اگر آپ گہری نظر اور بہترین یاداشت رکھتے ہیں تو ان تصاویر کو پہچاننے کا چیلنج قبول کر لیں اور جیت جائیں

image
 
کچھ چہرے ایسے ہوتے ہیں جو انسان کے سامنے جتنے بھی سالوں کے بعد آئيں انسان کے دماغ میں ایک بتی سی جل جاتی ہے اور فوراً ان گمشدہ چہروں کے نام یاداشت میں جگمگانے لگتے ہیں- مگر ایسا کمزور یادداشت والے اور بھلکڑ لوگوں کے ساتھ نہیں ہوتا ہے۔ اگر آپ کا تعلق اسی کی دہائی سے ہے اور آپ نے بھی ٹی وی پروگرام بہت ذوق و شوق سے اپنے بچپن میں دیکھے ہوں گے یا حالات حاضرہ پر گہری نظر رکھنے کا شوق رکھتے ہیں تو یقیناً یہ تصاویر پہچاننا آپ کے لیے نا ممکن نہیں ہوگا اور ہمارا یہ چیلنج آپ جیت سکتے ہیں- کچھ چیلنج جو صرف ذہین لوگ ہی جیت سکتے ہیں-
 
1: اس تصویر میں میجر عزیز بھٹی شہید کون سے ہیں؟
 
image
اس تصویر میں نمبر 1 تصویر میجر عزیز بھٹی کے بچپن کی ہے- میجرعزيز بھٹی شہید پاک آرمی کے وہ بہادر میجر تھے جنہوں نے 1965 کی جنگ میں برکی کے محاذ پر بہادری کے ایسے جوہر دکھائے کہ 12 ستمبر 1965 کو ان کی دشمن کے خلاف بے جگری سے لڑتے ہوئے شہادت ہوئی اور حکومت پاکستان نے ان کو ان کی بہادری کے کارنامے کے بدلے نشان حیدر سے نوازا-
 
2: یہ پھولے والے گالوں والی معصوم بچی کون؟
 
image
اس معصوم سی بچی کو دیکھ کر سب کے ذہن میں جو خیال آرہا ہے وہ بالکل درست ہے مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور میاں نواز شریف کی بیٹی مریم نواز کے بچپن کی اس تصویر میں ان کو دیکھ کر پہچاننے والے واقعی قابل تعریف ہیں-
 
3: یہ مسکراتا مرد کسی زمانے میں پاکستان کی طاقتور ترین شخصیت تھا
 
image
 
یہ تصویر فیلڈ مارشل ایوب خان کی ہے جس میں وہ اپنی فیملی کے ساتھ نظر آرہے ہیں ایوب خان پاکستان کے دوسرے صدر اور پہلے مارشل لا ایڈمنسٹریٹر تھے جنہوں نے 1958 میں اسکندر مرزا کی حکومت کا تختہ الٹ کر ملک میں مارشل لا لگایا تھا-
 
4: بچپن کی ایک سنہری یاد اور اس کے خالق کا نام بتائیں
 
image
 
بچپن کی یادیں انسان ساری عمر نہیں بھول سکتا۔ کلیاں نامی پروگرام میں انکل سرگم کا کردار اور ان کی طنز بھری باتیں تو سب کو یاد ہوں گی اور اس کے خالق فاروق قیصر کو کیسے بھلایا جا سکتا ہے جو کہ کلیاں نامی پروگرام کے نہ صرف مصنف تھے بلکہ اس کے پروڈيوسر بھی تھے-
 
5: سروں کی ملکہ جو ترنم بکھیرتی تھیں
 
image
 
یہ ملکہ ترنم نور جہاں کی تصاویر ہیں جن کے 1965 کی جنگ میں گائے گئے ملی نغموں نے سب کے خون کو ایسا گرمایا کہ ان کو حکومت پاکستان نے ملکہ ترنم کا خطاب دیا-
 
6: کچھ لوگ جو امر ہو گئے
 
image
 
یہ تصویر استاد نصرت فتح علی خان کی ہے جس میں وہ اپنی بیوی اور بیٹی کے ساتھ نظر آرہے ہیں دنیا بھر میں قوالی کو انوکھے انداز میں عروج دینے والے استاد نصرت علی خان گردوں کی خرابی کے سبب اب ہمارے درمیان نہیں مگر ان کے گائے گانے اور قوالیاں آج بھی ان کی یاد دلاتی ہیں-
 
ماضی کے وقت کی یہ کچھ بھولی بسری تصاویر اور لوگ آج بھی سب کی یاداشت میں ہیں اور ان کو درست شناخت کرنے والے اسی کی دہائی کے لوگ واقعی انعام کے مستحق ہیں-
YOU MAY ALSO LIKE: