلتے اور شائقین بھی بہت مہذبانہ طریقے سے میچ دیکھتے تھے
لیکن وقت کے ساتھ ساتھ اس کھیل میں جوں جوں تبدیلیاں آتی گئیں ویسے ویسے
کھلاڑی جارحانہ رویہ اپناتے گئے اور شائقین بھی پرجوش ہوتے چلے گئے۔ گزشتہ
روز پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ میں پاکستانی بلے باز آصف علی
اور افغان بولر فرید احمد کے درمیان لڑائی نے ایک بار پھر کرکٹ کے میدان
میں ہونیوالے جھگڑوں کی یادیں تازہ کردی ہیں۔ |
|
10۔ مچل اسٹارک/کیرون
پولارڈ |
ویسٹ انڈین آل راؤنڈر کیرون پولارڈ اپنے جارحانہ کھیل
کی وجہ سے مشہور ہیں اور اکثر مخالف کھلاڑیوں سے الجھتے بھی دکھائی دیتے
ہیں۔ انڈین پریمئر لیگ کے ایک میچ میں آسٹریلوی فاسٹ باؤلر مچل اسٹارک
اور کیرون پولارڈ کے درمیان جھگڑے میں پولارڈ نے اسٹارک کی طرف بلا پھینکا
تاہم خوش قسمتی سے وہ انہیں نہیں لگا۔ |
|
|
9۔ شاہد آفریدی/گوتم
گمبھیر |
پاکستان کے اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی ویسے تو
جارحانہ کھیل کی وجہ سے مشہور ہوئے لیکن شائقین انہیں ہمیشہ ہنستا مسکراتا
دیکھتے ہیں- تاہم بھارت کے خلاف ایک میچ میں گوتم گمبھیر کے ساتھ جھگڑے کو
شائقین آج تک بھول نہیں پائے۔ |
|
|
8۔ شین وارن/مارلون
سیموئیل |
آسٹریلوی ٹیم کے سابق لیگ اسپنر شین وارن اپنی گیند
بازی کے ساتھ ساتھ تنازعات کیلئے بھی مشہور رہے ہیں، بگ بیش لیگ میں ویسٹ
انڈین کھلاڑی مارلون سیموئیل نے ڈیوڈ ہسی سے مذاق کیا جس پر شین وارن غصہ
میں آگئے اور مارلون سیموئیل سے تلخ کلامی کی اور بعد میں گیند سیموئیل کے
منہ پر دے ماری اور جواب میں سیموئیل نے بھی اپنا بلا شین وارن کی طرف
پھینکا جو انہیں لگ نہیں سکا۔ |
|
|
7۔ برمودہ کے
میچ میں لڑائی |
برمودہ میں ہونے والے ایک ڈومیسٹک میچ میں 2
کھلاڑیوں سے شروع ہوکر پوری ٹیموں کے درمیان ہونیوالی یہ لڑائی بھی کرکٹ کی
تاریخ کا حصہ ہے، جیسن اینڈریسن اور جورج برائن کے درمیان ہونیوالی لڑائی
کا آغاز وکٹ کیپر اور بلے باز کی جھڑپ سے ہوا جس میں بعد میں دیگر کھلاڑی
بھی کود پڑے اور شائقین کو کرکٹ کے میدان میں ریسلنگ بھی دیکھنے کو مل گئی۔ |
|
|
6۔ جاوید
میانداد/کرن مورے |
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان جاوید میانداد اپنے
کھیل کے ساتھ ساتھ اپنی شرارتوں اور دلچسپ حرکتوں کیلئے بھی مشہور رہے ہیں۔
بھارت کیخلاف 1992 کے ورلڈ کپ میں بھارتی وکٹ کیپر کرن مورے اور جاوید
میانداد کے درمیان کھچاؤ دیکھا گیا اور اس میچ میں جاوید میانداد نے جس
دلچسپ انداز میں کرن مورے سے بدلہ لیا وہ آج بھی لوگ یاد کرکے ہنس پڑتے
ہیں۔ |
|
|
5۔ کامران اکمل/ایشانت شرما |
پاک بھارت مقابلہ ہو اور کھلاڑیوں میں تلخی نہ ہو ایسا ناممکن ہے، 2012 میں
ہونے والے ایک مقابلے میں بھارتی پیسر ایشانت شرما اور پاکستانی بلے باز
کامران اکمل کے درمیان شدید تلخ کلامی ہوئی اور بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی
تھی لیکن امپائر اور بھارتی کھلاڑیوں کی مداخلت سے معاملہ زیادہ خراب نہیں
ہوا۔ |
|
|
4۔ احمد شہزاد/تلکارتنے دلشان |
پاکستان کے اوپنر احمد شہزاد اور سری لنکن کھلاڑی تلکارتنے دلشان کے درمیان
ایک ٹی ٹوئنٹی میچ میں دونوں کے درمیان تو تو میں میں ہاتھا پائی تک پہنچ
گئی لیکن شاہد آفریدی نے معاملے کو بگڑنے سے پہلے سنبھال لیا۔ |
|
|
3۔ ہربھجن سنگھ/سری شانت |
آئی پی ایل کے ایک میچ میں 2008 میں ممبئی انڈینز کے ہربھجن سنگھ نے کنگز
الیون پنجاب کے سری شانت کو دوران میچ تھپڑ جڑ دیا اور فاسٹ باؤلر سری
شانت میدان میں زار و قطار روتے نظر آئے جس پر ہربھجن سنگھ کو شدید تنقید
کا سامنا کرنا پڑا۔ |
|
|
2۔ شعیب اختر/ہربھجن سنگھ |
2010 ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ میں شعیب اختر کی گیند پر چھکا مارنے کے
بعد ہر بھجن سنگھ شعیب اختر کو اکساتے ہیں جس کے بعد شعیب دو لگاتار
باؤنسرز سے ہربھجن کو جواب دیتے ہیں اور یہ معاملہ تلخ کلامی سے ہوتا ہوا
جھگڑے میں بدلنے سے پہلے ہی دیگر کھلاڑی اور امپائر سنبھال لیتے ہیں۔ |
|
|
1۔ آصف علی/فرید احمد |
پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایشیا کپ کے میں پاکستانی بلے باز آصف
علی فرید احمد کو ایک زور دار چھکا لگانے کے بعد انہی کی گیند پر کیچ آؤٹ
ہوگئے اور افغان کھلاڑیوں نے توہین آمیز رویہ اختیار کیا اور فرید احمد نے
آصف علی کو نازیبا کلمات ادا کئے پر آصف علی بھی طیش میں آگئے اور نوبت
ہاتھا پائی تک آتے آتے رہ گئی اور افغان کھلاڑیوں کے اس رویئے کا بدلہ
نسیم شاہ نے پاکستان کو فتح سے ہمکنار کروا کر لے لیا۔ |
|