|
|
پاکستان میں حکمران طبقے کی آڈیوز لیک ہونے کے بعد ہر
طرف ڈارک ویب کے چرچے ہیں اور ہر شخص ڈارک ویب کی وجہ سے عجیب مخمصے کا
شکار نظر آتا ہے اور ایسے میں والدین اپنے بچوں کے انٹرنیٹ کے استعمال کے
حوالے سے مزید تشویش کا شکار ہوگئے ہیں کہ آیا کہیں ان کے بچے بھی ڈارک
ویب کا حصہ تو نہیں بن رہے۔ |
|
یہ حقیقت ہے کہ آج ہر بچے کے ہاتھ میں فون نظر آتا ہے
حتیٰ کہ دودھ پیتے بچے بھی فون کے بغیر نظر نہیں آتے- ایسے میں والدین
کیلئے نوجوان بچوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھنا ایک بڑا مسئلہ بنتا جارہا ہے۔
ڈارک ویب کی سرگرمیاں سامنے آنے کے بعد والدین مزید پریشانی کا شکار ہیں۔ |
|
بچوں سے دوستانہ انداز میں بات چیت کریں |
اکثر والدین اپنے بچوں کے ساتھ تحکمانہ رویہ اختیار کرتے ہیں جس کی وجہ سے
بچوں میں بھی ضد اور اکڑ کا عنصر پیدا ہونے لگتا ہے اور وہ والدین سے باتیں
اور چیزیں چھپانے لگتے ہیں- لیکن اگر آپ اپنے بچے سے دوستانہ رویہ رکھیں
تو وہ آپ سے اپنی ہر اچھی بری بات ضرور شیئر کریں گے جس سے آپ کو ان کی
سرگرمیوں پر نظر رکھنے میں آسانی ہوگی۔ |
|
|
|
بچوں کیلئے راستے کا
تعین کریں |
والدین کیلئے یہ ضروری ہے کہ اپنے بچوں
کیلئے درست سمت کا تعین کریں اور انہیں اس حوالے سے بہتر انداز میں گائیڈ
کرنے کے ساتھ انٹرنیٹ پر متعلقہ فورمز پر چیزیں دیکھنے کی ترغیب دیں تاکہ
وہ انٹرنیٹ پر غیر ضروری چیزوں کے بجائے مثبت سمت میں اپنا وقت لگائیں تاکہ
انہیں کچھ سیکھنے کا موقع ملے۔ |
|
خاموشی سے نگرانی کریں |
جب بھی آپ کے بچے انٹرنیٹ کا استعمال کریں تو کوشش کریں
کہ ایسے انداز میں ان کی نگرانی کریں کہ ان شک نہ گزرے۔ مثال کے طور پر اگر
آپ کا بچہ کہے کہ وہ فلم یا کارٹون دیکھ رہا ہے تو آپ بھی ساتھ دیکھیں
اور اگر بچہ آپ کے دکھانے سے گریز کرتا ہے تو اس کے فون کی چھان بین کریں
اور ہسٹری کے ذریعے براؤزنگ لازمی چیک کریں تاکہ آپ کو پتا چل سکے کہ آپ
کا بچہ کیا سرچ کررہا ہے۔ |
|
انٹرنیٹ پر محدود رسائی
دیں |
بڑھتے ہوئے بچوں کو انٹرنیٹ کے استعمال میں محدود رسائی
دیں۔ مختلف ویب سائٹس اور یوٹیوب پر بچوں کی عمر کے حساب سے مواد موجود ہے،
فون یا کمپیوٹر میں صرف بچوں کی سائٹس کھول کر دیں تاکہ آپ کا بچہ غیر
ضروری اور نامناسب مواد سے دور رہے۔ |
|
|
|
ڈارک ویب
|
ڈارک انٹرنیٹ یا ڈارک ویب کے حوالے سے والدین
کی پریشانی بالکل درست ہے اور ہونی بھی چاہیے لیکن والدین کو زیادہ فکر
کرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ڈارک انٹرنیٹ ایک الگ دنیا ہے اور عام سرور
یا سافٹ ویئر کے ذریعے ڈارک ویب تک رسائی ممکن نہیں ہے لیکن پھر بھی بچوں
پر نظر رکھنا اور ان کو ایسی چیزوں سے دور رکھنا بہت ضروری ہے۔ |