|
|
ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے غریب کیلئے دو وقت کی
روٹی کا حصول مشکل بنا دیا ہے، سبزیاں ہماری خوراک کا بنیادی جز ہیں لیکن
سبزی کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں اور ایسے میں لوگوں کیلئے گھروں میں
سبزیاں اگانا وقت کی ضرورت بن چکا ہے۔ اگر آپ چھوٹے گھر یا فلیٹ میں رہتے
ہیں تو بھی آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ آج ہم آپ کو مہنگی
سبزیاں گھر میں اگانے کیلئے کچھ سستے اور آسان طریقے بتائیں گے۔ |
|
اس وقت ملک میں موسم تبدیل ہورہا ہے اور اس موسم کی
مناسب سے آپ ساگ، پالک، مولی، شلجم ، میتھی، گاجر، دھنیا، پیاز،سبز مرچ،
مونگرے، مٹر، ٹماٹر، سلاد پتا اور دیگر سبزیاں اپنے کچن میں گملوں میں
اگاسکے ہیں۔ |
|
ان سبزیوں کیلئے بیچ اور پنیری آپ کو بازار سے باآسانی مل سکتے ہیں اور
ان سبزیوں کو اگانے کیلئے آپ کو بہت بڑی جگہ کی ضرورت نہیں بلکہ آپ انہیں
اپنے چھت، صحن، کچن یا بالکونی میں گملوں میں بھی باآسانی لگاسکتے ہیں۔
ایک بار یہ پودے لگانے کیلئے آپ تازہ اور مفت سبزیاں حاصل کرکے مہنگائی کے
عفریت سے چھٹکارا پاسکتے ہیں۔ |
|
|
|
سبزی اگانے کیلئے دھوپ بھی بہت ضروری ہے اور کوشش کریں
کہ آپ کے گھر میں ایسی جگہ جہاں دھوپ زیادہ آتی ہو وہاں پودے لگائیں لیکن
کچھ پودے کم دھوپ میں بھی اچھی افزائش پاتے تو ان کو آپ ایسی جگہ لگائیں
جہاں کم دھوپ آتی ہے۔ |
|
آپ کو ایک پودے کیلئے ایک درمیانے سائز کا گملا لینا ہے
اور اس میں جو سبزی آپ چاہے اس کے بیچ بازار سے لے کر آپ وہ سبزی اپنے
گھر میں بھی اگا سکتے ہیں۔ ان پودوں کیلئے آپ کو مہنگی کھاد لینے کی بھی
ضرورت نہیں ہے بلکہ آپ اپنے گھر میں سبزیوں اور پھلوں کے چھلکے اور باقیات
کو چھوٹے حصوں میں کاٹ کر مٹی میں ملاکر کچھ دنوں کیلئے چھوڑ دیں تو اس میں
قدرتی کھاد تیار ہوجائیگی۔ |
|
آپ کو جو سبزی اگانی ہے اس کی مناسبت سے گملا لیں اور
اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ گملے کے پیندے میں سوراخ ضرور ہو۔ گھر میں
پودے لگانے کیلئے آپ پلاسٹک کی بوتل، پلاسٹک کی چھوٹی بالٹی کا استعمال
بھی کرسکتے ہیں۔ |
|
|
|
کریلے دوسری چیزوں کی بیل ہوتی ہے جس کو اپ
اپنی بالکونی میں پھیلا دیں تو آپ کے گھر کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا اور
آپ کو کریلا بھی مفت ملتا رہے گا۔ پالک، میتھی، دھنیا، گاجر، مولی اور
شلجم کیلئے آپ اپنے گھر میں ایک چھوٹی سی کیاری بناکر ان سبزیوں کے بیچ
ڈال دیں تو کچھ دنوں کے بعد آپ کو موسم کی تازہ اور مفت سبزی ملنا شروع
ہوجائے گی۔ |